Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 12, 2021, 5 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
سبزیوں کی کاشت کاری کے طریقے
طریقہ کاشت کی بنیاد پر سبزیات
کی تین قسمیں ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
(1) براہ راست بیج سے کاشت ہونے
والنی سبزیاں
موسم سرما میں مولی, گاجر, شلغم, پالک,دھنیا,میتھی اور مٹر ہے جبکہ موسم گرما میں ٹھنڈی, کریلہ, کھیرا, خربوزہ, تربوز وغیرہ زمین میں براہ راست کاشت کیا جاتا ہے -

#آؤ_شجرکاری_کریں
(2) پنیری سے کاشت ہونے والی فصلیں
ٹماٹر, مرچ, شملہ مرچ, بینگن اور گرمیوں میں جبکہ پھول گوبھی, بند گوبھی ,پیاز, سلاد موسم سرما میں بذریعہ پنیری کاشت ہونے والی سبزیاں ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
علاوہ ازیں شعبہ سبزیات قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کی جدید تحقیق کے مطابق موسم گرما کی بیلوں والی سبزیاں مثلاً کھیرا, تر, گھیا کدو وغیرہ کی اگیتی پنیری پلاسٹک کی تھیلیوں میں اگائی جا سکتی ہے جس سے پیدا وار میں دگنا اضافہ کیا جا سکتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
(3) نباتاتی حصوں سے کاشت ہونے والی سبزیاں

اروی, آلو, ادرک, لہسن, ہلدی, پودینہ نباتاتی حصوں سے کاشت ہونے والی سبزیاں ہیں جبکہ ٹماٹر کی لمبا قد والی اقسام منی میکر کی بغلی شگوفوں اور ٹماٹر کی دیگر اقسام کی قلمیں بطور افزائش استعمال میں لائی جا سکتی ہیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling