انصار عباسی صاحب ، ننگی ، فحش ، آوارہ عورتوں اور شرابیوں کیخلاف ضرور لکھیں مگر بہرحال یہ فسق فجور پھر بھی اللہ کے نزدیک قابل معافی ہے مگر شرک اللہ معاف نہیں کریگا اس پر بھی ذرا لکھ کر دیکھیں
urdu.geo.tv/latest/261192-
۱ - ذرا تفصیل سے لکھ دیتا ہوں تاکہ سب اگلی پچھلی برابر ہوجائے | جادو ٹونا ، ٹعویذ گنڈے ، لوگوں میں پھوٹ ڈلوانا ، چلے وظیفے اور تمام غیر شرعی اذکار جن کے ذریعے لوگوں / دوستوں میں (بالخصوص میاں بیوی میں ) محبت و نفرت ڈالی جاتی ہے یہ سب کا سب جادو ہے ، حرام ہے شرک ہے بلکہ کفر ہے
۲ - ایک بات پر توجہ رہے کہ جادو ٹونا و تعویذ گنڈا و عملیات اور اس قسم کے تمام غیر شرعی بلکہ حرام اذکار وظائف کی کتابوں میں داخل کردئیے گئے ہیں یہ بھی اسی حرام و کفر کے حکم میں تولا تبرا (محبت و نفرت پیدا کرنے کی پڑھائیاں) کے ٹوٹکے بھی سحر کی قسم ہے اور حرام و کفر ہے
۳ - جو اہم اور ضروری بات علماء نہیں بتاتے جو کہ انہیں بتانی چاہئیے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی جادو ، عمل یا سحر علم نجوم یا علم فلکیات جانے بغیر اور جنتری پڑھے بغیر ہو نہیں سکتا لہذا اسی لیئے علم نجوم کو احادیث صحیحہ میں جادو و سحر کی شاخ کہا گیا ہے اور حرام و کفر کہا گیا ہے
۴ - ٹی وی چینل اور اخبارات ایسے بے حیا ہے کہ باقاعدہ نجومیوں کو پرائم ٹائم شوز میں بلاتے ہیں اور سیاسی پیشنگوئیاں پوچھتے ہیں ! کافر ہوگئے ہیں | اور اس پر مذید آفت یہ کہ ایک نئی اصطلاح ایجاد کی ہے کہ “ جعلی پیر / جعلی عامل “ پکڑا گیا جبکہ یہ اصلی پیر اور عامل بھی جادوگر ہی ہیں 👇
اوپر جس کتاب کا حوالہ دیا ہے وہ معروف اہلحدیث عالم امام شوکانی کی تصنیف ا لدرر البہیہ ہے اسلامی قوانین کے موضوع پر اور جادوگروں کے لیئے جن سزاؤں کا ذکر ہے وہ سزائیں دینا ریاست / قاضی / جج کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی عام آدمی کے لیئے حرام ہے کہ وہ حد نافذ کرتا پھرے | نوٹ کرلیں
اور یہ سارے حب اور تولا ، محبت و نفرت پیدا کرنے ، جدائی اور فساد ڈالنے والے تعویذ گنڈے یہ سب پاکستان و ہندوستان میں #روحانیت اور #تصوف کے نام پر ہوتے ہیں اور یہ صرف عامل حضرات نہیں بلکہ یہ غلیظ کام باشرع مولوی بھی کرتے ہیں -
“مالی بدعنوانی” پر ۵۰۰۰ لوگوں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے قتل کی دھمکی دی جاتی ہے | جج حضرات چین کی طرح کے سفاکانہ قانون لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں اور مذہبی صحافیوں کو صرف بے حیائی نظر آتی اور اس بڑے حرام پر سب کی آنکھیں بند ہیں ۔ پڑھیئے | سلسلہ احادیث صحیحہ البانی جلد اوّل
جادو ٹونا ، ٹعویذ گنڈے ، لوگوں میں پھوٹ ڈلوانا ، چلے وظیفے اور تمام غیر شرعی اذکار جن کے ذریعے لوگوں / دوستوں میں (بالخصوص میاں بیوی میں ) محبت و نفرت ڈالی جاتی ہے یہ سب کا سب جادو ہے ، حرام ہے شرک ہے بلکہ کفر ہے |
سلسلہ احادیث صحیحہ البانی | جلد اوّل صفحہ ۱۸۸/۱۸۹
اور یہ جو مولویوں نے “ قرآنی تعویذ” کی دلیل نکالی ہے اس کو ذرا قاضی ابوبکر ابن العربی المالکی کی احکام القرآن کا مطالعہ فرمائیں قرآنی تعویذ لٹکانا بھی صحیح نہیں اور نہ ہی حفاظت کے لیئے ایسے نقش لٹکانا جائز ہیں | یہ سب خرافات بندے کو دعا مانگنے سے دور کر دیتے ہیں
جادو ، تعویذ گنڈے و سفلیات و عملیات بھی ان سات تباہ و ہلاک کرنے والے گناہوں میں شامل ہے جس پر اللہ کے یہاں بڑی سخت سزا ہے | جادو و ساحر پر سزائے موت اس لیئے ہے کہ جادوگر و تعویذ گنڈے کرنے اور کروانے والا کافر ہوتا ہے اور مرتد کی سزا موت ہے جو ریاست دے گی
روزنامہ جنگ کا لعین ارشاد بھٹی جادو اور نجوم کی تصدیق کرتا ہے اس پر ایمان رکھتا ہے (جنگ ۱۳ اگست ۲۰۱۸)
ارشاد بھٹی یا ایسے تمام لوگ جو علم نجوم (جادو) پر یقین رکھتے ہیں یا اسکی تصدیق کرتے ہیں وہ نبی کریم (صلعم) کے اس حکم کی زد میں آتے ہیں | سنن ابو داؤد | جلد ۴ مطبوعہ سعودی عرب
“ جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا “ اور جس نے تعویذ لٹکایا اس کو اسی کے حوالے کیا جائیگا “
سنن نسائی ۔ جلد ششم | مطبوعہ ممبئی بھارت
یہ جو آج کل خواتین و حضرات “ جادو “ کے توڑ کے لیئے بازار میں بیٹھے عاملوں اور مولویوں کے پاس جاتے ہیں ان کے پاس جانا بھی حرام ہے یہ تمام جادو کا توڑ جادو سے کرتے ہیں جو کہ “ نشرہ “ کہلاتا ہے اور نشرہ حرام ہے | صحیح طریقہ اس حدیث میں ہے | سنن ابو داؤد جلد ۴ | مطبوعہ سعودی عرب
خواتین و حضرات “ جادو “ کے توڑ کے لیئے بازار میں بیٹھے عاملوں اور مولویوں کے پاس جاتے ہیں جو انہیں چھلے، تعویذ گنڈے ، منکے اور مبہم تحریریں لکھ کر پیل دیتے ہیں یہ سب حرام ہے شرک ہے | ایسی صورت میں کرنا کیا چاہئیے اس حدیث میں درج ہے | سنن ابو داؤد جلد ۴ مطبوعہ سعودی عرب
تصوف و روحانیت کی آڑ میں بزرگوں اور مولویوں کے بھیس میں ایسے جادوگر ، نجومی اور کاہن بازار میں بیٹھے ہیں جو آپ سے آپکی تاریخ پیدائش اور والدہ کا نام پوچھ کر حالات بتاتے ہیں انکے پاس بھی جانا حرام ہے | کاہن ہیں جادوگر ہیں کافر ہیں یہ | سنن ابو داؤد جلد ۴ مطبوعہ سعودی عرب 👇
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.