Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 13, 2021, 20 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
مسور: Lentils
مشہور مثال ہے"یہ منہ اور مسور کی دال"۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ اس کام، عہدے یا چیز اور تحفے کے قابل نہیں یعنی مسور کی دال اس قدر قیمتی کھانے کی شے ہے کہ یہ آپ کے منہ کے لئیے نہیں بنی۔کیا واقعی ایسا ہے؟
دال مسور ( Lentils) زمانہ قدیم سے زیر استعمال ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر تاریخ کے ورق پرکھے جائیں تو آج سے 11000 سال قبل مسیح میں پہلی بار اسے یونانیوں نے پکایا پھر وہاں سے ایشیائی ممالک اور بھارت پہنچی اور پھر یہاں سے افریقہ، یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ میں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
دال Dal اصل میں سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کٹا ہوا۔ لفظ دال کٹے ہوئے دانے کو کہتے ہیں لیکن اب پکا کر کھانے والے تمام پھلی دار بیجوں کے لئیے یہی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ دال مسور پیدا کرنے والا ملک کینیڈا اور دوسرے نمبر پر بھارت ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو دنیا کی کل مانگ کا 58% پورا کرتے ہیں۔ اس کے بعد ترکی، آسٹریلیا اور نیپال کا نمبر آتا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں اٹھارویں نمبر پر ہے۔
دال مسور غذائیت و معدنیات سے بھرپور مالامال پودا ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر آپ گوشت نہیں کھا سکتے تو مسور کھائیں! جی ہاں، اس میں بڑی مقدار میں پروٹین موجود ہے ۔ یہ وہی پروٹین ہے جو آپ گوشت سے حاصل کرتے ہیں اور جو آپ کے مسلز یا پٹھے بنا کر انہیں مضبوط کرتا ہے۔ اس لئیے گیم کرنے والے لوگوں کے لئیے بھی یہ دال بہت زبردست غذا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں بڑی مقدار میں کاربو ہائیڈریٹ موجود ہے جو آپ کا دل و دماغ مضبوط کرتا ہے اور جسم کی توانائی اور غذائی ضروریات پوری کرتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کا جسم کاربو ہائیڈریٹ ٹھیک طرح ہضم نہیں کرتا اور گیس کی شکائیت ہوجاتی ہےاگر ایسا ہو تو مسور کی دوسری قسم استعمال کریں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں اچھی خاصی مقدار میں Folate موجود ہے۔ فولیٹ وہ غذائی شے ہے جو حاملہ خواتین کے لئیے بہت اچھی ہے۔ یہ بچے کو بہت ساری پیدائشی بیماریوں (Birth Defects) سے بچاتی ہے۔ اس لئیے حمل کے ابتدائی مہینوں میں اس کا استعمال بہت اچھا ہے
اس میں Celenium موجود ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو بڑا ہی اہم غذائی جزو ہے
۔ سیلینیم ایک Antioxidant ہے جو ہمارے دل کو مضبوط کرتا ہے جسم میں کینسر کے خلاف لڑتا ہے اور جسم میں T Cells پیدا کرتا ہے۔ T Cells ہمارے جسم کا مدافعتی نظام ہیں جو جسم میں داخل ہونے والے بیکٹیریا اور وائیرس کے اوپر غلاف چڑھا کر

#آؤ_شجرکاری_کریں
انہیں مار ڈالتے ہیں اور اپنی نسل بڑھانے نہیں دیتے
۔ اس میں فائیبر موجود ہے جو ہاضمے کے لئیے اچھا ہے اور چربی گھولتا ہے خون کی نالیاں کھولتا ہے۔ البتہ دلی ہوئی یا ملکہ مسور میں چھلکا اترنے کی وجہ سے یہ غذائیت کم پائی جاتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں پوٹاسئیم موجود ہے جو ہڈیاں مضبوط کرتا ہے گردے کی پتھری سے بچاتا ہے اور بلڈ پریشرکو بحال رکھتاہے
یہ ہائی بلڈ شوگر کو بھی نارمل کرتی ہےاور شوگر کےمریضوں کے لئیے بطور خوراک بہت اچھی Balance Diet ہے۔
پاک وہند میں اسے مصالحے دارطریقے سے تڑکالگاکر پکایاجاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ پیلی پکی ہوئی پتلی دال کو چاولوں کے ساتھ دنیا بھر میں کھایا جاتا ہے۔ ملکہ مسور سے زیادہ ثابت مسور ( میری فیورٹ) اچھی ہے جس میں بےپناہ غذائیت ہے۔ لیکن اکثر لوگ ملکہ مسور پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ جلدی پکتی اور آسانی سے ہضم ہوتی ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
کیا ہم کچی دال کھا سکتے ہیں؟
بالکل نہیں! اس کی وجہ اس میں موجود ایک پروٹین ہوتا ہے جسے Lectin کہتے ہیں۔ یہ زہریلا اثر رکھتا ہے اگر آپ کچی دال جو کہ ہوتی بھی سخت ہے، چباکر نگلیں گے تو تھوڑی دیر میں ہی الٹئیاں اور ہیضہ ہوجائے گا۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لیے اسے لازمی پکا کر کھائیں یا ابالیں پکانے سے
Lectine
کا اثر ختم ہو جاتا ہے
اس کو اگر کچا کھانا ہی ہے تو اسے Sprout کرکے کھائیں۔ یہ ایک طریقہ ہے جس میں ثابت مسور کو ایک دن بھگو کر رکھا جاتا ہے پھر اس کے برتن پر کپڑا رکھ کر ڈھانک دیا جاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
چند گھنٹوں بعد اسے دوبارہ پانی میں چند منٹ بھگو کر پانی نتھار لیا جاتا ہے اور پھر کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے
۔ یہ عمل کچھ دفعہ کرنے سے دو تین دن میں بیج میں سے ہلکے ننھے سےسبز رنگ کے پودے نکل آتے ہیں۔ اب چاہیں تو انہیں ایسے ہی کھائیں، ابال لیں یا پکا کر کھائیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
یا چاہیں تو مٹی میں لگا کر کاشت کر ڈالیں
sprout طریقے سے کھانے سے مذید غذائیت اور مختلف زائقہ ملتا ہے۔
دال مسور ٹھنڈے موسم کا پودا ہے یہ کسی بھی ایسے علاقے میں کاشت ہوسکتی ہے جہاں مناسب مٹی، مناسب پانی اور دھوپ ہو

#آؤ_شجرکاری_کریں
یہ تھور زدہ مٹی میں بھی اگ آئے گی لیکن پیداوار کم دے گی۔ اسے موسم بہار کے ابتدائی ہفتوں یعنی اپریل کے شروع میں اگائیں۔ اگانے سے پہلے زمین کی تمام جڑی بوٹیاں نکال پھینکیں اور اسے ایک صاف ستھری زمین مہیا کریں

#آؤ_شجرکاری_کریں
بیج کو ایک انچ کی دوری سے ڈیڑھ دو انچ زمین کے اندر دبا دیں۔ اگانے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ زمین نم رہے لیکن پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں۔ چند ماہ میں فصل تیار ہوجائے گی اسے بارشوں کے مہینوں کے بعد، جب پودا پیلا اور اسکی پھلیاں برائون ہوجائیں، کٹائی کریں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
پھلیوں کے سخت ہونے کے بعد ان سے بیج نکال لیں
۔بہت سارے ممالک میں اس کو پیس کر ان کے آٹے کے پاپڑ اور دوسری اشیا بنائی جاتی ہیں اور ان کو خشک بھون کر بھی کھایا جاتا ہے تاہم ایسے انکی غذائیت میں کمی آتی ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
ان کی مختلف قسمیں جیسے ثابت مسور (Brown Lentil), ملکہ مسور (Red lentils), سبز مسور (Green Lentils) اور beluga lentils موجود ہیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling