Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 12, 2021, 24 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
گاجر کی کاشت و دیکھ بھال
گاجر قدیم ترین سبزیوں میں سے ایک اہم سبزی ہے۔ اس کو انگریزی میں (Carrot) کہتے ہیں۔ یہ فصل پوری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے۔ گاجر کی کاشت پورے پنجاب میں کی جاتی ہے۔ گاجر موسم سرما کی ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
طبی لحاظ سے اس کے بیج خوشبو، ہاضمہ، دائمی پیچش، پیٹ کے کیڑوں اور گردوں کی بیماری کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کا جوس جو مقبول عام مشروب ہے۔ پیشاب کی بندش، یورک ایسڈ کی زیادتی، وٹامن اے کی کمی اور آنکھوں کے لئے ایک ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
طبی لحاظ سے اس کے بیج خوشبو، ہاضمہ، دائمی پیچش، پیٹ کے کیڑوں اور گردوں کی بیماری کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کا جوس جو مقبول عام مشروب ہے۔ پیشاب کی بندش، یورک ایسڈ کی زیادتی، وٹامن اے کی کمی اور آنکھوں کے لئے ایک ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
گاجر میں چینی کی مقدار گلوکوز اور فرکٹوز کے مقابلہ میں دس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ گاجر مختلف طریقوں سے پکا کر استعمال ہوتی ہے اور اسے خشک اور بند ڈبوں میں پیک کر کے بعد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گاجر سے مربہ، اچار، جام اور حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اقسام اور وقت کاشت:۔ پاکستان میں بہت سی اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں سے کچھ مقامی ہیں اور کچھ درآمدشدہ۔لیکن گاجرکی منظور شدہ ترقی دادہ قسم “T-29”ہےجس کی پیداواری صلاحیت16 سے 20ٹن فی ایکڑ ہے۔یہ قسم اپنی خوبصورت رنگت، سائز اور ذائقہ کے لحاظ سے کوئی ثانی نہیں رکھتی

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی اگیتی کاشت ستمبر سے شروع ہو کر ماہ اکتوبر کے آخر تک جاری رہتی ہے۔ یورپین اقسام کی کاشت نومبر اور دسمبر میں کرنی چاہیے
آب و ہوا:۔ مولی کی طرح گاجر بھی سرد آب و ہوا کی فصل ہے لہٰذا بیج کے اگاؤ کے لئے 7 تا 23 ڈگری سینٹی گریڈ مثالی درجہ حرارت ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جبکہ زیادہ پیداوار اور اچھی کوالٹی کی گاجر کے لئے 20 تا 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت انتہائی مناسب ہے۔ اس سے بہت زیادہ یا کم درجہ حرارت پیداوار، سائز اور رنگت کو متاثر کرتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موسمی تغیر و تبدل زمین کے مقابلہ میں زیادہ فیصلہ کن کردار کا حامل ہے۔ زیادہ درجہ حرارت پر گاجر سائز میں چھوٹی، کوالٹی اور رنگت میں کم تر ہوتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
زمین کا انتخاب و تیاری:۔ گاجر کی اچھی کوالٹی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بُھربُھری زرخیز اور لیزر سے ہموار میرا زمین درکار ہوتی ہے۔ جبکہ اگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میرا زمین موزوں ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ گاجر لمبی جڑ والی فصل ہے اس لئے زمین بوائی سے پہلے کافی گہرائی تک اچھی طرح تیار ہونی چاہیے
۔ اگر اس میں مٹی کے ڈلے اور گوبر کی کچی کھاد موجود ہو تو گاجر کی رنگت اور شکل پوری طرح نشوونما نہیں پا سکتی۔ لہٰذا زمین کا خوب گہرائی تک نرم اور بُھربُھرا ہونا ضروری ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس مقصد کیلئے وتر حالت میں زمین کو 3 تا 4 مرتبہ گہرا ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر اچھی طرح تیار کر لیا جائے۔ زمین کی تیاری سے قبل داب سسٹم کے ذریعہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کر لی جائے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
شرح بیج:۔ اچھی کوالٹی کا صحتمنداور زیادہ روئیدگی والا بیج جو جڑی بوٹیوں سے پاک ہو استعمال کرناچاہیے6تا8کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتاہے۔بیج کوہمیشہ پھپھوندکش زہر لگاکراستعمال کیاجائے۔اس مقصدکےلئے تھائیوفنیٹ میتھائل یابینومل بحساب 2 گرام فی کلوگرام بیج استعمال کریں

#آؤ_شجرکاری_کریں
نامیاتی کھادیں:۔ اچھی طرح گلی سڑی کھاد نہ صرف زیادہ پیداوار کا سبب بنتی ہے بلکہ کیمیائی کھادوں کے استعمال کی ضرورت بھی کم کر دیتی ہے لہٰذا 20 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد دو ماہ پہلے زمین میں یکساں بکھیر کر 20 تا 25 سینٹی میٹر کی گہرائی تک اچھی طرح مکس کر دیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس سے زمین کی طبعی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ گاجر کی مارکیٹ کوالٹی بھی بہت بہتر ہو جائے گی۔

کیمیائی کھادیں:۔ گاجر کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے 45 کلوگرام نائٹروجن،45 کلوگرام فاسفورس اور 25 کلوگرام پوٹاش کی ضرورت ہوتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
فاسفورس اور نائٹروجن کا اکٹھا استعمال پیداوار پر مثبت اثرات کا حامل ہے لہٰذا زمین کی تیاری کے دوران2 بوری ڈی اے پی اور 1 بوری پوٹاش فی ایکڑ یکساں بکھیر کر زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ فصل کے اگاؤ کے ایک ماہ بعد 1 بوری یوریا فی ایکڑ ڈال دیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
طریقہ کاشت و آبپاشی:۔ اچھی طرح ہموار اور تیارشدہ زمین میں75سینٹی میٹر (اڑھائی فٹ)کےفاصلہ پرپٹڑیاں بناکردونوں کناروں پر ایک سینٹی میٹر گہرائی میں بیج کیرا کر کے مٹی سےڈھانپ دیں اورفوراًپانی لگا دیں۔ یاد رہے کہ پانی پٹڑیوں پرہرگزنہ چڑھے صرف پانی کی نمی اسےملتی رہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
شروع میں ہفتہ میں2مرتبہ آبپاشی کر کے بہتر اگاؤ حاصل کیا جا سکتا ہے۔گاجر کا اگاؤ عام طور پر7 تا8دن میں شروع ہو جاتا ہے لیکن اگر بیج12تا24گھنٹےبھگولیاجائےتو اگاؤ جلدی شروع ہو جاتا ہے۔اگاؤ کےبعدفصل کی ضرورت کے مطابق وقفہ بڑھاتےجائیں لیکن ہفتہ وار آبپاشی بہتر رہتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
چھدرائی اور جڑی بوٹیاں:۔ گاجر کی کوالٹی میں چھدرائی کا بہت اہم رول ہے۔ مناسب چھدرائی سے مارکیٹ کے قابل پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذا جب پودے 5 تا 6 سینٹی میٹر اونچے ہو جائیں تو چھدرائی کے ذریعے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2 تا5 سینٹی میٹر کر دینا چاہیے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اچھی کوالٹی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔ بوائی کے بعد چھ ہفتو ں تک جڑی بوٹیوں سے پاک کھیت نہ صرف زیادہ پیداوار کا سبب بنتے ہیں بلکہ اچھی کوالٹی کے سبب منڈی میں قیمت بھی زیادہ ملتی ہے
گاجر میں پینڈی میتھلین بحساب 1تا1.5لٹر

#آؤ_شجرکاری_کریں
فی ایکڑ بوائی کے فوراً بعد تر وتر حالت میں سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا تدارک ممکن ہے۔
نقصان دہ کیڑے وبیماریاں:۔گاجر کی فصل پر کبھی کبھار سفیدمکھی اورامریکن سنڈی حملہ آور ہوتی ہےاسی طرح سفوفی پھپھوند، گاجرکاگلاؤ،مرجھاؤ،اگیتاجھلساؤ اور پچھیتاجھلساؤ اسکی بیماریاں ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ عام طور پر ان بیماریوں کا حملہ بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔ گاجر کی فصل پر نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ ہونے پر محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملہ سے رابطہ کر کے مناسب زہروں کا سپرے کریں

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
برداشت:۔ گاجر کی برداشت اس وقت کرنی چاہیے جب گاجر اپنا پورا سائز حاصل کر لے۔ عام طور پر گاجر 100 تا 120 دن بعد پوری طرح تیار ہو جاتی ہے لیکن اگیتی اور روزمرہ استعمال کیلئے تقریباً80تا90دن بعد جب گےاس کی موٹائی 2تا4 سینٹی میٹر ہوجاتی ہے تو برداشت کی جا سکتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
گاجر برداشت کرنے سے 2 ہفتہ پیشتر آبپاشی بند کر دینی چاہیے تاکہ زمین وتر حالت میں آ جائے اور برداشت کرنے میں سہولت ہو

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling