Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 13, 2021, 23 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلا: Bitter Gourd
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کریلا سبزی نہیں ایک پھل ہے، جی ہاں! اور اس سے بھی حیرت کی بات۔۔ یہ تربوز، خربوزے، گرما، سردا، کدو، ,گھیا توری، پیٹھے، کھیرے کا کزن ہے
1/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ Cucurbitacaea دراصل پودوں کا ایک خاندان ہے جسے سادہ لفظوں میںGourd Family بھی کہتے ہیں۔ اس خاندان میں اوپر والے تمام پھل اور دنیا بھرمیں رنگ برنگ پیٹھے اورPumpkinsشامل ہیں۔دیکھئیے تصاویر)چونکہ یہ خربوزے کے خاندان سے ہے اور آدھی سے زیادہ خصوصیات خاندانی ہیں 2/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئیے اسے Bitter Melon یعنی کڑوا خربوزہ بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر یہی اصطلاح زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
کدو ٹراپیکل علاقے کی بیل ہے۔ دنیا میں ٹراپیکل علاقے ایسے ممالک، جزیرے ہیں جہاں سارا سال بارش ہوتی رہتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہتا ہے۔ 3/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
ایشیا کے جنوب مشرقی ممالک (ملائیشیا، ان ڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ, فلپائین وغیرہ). براعظم جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور افریقہ کے کچھ حصے ایسے علاقوں میں آتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے بہت سارے علاقے بھی مون سونی خطے ہیں جہاں گرمیوں میں بہت بارش ہوتی ہے۔ 4/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئیے یہ علاقہ بھی اس پھل کی پیداوار کے لئیے بہت موزوں ہے۔
اس کی تاریخ کے بارے میں متضاد رائے ہے۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں یہ پودا انڈیا سے چین اور دوسرے ممالک میں گیا اور کچھ کہتے ہیں یہ جنوب مشرقی ممالک سے انڈیا، چین اور باقی دنیا میں پھیلا۔ 5/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
پوری دنیا میں اسکی کوئی 60 اقسام دریافت ہوئی ہیں جن میں سے دو اقسام۔ چینی ورائیٹی اور انڈین ورائیٹی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔ میٹھے خاندان کا ہونے کے باوجود سچا کھرا پھل ہے اس لئیے کھانے والے کو کڑوا لگتا 😀
06/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اصل میں اسکا یہ کڑوا پن اسکے اندر موجود ایک کیمیکل Mormodicine کی وجہ سے ہے۔ یہ ایک الکلائیڈ ہے۔ پودوں میں الکلائیڈ دراصل ان کو کئی کیڑوں اور جانوروں سے بچاتا ہے کہ انہیں کھانے سے دور رہیں۔ لیکن انسان کا تو پتہ ہے۔ یہ نمک مرچ لگا کر کچھ بھی کھا سکتا ہے😝7/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
بچپن میں اسے چھو کر مگرمچھ والی Feelings آتی تھیں اور لگتا تھا جیسے یہ مگرمچھ کی خوراک ہے۔ لیکن دراصل یہ انسانوں کی خوراک ہے اور اسکے کیا کیا فائدے ہیں آئیے دیکھتے ہیں
اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور مناسب مقدار میں فائیبر موجود ہے
اس لحاظ سے یہ ہلکی 8/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور جلدی ہضم ہونے والی خوراک ہے
۔ فائیبر نہ صرف آپ کے معدے کو درست کرتا، بھوک مٹاتا ہے بلکہ موٹاپا کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
۰ تربوز خربوزے کے خاندان سے ہے۔ تو جیسے خاندان کے باقی پھلوں میں وٹامن سی موجود ہے۔ اس میں بھی بڑی مقدار میں وٹامن سی موجود ہے
09/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو آپ کے جسم میں Tسیلز بڑھا کر قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔اس میں وٹامنA موجود ہےجو آنکھوں اورجلدکے لئیےاچھا ہے۔ یہ ہائی بلڈ شوگر کوکنٹرول کرکے نارمل کرتا ہے اس لئیےشوگرکےمریضوں کےلئیے بہت اچھا ہے۔نہ صرف شوگربلکہ اس میں موجود غذائی اجزاجگرکوبھی بہتربناتےہیں10/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اس میں پوٹاشئیم,میگنیشئیم,فاسفورس اورکیلسئیم موجود ہیں سب کے اپنے کام ہیں۔ پوٹاشئیم دل اور خون کی نالیوں کےلئیے اچھا ہے۔ میگنیشئیم شوگرکےلئیےاچھا ساتھ میں بلڈ پریشربھی کم کرتاہےفاسفورس دانتوں کےلئیےاچھا ہےاورکیلسئیم ہڈیوں پٹھوں کی مضبوطی کےلئیےفائدہ مندہے11/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں ایک پروٹین MAP30 دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایڈز کے مریضوں کے لئیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم اس پہ ابھی مذید تحقیق جاری ہے
اس میں Anti Oxidants موجود ہیں جو خون کی نالیاں کھولتے اور دوران خون کو بہتر بناتے ہیں
12/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
احتیاط:
چونکہ تمام تر فائدے لیبارٹری میں ٹیسٹ کئیے گئے ہیں اس لئیے کلنیکیل طور پر یہ ثابت نہیں۔ اس لئیے شوگر کے مریض اسے کھانے میں ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کرلیں
۔ جڑی بوٹیوں یا پھلوں سے علاج کا ایک نسخہ یاد رکھیں کہ پہلے ہلکی مقدار میں اسکا استعمال کریں
13/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر جسم پر برا اثر نہ چھوڑے تو پھر باقاعدہ مقدار کا استعمال شروع کریں۔
۰ کریلے کو لگاتار کچھ دن کھانے سے گردوں پر برا اثر پڑسکتا ہے۔
۰ چونکہ یہ خربوزے کے خاندان سے ہے اس لئیے اس میں بڑی مقدار میں پانی تقریباً %83 موجود ہوتا ہے
14/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
کھانے کےبعد زیادہ پانی پینے(خصوصاً چائینی ورائٹی جوکچی بھی کھائی جاتی ہے) سے یا رات کواکثر بڑی مقدارمیں کھا کر سونے سے ہیضہ کی شکایت، پیچش ہوسکتی ہے۔ تاہم خطرے والی بات نہیں
حاملہ خواتین کے لئیےخصوصاًحمل کے ابتدائی دنوں میں اس کااستعمال خطرناک ثابت ہوسکتاہے15/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلے کا استعمال:
۰دونوں ورائیٹوں کا بڑے پیمانے پراستعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں کریلےگوشت بہت اچھی صحت بخش ہانڈی ہے۔ کریلے میں پروٹین بہت کم ہوتاہےجبکہ گوشت کےساتھ پکانے سے یہ خوراک بیلنس ہوجاتی ہے
کریلے آلو بھی ٹھیک ہے۔کریلے میں کاربو ہائی ڈریٹ کم ہوتے ہیں
16/22

۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
جبکہ آلو اس کمی کو پورا کرکے اسے بیلنس خوراک بنا دیتا ہے
۔کریلے کے اندر باقی سبزیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اسے دھاگے سے سی کر بھی تلا جاتا ہے۔ یہ بھی صحیح ہے اس سے بھی متوازن خوراک بنتی ہے۔ اسی طریقے سے آپ اس میں کچھ دالیں 17/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
یا گوشت کی بوٹیاں ابال کر ڈال کر سی سکتے اور تل سکتے ہیں۔ ہر طرح سے غذائیت
۔چائینی کریلا کم کڑوا ہوتا ہے اس لئیے اسے سیدھا کاٹ کر سلاد میں بھی کچا کھایا جاتا ہے۔ کریلے کا اچار بھی بنتا ہے جو بہت مزے کا ہوتا ہے
18/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اس کے علاوہ کریلے کا بھی جوس بنتا ہے جو شوگر کے مریضوں کے لئیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے پینے کے لئیے ہمت چاہئیے 😁.
۰ اسکو کاٹ کر دھوپ میں خشک کرکے اس کا قہوہ بھی بنایا ہے جسے Gohyah چائے کہتے ہیں۔ اس کو شوگر کے مریض استعمال کرتے ہیں
19/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اسی طرح جو لوگ کریلے کے فائدے چاہتے ہیں لیکن کھانا نہیں چاہتے کیونکہ کڑوا ہے۔ وہ بھی اسکو سکھا کر پیس کر اسکو کیپسولز میں ڈال کر کھا سکتے ہیں
۔
اگانے کا طریقہ:
اسکے بیجوں کودھو کرصاف کرلیں اوراپریل کےآخری ہفتوں میں جب باقاعدہ گرمی محسوس ہونا شروع ہوجائے20/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
ایک اچھے کنٹینر(16 انچ) یا کیاری میں اچھی کمپوسٹ والی مٹی ڈال کر پھر اس میں کریلےکےبیج کچھ فاصلے سے بوکرپانی دے دیں۔گملے کو وہاں رکھیں جہاں دھوپ ہواور پانی کا خیال رکھیں مٹی کو خشک نہ ہونے دیں۔گملے میں جانچ لیں کہ سوراخ موجود ہوں تاکہ پانی گملےمیں کھڑانہ ہو21/22

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ چونکہ یہ ایک بیل نما پودا ہے تو گملے میں کوئی چھڑی یا جنگلہ سا بنا کر رکھیں جس پر یہ پودا چڑھ سکے۔ کچھ دنوں میں یہ پودا بننا شروع ہوجائے گا اور اگلے چند ہفتوں میں پھل دینا شروع کردے گا۔ پھلوں کو پیلا ہونے سے پہلے اتار لیں
22n

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling