Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 10, 2021, 8 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
Copied post.
ایلوویرا کا تیل گرتے بالوں کے لیے
دوستو گھر کےکچھ ممبران کو بال جھڑنے اور سفید ہونے کامسئلہ درپیش تھا تو ان کے لیے اپنے گھر کے لگائے ہوئے ایلوویرا کے پودوں سے زبردست تیل تیار کر رہی تھا تو سوچا آپ سےبھی ترکیب شیر کی جائے

#آؤ_شجرکاری_کریں
کیونکہ ملاوٹ اور ناقص خوراک کی وجہ سے یہ مسئلہ تو تقریبا آج کل ہر گھر میں ہی پایا جاتا ہے۔اسی لیے اب ہمیں دیسی طریقوں کو اپنانا چاہئے۔ اور کھانے پینے کی چیزوں کے لیے دیسی ہٹی کی طرف رجوع کرنا چاہیے😍🤩

#آؤ_شجرکاری_کریں
پھر یہ ترکیب اتنی مشکل اور نقصان دہ بھی نہیں ایلوویرا کے پودے تو اکثر گھروں میں لوگوں نے لگائے ہیں ۔تو آپ سب بڑی آسانی سے یہ تیل بنا سکتے ہیں۔ میں نے بھی اپنا لگایا ہوا ایلوویرا کا پودا لیا اور تیل تیار کر لیا ۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
تو دوستو آپ نے کرنا یہ ہے کہ دوسو گرام (ایک پیالی) ناریل کا تیل لینا ہے چار سو گرام(دو پیالی) ایلوویرا جیل لینا ہے اور دس سے پندرہ کالی مرچیں لینی ہیں ۔کالی مرچ بالوں کو اور تیل کو فنگس سے بچائے گی ۔اور ناریل کا تیل کھانے اور بالوں کے لیے پہلے ہی بہترین ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور ساتھ میں ایلوویرا جیل شامل ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔
ترکیب :-
سب سے پہلے ایلوویرا جیل گرائنڈ کر لیجئے اور پھر ایک کڑھائی میں کالی مرچ کو پانچ منٹ تیل میں پکالیجئے۔پھر ایلوویرا جیل ڈال کر اتنی دیر پکالیجئے کہ تیل اوپر آجائے اور ایلوویرا جیل کا پانی خشک ہوجائے

پھر اس کو چھان کراور ٹھنڈا کرکےشیشے کی بوتل میں ڈال کررکھ دیں اورضرورت کے مطابق ہفتے میں دو یا تین بار سر پرلگا لیں
اور دو گھنٹے کے بعد سر کو دھولینا ہے
یہ تیل ناصرف آپ کے بالوں کو جھڑنے سے روکے گا بلکے بالوں کو سفید ہونے سےبھی روکےگاآپ کےبال گھنے کالےاورلمبے ہونگے ان شاءاللہ ۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس تیل کو آپ skin پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ جھریوں اور داغ دھبے دور کرنے کے
لیے بھی بہترین ہے۔تو کیا خیال ہے دوستو

🌳🌳🌳 تو پھر کون کون بنائے گا؟🌳🌳🌳

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling