Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 13, 2021, 7 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلہ کی کاشت۔۔
کریلہ کی کاشت کے لیے معتدل آب ھوا کی ضرورت ھوتی ھے اسکے بیج کے اگاٶ کی لیے 25 سے 30 ڈیگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ھوتی ھے کریلہ کی کاشت کے لیے زمین زرخیز جس کی تیزابی خاصیت 7 یہ اس سے کم ھو اور جس میں پانی کا نکاس اچھا ھو بھترین ھے

#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلہ کی کاشت فروری سے اپریل کے آخر تک کی جاتی ھے جو کہ مٸ سے ستمبر تک پھل دیتی ھے پچھیتی فصل جون, جولاٸی میں کاشت کی جاتی ھے
اور اس فصل کا پھل عموما اگست سےنومبر تک حاصل کیا جاتا ھےکریلہ کی بھتر پیداوار کے لیےDAP یہ زور آور اور پوٹاش بواٸی کے وقت استعمال کریں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
تیار شدہ زمین پر پٹریاں بناٸیں پٹریوں کی نالیاں آدھا میٹر چوڑی رکھیں پٹریوں کے دونو طرف کناروں پر تقریبان 45 سینٹی میٹر کے فاصلے پر دو سےتین بیج بوٸیں اور کھیت کی آبپاشی کریں پھلی آبپاشی کاشت کےفورن بعد کریں کوشش کریں پانی پٹریوں پرنہ چڑھے

#آؤ_شجرکاری_کریں
ورنہ اگاٶ متاثرھو سگتا ھے اس کے بعد ھفتہ وارآبپاشی کرتے رہیں جب موسم گرم ھو جاۓ تو آبپاشی 4 سے 5دن کے وقفے سے کریں یہ پھر ضرورت کے مطابق کریں اور اس بات کا خیال رکھنا چاھٸیے کہ زمین جتنی ٹھنڈی ھو گی اتنے پھول زیادہ آٸیں گے اور پیداار میں اضافہ ھو گا

#آؤ_شجرکاری_کریں
فصل پھول پر آنے پر ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں پھر ہر تین چناٸیوں کے بعد کھاد ڈالتے رھیں جب فصل اگ جاٸیں تین پتے نکل آٸیں تو چھدراٸی کر کہ ایک صحت مند پودا چھوڑ کے دوسری پودے تلف کر دیں جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلیے گوڈی کریں پودوں کو مٹی چڑھاتے جاٸیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
لشکری سنڈی امریکن سنڈی ,چست تیلا سفید مکھی اور پھل کی مکھی کریلہ پر حملہ آور ھوتی ھیں ۔۔
کم پیش کریلہ کی فصل کاشت کے دو ماہ بعد پھل برداشت کی جا سگتی ھے
برداشت صبح یہ شام کے وقت کرنی چاھٸیے
ایک ایکڑ سے کریلے کی 8سے10 ٹن پیداوار حاصل ھوتی ھے۔۔۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling