#آؤ_شجرکاری_کریں
اسپغول کا چھلکا: Psyllium Husk
فارسی میں اسب گھوڑے کو اور گل پھول کو کہتے ہیں۔ اسب-گل یعنی ایسا پھول جو آپ کو گھوڑے جیسا طاقتور و توانا کرکے کھڑا کردے۔ مختلف زبانوں سے ہوتے ہوتے پاکستان میں جب یہ لفظ پہنچا تو اسپغول بن گیا۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اسپغول دراصل ایک چھوٹی جھاڑی یا گھاس نما پودا ہے جس کی نسل کو انگریزی میں Plantago کہتے ہیں اس کی کوئی 200 قسمیں ہیں جن میں سے ایک قسم Plantago Ovata یعنی اسپغول کے چھلکے کا پودا ہےاور اسی کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
دنیا میں اسپغول کی پیداوار میں نمبر ون ملک بھارت ہے جو دنیا کی کل مانگ کا %80 پیدا کرتا ہے جبکہ امریکہ دنیا کا نمبر ون درآمدی ملک ہے جو اسپغول دوسرے ملکوں سے درآمد کرتا ہے۔اسپغول کی ڈیمانڈ یورپ اور ایشائی ممالک میں بہت زیادہ ہے اور دن بدن بڑھ رہی ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
آخر ایسی کیا خاص بات ہے اس میں؟
خاص بات اس کے ننھے سے بیج کے چھلکے میں ہے۔ چونکہ یہ ٹھنڈے اور خشک علاقے کا پودا ہے تو خدا نے اس کے بیج کے بیرونی چھلکے میں ایک زبردست طاقت پیدا کر رکھی ہے۔ وہ یہ کہ اس کے بیج کا چھلکا قدرتی خالص فائیبر سے بھرپور ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو اپنے سے 14 گناہ زیادہ پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خشک ٹھنڈے علاقے کا مطلب پودے کے لئیے کم پانی۔ تو اس ننھے سے بیجوں کی یہ خاصیت کہ اپنے اردگرد کے پانی اور اس میں موجود نمکیات کو اپنی کھال میں جذب کرکے قدرتی طور پر پانی سٹور کرلیتے ہیں اور اگ آتے ہیں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
انسان کو جب اسکی یہ خوبی پتہ چلی تو اس نےان کی کھال اتارکراکھٹی کرکےاستعمال کرنا شروع کردی جسےاسپغول کاچھلکایا Psyllium Husk(سیلئیم ہسک) کہتے ہیں
اسپغول کا چھلکا معدے کے لئیےایک معجزاتی دوا ہے
اس میں خالص فائیبرموجود ہےجومعدے میں جاتےساتھ ہی اپناکام شروع کردیتاہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اگر آپ کو قبض ہو یا پیچش کی شکایت ہو دونوں صورتوں میں آپ کا پیشاب(Stool Movement)درست کردیتا ہے اس طرح یہ قدرتی Laxative کا کام کرتا ہے
اس میں موجود فائیبر جسم کاکولیسٹرول گھٹاتا، دل کی شریانیں کھولتا،بلڈپریشر کو کم کرتا
اور اس طرح آپ کےدل کی صحت مضبوط کرتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
یہ قدرتی فائیبر آپ کی ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہے۔
۰یہ معدے اور آنتوں کے بہت سارے مسائل اور بیماریوں کی معجزاتی دوا ہے۔ بواسیر (Hommoride)کے مریضوں کے لئیے بھی درد کم کرنے میں موثر ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
یہ موٹاپے (Obesity) کو کم کرنے میں بھی بڑی زبردست شے ہے ۔تاہم سوکھے پتلے بچوں کو زیادہ مت دیں۔
۰ یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتا ہے اور ہلکے ہیضے کے لئے بھی زبردست ہے۔
. یہ معدے کے السر کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
انسانی زندگی کی لمبائی چوڑائی کا اصل تعین اس کا معدہ ہی کرتا ہے اور اسپغول معدے کا بہترین ہمدرد ہے۔ اسے باقاعدہ کھانے کا حصہ بنالیں اور اپنی زندگی لمبی کریں۔ تاہم کچھ لوگوں میں یہ الرجی بھی کرسکتا ہے جو کہ بہت کم ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر اسپغول کھانے سے آپ کی آنکھیں سوج جائیں یا گلے میں درد یا سوجن ہوجائے تو اس کو بالکل استعمال نہ کریں۔ دوسرا اسے پانی یا لیکیو ڈ چیز کے بغیر نہ لیں کیونکہ یہ اردگرد کے پانی کے ساتھ چمٹ کے Gelبنالیتاہےاگر آپ ویسے ہی اس کا'پھکا'ماریں گے تو یہ گلے میں چمٹ سکتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
سانس بھی بندکرسکتا ہے اسکو استعمال کرنے کے بعد اکثر پیٹ میں ہلکےسےمروڑ بھی اٹھتےہیں۔
ویسے تو اسے آپ کھانے کے ساتھ ہی استعمال کریں لیکن جب تکلیف ہوتوتب بھی استعمال درست ہے اسےجوس یا دہی کےساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
اسےایک چمچ روز(سات گرام) کھانےکاحصہ بنالیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
کیا اسے اگایا جاسکتا ہے؟
یہ ایک حساس علاقے کا پودا ہے ایسا علاقہ جہاں کی آب و ہوا خشک اور سرد ہو۔ اور اس کے لئیے مٹی بھی پتھریلی اور ریتلی درکار ہے تاکہ پانی کھڑا نہ ہو وہاں اکتوبر نومبر کے مہینوں میں اس کی کاشتکاری کی جاتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
7سے8کلو بیج کوایک ایکڑ پرلگاکر700 سے 1000 کلو تک پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر مٹی پانی اور کھادکامناسب انتظام کیا جائے اسکے بعد چنائی اوربیج کی صفائی کاعمل کام میں لایاجاتا ہے
چھ مہینوں میں اس کی فصل تیارہوجاتی ہے۔اس کے ایک ایک پودے پرتقریباً
15000دانے ہوتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
بیج کے چھلکے کی اتنی افادیت دیکھ کر امریکی گورمنٹ کے ادارے FDA نے اپنی دوائیوں کی کمپنیوں کو اس کے میڈیکل استعمال کی باقاعدہ اجازت دے رکھی ہے جن میں پراکٹر اینڈ گیمبل نے Metamucil کے برانڈ نام کے ساتھ اس کے بہت ساری ادوایات بنائی ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
جن میں خالص چھلکا، کیپسولز اور فائیبر بسکٹ شامل ہیں۔
اسپغول کے چھلکوں کو بہت ساری آئیس کریموں، سیریل اور فائیبر بسکٹوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری میٹھی چیزوں میں بطور Thickneing یعنی خوراک کو موٹا کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
بہت سارےجانوروں خصوصاً گھوڑے کامعدہ درست کرنے میں بھی استعمال ہوتاہے۔
اگر حکومت پاکستان اس طرف توجہ دے تو حفظان صحت کےحوالےسے یہ بڑی اچھی چیز ہے اس کےعلاوہ مقامی کاشتکاروں کو مضبوط کرکے اورانٹرنیشل مارکیٹ کی بڑی مانگ پوری کرکے پاکستان میں زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.