Chaudhry Humayun Raza Profile picture
Social and Political Activist of Pakistan Peoples Party 🇵🇰🇱🇾 #Jiyala 🇵🇰🇱🇾 #Bhuttoisam 🇵🇰🇱🇾 ❤❤ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاء ❤

Aug 27, 2021, 6 tweets

عمران خان کہتا ہے کہ وہ تبدیلی اور ترقی لے کر آیا ہے۔ اپنے 3 سال کے دورمیں ٹھٹھہ کی عوام کو نہ تو ایک گھر دیا اور نہ ہی کسی کو روزگار۔
عمران خان ایک جھوٹا وزیراعظم ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari

سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی تباہی کے تین سال کا جشن منا رہا ہے۔ پاکستان کی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ جن لوگوں کے پاس روزگار تھا ان سے وہ بھی روزگار چھین لیا گیا ہے۔
@BBhuttoZardari

اسٹیل مل کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ اس ہزار اسٹیل مل کے ملازمین کو بے روزگار کروا دیا گیا ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی ہے ایف آئی اے میں جو نوکریاں سندھ کے لوگوں کو ملی تھی وہ بھی ان سے چھین لی گئی ہیں۔
@BBhuttoZardari

صدر آصف علی زرداری نے 16 ہزار خاندانوں کو روزگار پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ سے ایکٹ منظور کروایا تھا۔ اب ان 16 ہزار خاندانوں سے بھی روزگار چھین کر ان کو بھی بےروزگار کر دیا گیا ہے۔ #PPP جب بھی اقتدار میں آئی ہے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے
@BBhuttoZardari

اورنگی ٹاؤن ہو یا پھر گجرنالہ ہو وہاں پر غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی جاتی ہے لیکن عمران خان کا گھر ریگولائز کر دیا جاتا ہے۔ انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں کے سر سے ان کی چھت چھینی جا رہی ہے اور دوسری طرف سلیکٹیڈ وزیراعظم کے بنی گالہ کو ریگولائز کر دیا جاتا ہے۔
@BBhuttoZardari

انشاء اللہ تعالی ہم آپ کی مدد سے عوامی حکومت بنائیں گے۔ جن لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے ہم ان کو روزگار پہنچائیں گے۔ جن لوگوں کی سروں سے چھین لی گئی ہے ہم ان کو گھر بنا کر دیں گے۔ ملک کو اس مہنگائی کے عذاب سے نجات دلوائیں گے۔
@BBhuttoZardari

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling