Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 13, 2021, 9 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
Castor Oil Plant ارنڈی کا پودا
سائینسی نام Ricinus Communis
مشرقی افریقہ، بھارت اور پاکستان میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے ۔
اس کے بیجوں کو پاکستان میں گائوں کے بچے آپس میں ہاتھوں سے لڑا کر کھیلتے ہیں۔لیکن یہ زہر سے بھرپور پودا ہے اس کےبارے میں جانئیے زراتفصیل۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس پودے کے پھل میں جو بیج بنتے ہیں انہیں castor beans کہتے ہیں۔ ان میں تقریباً 60 فیصد کیسٹر آئل موجود ہوتا ہے۔
کیسٹر آئیل کے بہت سارے فوائد ہیں:
۰ یہ کچھ جہازوں ، ریسی گاڑیوں اور two Strock Engines میں بطور lubricant استعمال ہوتا ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
لیبارٹری سے پراسس شدہ کیسٹر کا تیل جلد کی خشکی سے نمٹنے کے کام آتا ہے ۔ یہ میک اپ کے سامان میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
۰ اس تیل کو بہت سے جراثیموں, کیڑوں اور فنجائی کو دور کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
امریکہ میں گھروں میں عام گھسنے والے موٹے اور چھوٹے چوہوں کو بھگانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
۰ اس کے استعمال کے شواہد مصر میں بھی چار ہزار سال قبل مسیح ملے ہیں جہاں اس کا تیل دئیے جلانے میں استعمال ہوتا تھا۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
بھارت کی بھی کئی ریاستوں میں آج سے دو ہزار سال قبل مسیح اسے دئیے جلانے اور جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔
۰ بہت سارے علاقوں میں اس کے بیجوں کے زیورات بنا کر بھی بیچے جاتے ہیں۔
۰ یہ پودا کچھ تتلیوں اور پروانوں کے لیے بھی باعث کشش ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
نقصانات:
کیسٹر کے پودے کے بیج میں Ricin ایک زہر پایا جاتا ہے۔
مقابلوں کی تنظیم Guiness World Record نے اس پودے کو دنیا کا سب سے عام زہریلا پودا قرار دیا ہے۔
چار سے چھ بیج انسان کے نگلنےسے قے، متلی پیچش آنا شروع ہوجاتے ہیں اور موت واقع ہوسکتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
تاہم عام پراسس شدہ کیسٹر آئل نقصان دہ نہیں ہے۔
یہ پودا بہت سارے لوگوں میں الرجی پیدا کرتا ہے۔ پودے کے پتوں کو چھونے سے خارش پیدا ہوجاتی ہے ۔ چونکہ یہ پودا بہت ہی ننھے پولنز پیدا کرتا ہے جو پھیپھڑوں میں جانے پر دمے کا دورہ ڈال سکتے ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے بیجوں سے کھیلنے میں بچوں کے لیے کوئی نقصان تو نہیں البتہ اس پودے سے دور ہی رہنا بہتر ہے۔
اس کے بیجوں کی بین القوامی مارکیٹ میں بڑی مانگ ہے افسوس کے ساتھ اس میں بھی بھارت پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان نویں نمبر پر۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling