#آؤ_شجرکاری_کریں
لہسن Garlic: (تھام)
Allium جینس سے تعلق رکھتا ہے
تیان چنگ پہاڑی سلسلے کے اردگرد والے ممالک مثلاً چین، کرغستان، تاجکستان وغیرہ سے آئے ہیں۔ لہسن بھی اسی علاقے کی پیداوار مانا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایران سے بھی اس کا تعلق جوڑا جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
دنیا کی کل پیداوار کا %75 چین پیدا کرتا ہے، اسکے بعد کوریا، بھارت اور امریکہ کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری صوبہ Kpk ہے
لہسن کے فائدے:
پیاز کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے اس میں اوپر والے تمام فائدے پیاز کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں موجود ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
لیکن اس میں کچھ اضافی چیزیں، پیٹ کے برے بیکٹیریا کے خلاف لڑنے والے اجزا، کینسر سے بچائو اور جگر کی صحت بہتر کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔ تاہم بڑی مقدار میں اس کا استعمال نقصان دہ ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
لہسن کی بدبو:
دراصل اس میں موجود سلفر سے بنے ایک کیمیکل مادے Allyl Mythille Sulfide کی وجہ سے یہ بدبو ہمارے منہ میں پیدا ہوتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
لہسن بطور کیڑے مار دوا:
اس کو کوٹ کر اس کاجوس پانی میں ملاکر پودوں سےaphidsاور دوسرےکیڑوں کو بھگانےکاکام بھی لیاجاتاہے۔اس طرح یہ قدرتیInsecticideکے طور پر بھی کام آتا ہے۔ جہاں چھپکلیاں اور لال بیگ وغیرہ آتے ہوں وہاں اس کو کاٹ کر پھینک دیں،دیکھیں کیسے بھاگتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
لہسن اگانے کا طریقہ:
سوراخ دار گملوں/کیاری میں
لہسن کی پھلیاں علیحدہ کرکے مناسب مٹی میں لگائیں پان حسب ضرورت دیں اور سات سے نو مہینوں میں تھوم تیار۔ دونوں کی کاشت سردیوں کے آخری مہینوں میں ہوسکتی ہے اور انہیں شاپروں، پلاسٹک کی بوتلوں میں بھی اگایا جا سکتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
جنگلی لہسن اکثر گھاس کی طرح جگہ جگہ اگ آتے ہیں اور بعض اوقات درد سر بن جاتے ہیں۔ ان کو بھی عام لہسن کی طرح استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ بس انہیں ناک کے قریب لا کر تسلی کرلیں کہ ان میں لہسن کی بو آتی ہے۔
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.