Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 12, 2021, 26 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کاشت کریں اور ایک لاکھ سے زیادہ فی ایکڑ آمدن حاصل کریں
تخم ملنگاں یا بلنگو کے نام سے تو آپ واقف ہی ہوں گے. ہماے ہاں بازاری شربت اور فالودے وغیرہ میں اس کا استعمال عام ہے. لیکن اس سب سے بڑھ کر تخم ملنگاں یونانی طریقہ علاج میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

#آؤ_شجرکاری_کریں
ہمارے ہاں حکیم حضرات تخم ملنگاں کے ذریعے پھوڑے پھنسیوں، سوزش، جلن، پیشاب اور معدے کے جملہ مسائل، سانس کا عارضہ، گردے کے مسائل، جگر اور اعصابی و نفسیاتی مسائل کا شافی علاج کرتے ہیں.

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے علاوہ تخم ملنگاں گینٹھیا، جوڑوں کا درد، بیکٹیریا اور فنگس سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور قے اور ضعف قلب کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے.
جدید سائنس نےثابت کیاہے کہ تخم ملنگاں خون میں پائےجانے والےکولیسٹرول اورٹرائی گلائسرائڈ میں کمی کا باعث بنتا ہے.

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں پاکستان سمیت افغانستان، چائنہ، انڈیا، ترکمانستان، قزاکستان، کرغستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، جنو ب مشرقی ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے.
پنجاب میں کئی کاشتکار پچاس پچاس ایکڑ پر بھی تخم ملنگاں کی فصل کاشت کررہے ہیں.

#آؤ_شجرکاری_کریں
خاص طور پر جنوبی پنجاب یا وہ علاقے جہاں کاشت کاروں کوپانی کی کمی کا سامنا ہےوہاں تخم ملنگاں کی فصل بڑی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے. اسکا پودا وجود کے اعتبار سےنازک ہوتا ہےلیکن یہ پانی کی کمی کوبرداشت کرنےکی بہترین صلاحیت رکھتا ہے.اسکاقدایک سےڈیڑھ فٹ تک ہو جاتاہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی فصل کاشت کر کے آپ فی ایکڑ 60 ہزار سے لے کر سوا لاکھ فی ایکڑ تک آمدن حاصل کر سکتے ہیں. آئیے آپ کو تخم ملنگاں کی کاشت اور اس کے آمدن و اخراجات کے متعلق تفصیلاََ آگاہ کرتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی کاشت کب اور کیسے کرنی چاہئے؟
تخم ملنگاں کی کاشت کا موزوں وقت15 نومبر سے لے کر15دسمبر تک ہے.البتہ بعض کتابوں میں اس کا وقت کاشت یکم اکتوبر سے31اکتوبر تک بھی بتایا گیا ہے.
تخم ملنگاں کی کاشت بالکل برسیم کی طرح کی جاتی ہے
زمین تیارکرنےکےبعدپانی لگائیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
جب زمین پانی جذب کر لے تو پھر اس میں تخم ملنگاں کے بیج کا چھٹا لگا دیں.واضح رہے کہ چھٹے کے وقت کھیت میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے بلکہ جب پانی مکمل طورپر جذب ہو جائے تو اس وقت چھٹہ کریں.تخم ملنگاں کی فصل کو عام طور ایک بوری ڈی اے پی بجائی کےوقت ہی ڈال دینی چاہئے

#آؤ_شجرکاری_کریں
فی ایکڑ کاشت کے لئے کتنا بیج درکار ہے؟
شرح بیج کا انحصار طریقہ کاشت پر ہے. اگر آپ تخم ملنگاں کی فصل بذریعہ چھٹہ کاشت کر رہے ہوں تو پھر فی ایکڑ بیج 3 سے 4 کلو گرام تک درکار ہو گا
تخم ملنگاں کی فصل کتنے عرصے میں پک کر تیار ہو جاتی ہے؟

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی فصل 4 سے 5 مہینے میں پک کر تیار ہو جاتی ہے
.نومبر میں کاشت کی ہوئی فصل مارچ میں پکنا شروع ہو جاتی ہے. تخم ملنگاں کی فصل کا سارا ایکڑ ایک ہی وقت میں پک کر تیار نہی ہوتا بلکہ بیچ بیچ میں سے تھوڑا تھوڑا کر کے پکتا رہتا ہے.

#آؤ_شجرکاری_کریں
کبھی ایک جگہ سے ایک آدھ مرلےکی فصل پک گئی تو کبھی دوسری جگہ سے
واضح رہے کہ جیسے جیسے آپ کی فصل پکتی جائے ویسے ویسے آپ اسے کاٹتےجائیں. پکی ہوئی فصل کو زیادہ دیر کھیت میں کھڑے رکھنا بہتر نہیں ہے.کیونکہ اگر پکے ہوئے پودوں پر بارش ہوگئی تو پیداوار کانقصان ہو سکتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی فصل کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟
اگر کہا جائے کہ تخم ملنگاں کی فصل بغیر پانی کے پک کر تیار ہو جاتی ہےتو یہ بےجا نہ ہوگا.
ویسے تو اسے جس پانی میں کاشت کیاجاتا ہے اسی پانی پر ہی یہ فصل پک کرتیارہو جاتی ہے
لیکن اگر ضرورت پڑے تو آپ اسےایک پانی لگاسکتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر اسے دوسرا پانی لگا دیا جائے تو اس کا قد ضرورت سے زیادہ بڑھ جاتا ہے. قد بڑھنے سے تخم ملنگاں کی فصل گر جاتی ہے جس کے سبب اس کی پھلیوں میں بیج یا تو بالکل ہی نہیں بنتے یا پھر بہت ہی کم بنتے ہیں. اس لئے اسے ضرورت سے زیادہ پانی نہیں لگانا چاہئے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جڑی بوٹیاں اورکیڑے مکوڑوں کاکنٹرول کیسےکرناہے؟

جری بوٹیاں مارنےکےلئےجب تخم ملنگاں کی فصل کا اگاؤ مکمل ہوجائےاورجڑی بوٹیاں زیادہ ہوں تو آپ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹی مار زہر ٹاپ سٹار کا سپرے کرسکتےہیں
اس سپرے سے تخم ملنگاں میں جڑی بوٹیوں کابڑی حدتک خاتمہ ہوجائےگا

#آؤ_شجرکاری_کریں
عام طور پر تخم ملنگاں کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ کم ہی ہوتا ہے. لیکن پھر بھی آپ اپنی فصل پر نظر رکھیں. اگر کبھی رس چوسنے والے کیڑے حملہ آور ہو جائیں تو موقع کی مناسبت سے زہر سپرے کیا جا سکتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی برداشت یا گہائی کیسے کرنی ہے؟
جب تخم ملنگاں کی فصل پک جائے تو اسے درانتی سے کاٹ لیں یا ہاتھ سے اکھاڑ لیں.
فصل کاٹنے کے بعد اسے سوکھنے کے لئے ایک دو ہفتوں تک چھوڑ دیں. اس کے بعد اس کی گہائی کر لیں

#آؤ_شجرکاری_کریں

تخم ملنگاں کی گہائی کے دو طریقے ہیں. پہلا طریقہ پانی والا اور دوسرا مشین والا.
پانی والے طریقے سے اگر آپ گہائی کرنا چاہیں تو ایک بڑا سا ڈرم لے لیں اور اسے پانی سے بھر لیں. تخم ملنگاں کے پُولے لے کر اس کی پھلیاں ڈرم کے پانی میں اچھی طرح ڈبو کر باہر نکال لیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
باہر نکالتے ہی اسے اچھی طرح سے جھٹک کر ایک طرف رکھ دیں. پانی سے گیلا ہونے کی وجہ سے تخم ملنگاں کی پھلیوں کا منہ کھل جاتا ہے. پھلیوں کے منہ کھلنے پر اسے تلوں کی طرح الٹا کر کے جھاڑ لیا جاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
دوسرا طریقہ مشین کا ہے. گندم والی تھریشر میں باریک جالی لگا کر بھی اس کی گہائی کی جا سکتی ہے. تھریشر سے گہائی کرنے کی صورت میں اسے پانی وغیرہ میں ڈبونے کی ضرورت نہیں پڑتی

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی فی ایکڑ پیداوار کتنی ہو جاتی ہے؟

اگر اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تو تخم ملنگاں کی پیداوار 10 سے 12 من فی ایکڑ تک بھی جا سکتی ہے. لیکن اس کی اوسط پیداوار 5 سے 6 من فی ایکڑ تک ہی ہوتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی فصل میں کون سی احتیاط کرنی چاہئے؟
جب تخم ملنگاں کی فصل پک رہی ہوتی ہے تو پکی ہوئی فصل کو بارش سے بچانا ضروری ہے. اگر پکی ہوئی فصل پر بارش ہو گئی تو اس میں لگی ہوئی پھلیوں کا منہ کھل جائے گا اور ہوا چلنے کی صورت میں اس کابیج نیچے گر کر ضائع ہو جائےگا

#آؤ_شجرکاری_کریں
لہذا ضروری ہے کہ جیسے جیسے فصل پکتی جائے ویسے ویسے اسے اکھاڑتے جائیں اور کسی بارش سے محفوظ جگہ پر سٹور کرتے جائیں. محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں پر نظر رکھیں. ویسے مارچ اپریل میں بارش کا امکان کم ہی ہوتا ہے اس لئے کوئی ایسی پریشانی کی بھی ضرورت نہیں ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کی پیداوار کہاں فروخت کی جا سکتی ہے؟

بیوپاری خود آ کر تخم ملنگاں کی جنس خرید لیتے ہیں.
پچھلے سال سولہ ہزار روپے من کے حساب سے فروخت ہوئی

#آؤ_شجرکاری_کریں
تخم ملنگاں کا بیج کہاں سے ملے گا اور قیمت کیا ہوگی؟
تخم ملنگاں کاشت کرنے کے لئے اس کا بیج ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہوناچاہئے. ویسے تو آپ کو تخم ملنگاں کابیج کسی بھی پنسار کی دکان سے مل سکتا ہے لیکن پنسار کی دکان سے لیاگیابیج ایک سال سےزیادہ پرانا بھی ہو سکتاہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئے بہتر یہ ہے کہ آپ کسی ایسے کاشتکار سے بیج حاصل کریں جو خود تخم ملنگاں کی فصل کاشت کرتا ہو اور اس بات کی پوری تسلی ہو کہ بیج ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہے.

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling