Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 10, 2021, 18 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
بادام : Almonds
آئیے آج جانتے ہیں تھوڑا باداموں کے بارے میں،
بادام ملک ایران کا رہائیشئ ہے جہاں یہ قدرتی طور پر پیدا ہوا اسکے بعد یہ اردگرد کے ممالک میں پھیلا اور پھیلتے پھیلتے سوائے انٹار کٹکا کے تمام براعظموں میں جا پہنچا۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
دنیا میں سب سے زیادہ بادام پیدا کرنے والا ملک امریکہ ہے جہاں ریاست کیلیفورنیا میں اسکے وسیع تر باغات ہیں اور یہاں تقریباً 20 لاکھ ٹن بادام پیدا ہوتا ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا تقریباً 68% ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس دوڑ میں ترکی جس نے ہمیں ارتغل ڈرامے کے پیچھے لگا رکھا ہے اور خود کوئی کاروبار ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا چھٹے نمبر پر آتا ہے جبکہ وطن عزیز کا اٹھارواں نمبر آتا ہے لیکن گھبرائیے مت ۔ ہم اسرائیل سے دو دانے اوپر ہی ہیں۔ 😃

#آؤ_شجرکاری_کریں
بادام کا درخت اگانے کے لئیے خشک گرم علاقہ جہاں کی سردیاں ہلکی سی نمدار بھی ہوں ، موزوں ہے۔ اس کے پودے کو باقاعدہ پھل دینے والا درخت بننے میں تین سے پانچ سال لگ جاتے ہیں اور اگلے 25 سال یہ پھل دیتا رہتا ہے۔ ان کے پھولوں کی پولینیشن جس سے یہ پک کر پھل بنتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اسکی سب سے بڑی زمہ دار شہد کئ مکھی ہے۔ یعنی اگر شہد کی مکھی نہیں ہوگی تو بادام بھی نہیں ملے گا۔ اسی لئیے بڑے بڑے باغات میں باقاعدہ شہد کے اصلی چھتے کے چھتے منگوا کر اس عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جاتا ہے تاکہ پھل تیار ہوسکے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
بادام کا پھل سبز رنگ کاترش ذائقے کاحامل ہوتا ہےجس میں کچابادام موجودہوتا ہے۔اس کو عربی بہت سے لوگ نمک ڈال کرکھاتے ہیں۔ بادام جب پک کرتیار ہوتاہےتوبڑے ترقی یافتہ ممالک میں باقاعدہ مشینوں کےزریعے جو درخت کو جھڑتی ہیں اور بادام اکٹھے کرتی ہیں ان کااستعمال کیاجاتاہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
کڑوے بادام خطرناک بادام ہیں جن میں ایک زہر Cyanide موجود ہوتا ہے ان کو بھی باقاعدہ فیکٹری میں پکا کر زہر تلف کرکے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے ایک جوان شخص 12 سے 70 کڑوے بادام کھا لے تو یہ اسکا نروس سسٹم بند کردیں گے اور #موت واقع ہوسکتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
باداموں کے فوائد:
کہا جاتا ہے ایک سیب روز کھائیں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی پتا نہیں سائینسی طور پر یہ بات کتنی سچ ہے لیکن چند بادام روز کھانے سے یہ بات ضرور سچ ثابت ہوسکتی ہے
بادام میں ایک چیز ہوتی ہے Antioxidant جو جسم کو کینسر، دل کی بیماریوں

#آؤ_شجرکاری_کریں
کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بیلنس کرنے میں زبردست مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہیں تو بادام زیادہ کھانے چاہئیں کیونکہ یہ ان کو زندگی کی چند سانسیں زیادہ دے سکتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
(Keeping free radical molecules away which cause cancer)
یعنی بادام کے چند دانے روز اور بڑھاپے میں بچئیے دل کی بیماریوں سے
۔ بادام فائبر اور پروٹین کا بہترین زریعہ ہیں ۔ فائیبر آپ کو روٹی میں بھی ملتا ہے جس سے بھوک مٹتی ہے اور پروٹین آپ کو گوشت میں ملتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جس سے جسم پر گوشت چڑھتا ہے مسلز اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ بادام میں یہ دونوں چیزیں زبردست مقدار میں موجو د ہیں جو جسم کو توانائی بخشتی ہیں اور بھوک مٹاتی ہیں
بادام کازیادہ حصہ Fats پر مشتمل ہے Fats دراصل Fatty Acidsہیں جو ہمیں مختلف وٹامن ہضم کرنےمیں مدد کرتےہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ یہ جسم سے فالتو چربی بھی گھٹاتے ہیں اسلئیے موٹے بندوں کا بادام کھانا انکے لئیے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ جم جانے والے لوگ اور مختلف گیمز کرنے والے لوگو ں کے لئیے بھی زبردست چیز ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
کیا بادام دماغ تیز کرتے ہیں؟ جی بالکل کرتے ہیں۔
بادام میں وٹامن E کافی مقدار میں ہوتا ہے جو دماغ کے میموری Cells کو تندرست و توانا رکھتا ہے۔ جس سے دماغ کی یادداشت بہتر ہوتی ہے اور بڑھاپے میں بھی اسکا کافی اثر رہتا ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
باداموں کا استعمال بھولنے والی بیماری
Alhemeir
سے
بھی انسان کو محفوظ رکھتا ہے
۔اسی طرح وٹامن E آنکھو ں کے لئیے بھی موثر ثابت ہوتا ہے چنانچہ بادام آنکھوں کی صحت کے لئیے بھی اچھا

#آؤ_شجرکاری_کریں
بادام میں کاربوہائی ڈریٹس کم جبکہ فائیبر پروٹین اور وٹامن E زیادہ ہوتے ہیں اس لئیے یہ شوگر کے مریضوں کے لئیے بھی اچھا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو بیلنس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. کھانے کے بعد چند بادام کے دانے فائدہ مند ثابت ہوسکتے

#آؤ_شجرکاری_کریں
بادام می Magnesium بھی کافی مقدار می موجود ہے جو نہ صرف ہڈیوں، پٹھوں اور دل کے لئیے اچھا ہے بلکہ معدے کی تیزابیت کو بھی بیلنس کرتا ہے جس سے بدہضمی اور قبض میں مدد مل سکتی ہے
چند دانے بادام روزانہ اچھے ہیں لیکن ایک ہی وقت میں انتہائی بڑی مقدار کھانا مضر صحت ہوسکتا

#آؤ_شجرکاری_کریں
سب سے اچھے بادام وہی ہیں جو سستے داموں مل جائیں 😄. اسلئیے کھائیں اور صحتمند رہیں۔
بادام کے پھل کو Drupe کہتے ہیں۔
بادام کے چھلکے (سخت خول)کو Endocrap کہتے ہیں۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling