Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 13, 2021, 5 tweets

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
Lignum Vitae (نیلم)
(Guaiacum sanctum)
(Wood Of Life لگنم وٹائے
لگنم وٹائے پاکستان میں پایا جانے والا ایک حسین درخت ہے ۔
خاص کرکے کراچی کی گلی گلی اور چوراہوں اور راستوں کے ارد گرد بہت نظر آتا ہے ۔ اس پر پھول تو پورا سال لگتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
لیکن موسم گرما کے آخر میں سب سے زیادہ دلکش منظر ہوتا ہے ۔ جب پورا درخت ارغوانی نیلے سفید پھولون کی چادر اوڑھ لیتا ہے ۔ تب ہر دیکھنے والا اسکا نام ضرور جاننے کی کوشش کرتا ہے ۔ پر اسکا نام بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
لگنم وٹائے بہت آہستا پرورش پانے والا چھوٹے قد کا درخت ہے اس پر 3 سے 4 سال کی عمر میں پھول لگنا شروع ہوتے ہیں ۔ اور وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ پھولوں کی تعداد بھی بڑھتی جاتی ہے ۔اسکی لکڑی کا شمار دنیا کی پائیدار ترین لکڑی میں ہوتا ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
درخت پر لگنے والی گوند کا استعمال مختلف بیماریوں میں ہوتا ہے ۔۔اسلیے اسکو وڈ آف لائف کہا جاتا ہے ۔ماضی میں اسکے بہت پودے لگائے گئے کراچی میں جو آج درخت بن گئے ہیں ۔اور اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہے ہیں ہر طرف۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
جب بھی آپ کراچی کا سفر کریں گے لگنم وٹائے آپکو ہر بڑی سڑک کے آسپاس نظر آئینگےلگنم وٹائے کے درخت کو اگر کراچی کی پہچان کہا جائے تو یے غلط نا ہوگا ۔
لگنم وٹائےکا پھول کَریبین ملک جمائکا کا نیشنل پھول کہلاتا ہے اور درخت دی بہاماس ملک کا نیشنل درخت کہلاتا ہے ۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling