Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 10, 2021, 20 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس : Pine apple
وہ پھل جو آپ کا گوشت کھاتا ہے!
پودوں کا ایک خاندان ہے Bromeliads جس میں گھاس کی طرح لمبے پتے اور پھول بنتے ہیں۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ کا خاندان ہے اور اس خاندان کی کوئی 3600 قسمیں ہیں۔زیادہ تر سجاوٹی پودے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
لیکن ان میں چند ایک ہی ہیں جو پھل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے انناس۔
انناس جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے دریا, دریائے پیراگوئے کے کنارہ پہلی بار نظر آیا تھا۔ وہاں سے مقامی لوگوں نے اس کو مشہور کیا اور اسکی پورے براعظم میں کاشت ہونے لگی

#آؤ_شجرکاری_کریں
بلکہ یہیں سے قریبی براعظم شمالی امریکہ میں بھی شہرت پہنچ گئی۔ 1500 عیسوی کے آخر میں کولمبس براعظم امریکہ دریافت کرتے وقت جب یہاں پہنچا تو پہلا یورپی تھا جس نے یہ پھل چکھا۔ یہاں سے وہ یہ سوغات واپس یورپ لے کر گیا اور وہاں اس پھل کے چرچے ہوگئے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
یورپ سے 1550 میں پرتگیزی تاجر اسے انڈیا میں راجہ مہاراجوں کے پاس لے کر آئے اور اس طرح ہندو پاک میں یہ پھل مقبول ہوا۔
انناس دراصل اس کا سائینسی نام ہے۔ اسکا پورا سائینسی نام ananas comosus ہے
یہ نام دراصل Tupi زبان کی مرہون منت ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو جنوبی امریکہ میں قبائیلی لوگ پہلے وقتوں میں بولا کرتے تھے
۔ لفظ انناس کا مطلب ہے ؛چیڑ (pine)
چونکہ اسکی شکل Pine کی طرح تھی اور انتہائی میٹھا تھا، گوروں نے اس کا نام Pine apple دے دیا۔ چونکہ یہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئیے اسکے سب سےبڑے پیداواری
ملک Costa Rica,برازیل،فلپائین اورانڈونیشیا ہیں
یاد رکھیں ٹراپیکل وہ علاقے ہوتے ہیں جہاں سارا سال موسم گرم اورنمدار رہےبارشیں خوب ہوتی ہوں یہ پھل دراصل ایک جھاڑی نما پودے پرلگتا ہےاوراسکےبہت سارے چھوٹے موٹے پھول ایک ہی جگہ پراگتےہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
، تقریباً ایک سو سے دو سو تک پھول اگتے ہیں اور یہ تمام پھول ایک ہی جگہ پر اکھٹے پھل میں تبدیل ہوجاتے ہیں یعنی انناس ایک پھل نہیں ہوتا بلکے بہت سارے چھوٹے چھوٹے پھلوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اسی لئیے اسکی بیرونی جلد پہ بہت سارے کٹ نظر آتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس پھل کے کیا کیا فائدے ہیں آئیے دیکھتے ہیں:
پائن ایپل میں 86% پانی ہوتا ہے اسکے علاوہ پوٹاشییم بڑی مقدار میں موجود ہے۔ جو کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے لئیے بہترین ہیں۔ پوٹاشئیم جسم میں بطور الیکٹرلائیٹ کام کرتا ہے اور دل کی صحت کے لئیے بھی اچھا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں بہت بھاری مقدار میں وٹامن سی موجود ہے جو جسم میں قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے.
۰ اس میں Fat انتہائی کم ہوتا ہے اور کیلوریز بھی انتہائی کم۔ اس لئیے جلدی ہضم ہونے والی شے ہے
اس میں flavonoids اور phenolic acid دو قسم کے antioxidants موجود ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اینٹی آکسیڈینٹس بہت سارے پھلوں میں ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو کینسر سے بچاتے ہیں، خون صاف کرتے ہیں، جلد خوبصورت، ناخن بال خوبصورت، دل کی شریانیں کھولتے ہیں۔ منہ کے داغ دھبے ایکنی وغیرہ دورکرتے ہیں
انناس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل(enzyme) پایا جاتا ہےجسے bromelain کہتےہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
آپ نے اگر انناس کھایا ہو تو محسوس کریں گے اسکے بعد آپ کی زبان اور منہ کا اندر کا حصہ ہلکا ہلکا سا محسوس ہوتا ہے۔ دراصل انناس میں موجود یہ Bromelain پروٹین کو ہضم کرتا ہے۔ خدا نے اس پھل میں یہ خاصیت اسلئیے رکھی ہے کہ اگر اس پر جراثیم حملہ کریں تو یہ ان کو کھا ڈالے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اس لئیے یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئیے بھی بہت اچھا پھل ہے۔ ہماری انگلیاں جہاں لگتی ہیں وہاں ہمارے فنگر پرنٹس رہ جاتے ہیں۔ یہ دراصل ہمارے جسم کی کھال سے نکلنے والے تیل اور مردہ سیلز سے پرنٹس بنتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ انناس کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
ان کے فنگر پرنٹس کسی چیز پر باقی نہیں رہتے
کیونکہ bromelain پورے پودے میں موجود ہے اور یہ فنگر پرنٹس کے مردہ سیلز کھا کر اس کے نشان مٹا دیتا ہے۔ پروٹین کو ہضم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے بہت سارے ممالک میں انناس گوشت کے ساتھ پکتا ہے تاکہ اسے قابل ہضم بنادے

#آؤ_شجرکاری_کریں
گوشت کے ساتھ انناس کے چند ٹکڑے اسے آپ کے پیٹ میں بہترین طریقے سے ہضم کریں گے۔
۰ اس کو صفائی کے ایجنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ کشتیوں کے لمبے سفروں کا خاص پھل ہے
۔ اور اس کے رس کو ریت میں ملا کر کشتیوں کی لکڑی کو بہترین دھویا جاتا رہا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس کو کیسے اگایا جائے؟
انناس چونکہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے اس لئیے اسکو اگانا تھوڑا محنت طلب کام ہے۔ انناس کے اوپر جو اس کا تاج ہوتا ہے اسے گول مول مروڑ کر اتار لیں اور کچھ دن ایسے ہی رکھ دیں
۔ ایک بڑے گملے میں ریت اور کمپوسٹ سے مکس مٹی ڈالیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
گملے کے نیچے سوراخ ہوں تاکہ پانی زیادہ کھڑا نہ رہے
اس میں انناس کے تاج کو لگادیں ۔لگانے سے پہلے تاج کے نچلے تھوڑے سے پتے اتار لیں تاکہ ٹھیک طرح لگے اور جڑ بنے۔ اسے دھوپ میں چھائوں والی جگہ پر رکھیں اور مٹی کو خشک نہ ہونے دیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ سردی نہیں برداشت کرسکتا سردیوں میں اندر رکھنا پڑے گا۔ دو سال میں تقریباً پودا پھل بنائے گا۔ بڑے پیمانے پر گرین ہائوس کے زریعے اگایا جاسکتا ہے۔اسے زیادہ تر Crowning کے زریعے ہی اگایا جاتا ہے
اور بیج صرف Breeding یعنی نئی نسلوں کی پیداوار کے لئیے آزمائے جاتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
بیج چونکہ پھل کی کوالٹی خراب کرتا ہے اس لئیے انناس والے کھیتوں کی پولینیشن ہونے سے بچایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا Pollinator , Humming Bird ہے
۔ کسی زمانے میں امریکہ کا جزیرہ ہوائی ساری دنیا کو یہ پھل مہیا کرتا تھا اور وہاں Humming Bird لانے پر پابندی تھی

#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس اور اس کے خاندان کے تقریباً تمام پودے ان کے پتےایک مرکزی تنے سے شروع ہوکر چاروں طرف ایک crown کی طرح پھیلتے ہیں جسکی وجہ سےان کے کونوں یا پیندوں میں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے۔
قدرت نے ان میں یہ خاصیت رکھ کے دراصل دنیا کے بہت سارے ننھے جانوروں کو گھردیا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ Salamander اور Tree Frogs جو کہ جنوبی امریکہ کے خاص جانور ہیں انکی خوبصورت قسمیں صرف انہی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔
انناس کو چاہے ایک سجاوٹی پودے کے طور پر گھر میں رکھیں یا پھل کے حصول کے لئیے۔ لیکن ہے یہ دیکھنے اور کھانے لائق

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling