Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 13, 2021, 9 tweets

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
شہتوت
گرمیوں کا پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔100گرام شہتوت Mulberry میں 43 کیلوریز ہوتی ہیں .
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
شہتوت میں وٹامن C ،وٹامن K اور وٹامن b2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت جلد اور بالوں کے علاوہ ہمارے پورے جسم کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
دوران خون کو صحیح رکھتا ہے:
شہتوت جسم میں خون کے دوران کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہی نہیں بلکہ شہتوت خون کی صفائی بھی کرتا ہے ۔اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں ریڈ سیلز بھی بناتا ہے۔

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
👈 دل کو صحت مند رکھتا ہے:

کیونکہ شہتوت دوران خون کو بہتر بناتا ہے اس طرح دل خون کو صحیح طرح پمپ کرتا ہے اور اپنا کام بہتر طورانجام دیتا ہے ۔شہتوت میں پولی فینول ہے جو دل کو صحت مند رکھتے ہے اور دل کے دورے سے محفوظ رکھتے ہیں ۔

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
👈 قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

شہتوت قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔یہ جسم میں موجود میکروفیجس کو ٹھیک کرتا ہے یہ میکرو فیجس قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت میں موجود وٹامن Cبھی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
ہڈیوں کے ٹشوزبناتا ہے:
شہتوت میں موجود وٹامن k،آئرن اور کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کوبڑھاتا ہے۔یہ اجزاءہڈیوں اوران کےٹشوز کو مضبوط بناتے ہیں۔جولوگ جوڑوں کے درد کے مریض ہیں انھیں اپنی غذا میں شہتوت ضرور شامل کرنا چاہئےتاکہ اس کےغذائی فوائدسےپوری طرح مستفیدہوسکیں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
👈 ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

شہتوت پیٹ کی صحت کو بہتر بنا کرنظام ہاضمہ درست رکھتا ہے۔شہتوت جسم کا زائد وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس میں موجود فائبر سے مستقل ہاضمہ ہوتارہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ کا درد اورقبض کو بھی ختم کرتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ

*شہتوت گرمی کی پیاس کی شدت اور ہیجانی کیفیت دور کرتا ہے۔اس کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
شہتوت کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے بلغمی مادہ خارج ہو جاتا ہے۔یہ شدید کھانسی، خاص طور پر خشک کھانسی میں اور گلے کی دکھن میں بے حد مفید ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling