Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 10, 2021, 9 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
#انجیر
پاکستان کی سر زمین پر تقریبا 18ہزار من سالانہ انجیرپیدا ہوتا ہے جبکہ یہاں سالانہ تقریباً 28 ہزار من انجیر کی مانگ ہوتی ہے، اسی لیے ہمیں اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے ترکی، ایران اور افغانستان سے سالانہ تقریباً 10ہزار من خشک انجیرخرید کرپاکستان لانا پڑتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں انجیراس قدر مہنگا ہےکہ عام آدمی اسےکھانے کےبارےسوچ ہی نہیں سکتا، انجیر کی فصل لگانےکے لئے دس/10فٹ کےفاصلے پر قطاریں بناکر اور ان قطاروں میں دس/10فٹ کے فاصلے پر ہی پودے لگائے جاتے ہیں اس طرح ایک ایکڑ میں تقریباََ 435 پودے لگائے جاسکتےہیں.

#آؤ_شجرکاری_کریں

یاد رہے کہ ایک دفعہ لگایا ہوا انجیر کا پودا 15 سے 20 سال تک بھر پور پیداوار دیتا ہے، نرسری میں انجیر کا ایک پودا تقریباََ 50 روپے میں مل جاتا ہے. اس طرح پودے لگانے کا فی ایکڑ خرچ تقریباََ 22 ہزار روپے ہو سکتا ہے۔ ایک پودا کم از کم 6 کلوگرام پیداوار دیتا ہے.

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس طرح سے ایک ایکڑ سے تقریبا 2600 کلو یا 65 من تازہ انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے اگر انجیر کو خشک کر لیا جائے تو تقریباََ 1430 کلو صافی خشک انجیر حاصل کیا جا سکتا ہے...!!!!

#آؤ_شجرکاری_کریں

اب اگر انجیر کی قیمت کی بات کی جائے تو خشک انجیر پرچون میں 800 روپے سے لیکر 1200 روپے فی کلو تک بکتا ہے لیکن حالیہ مارکیٹ سروے کے مطابق تھوک میں انجیر کا ریٹ 500 روپے فی کلو ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر کسان کا انجیر کم از کم 400 روپے فی کلو بھی فروخت ہو تو 1430 کلو گرام خشک انجیر کی آمدن 5 لاکھ 70 ہزار روپے فی ایکڑ بنتی ہے...!!!

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور اگر انجیر کو بغیر خشک کئے ہوئے تازہ تازہ بیچا جائے تو اس کا ریٹ کم از کم 100 روپے فی کلو تک لگ جاتا ہے اس حساب سے 2600 کلوگرام تازہ انجیر 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں بک جائے گا، اگر دیکھا جائے تو آمدن کے لحاظ سے انجیر کسی بھی طرح دوسری فصل یا باغ سے پیچھے نہیں ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
پاکستان میں انجیر تقریباً ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے اگرزیادہ سے زیادہ لوگ انجیر کی کاشت شروع کردیں تو نہ صرف وہ خود منافع کمائیں گے بلکہ پاکستان کو دوسرے ملکوں سے انجیرنہیں خریدناپڑے گا اور ہر عام آدمی تک یہ بہترین پھل پہنچ سکے گا سوچیئے گا ضرورکیونکہ سوچنا جرم نہیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling