Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Nov 18, 2021, 7 tweets

جب کسان اپنی سبزی ٹکہ ٹوکری بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے
جب سبزی کی تڑائی اور منڈی تک کا کرایہ منڈی میں قیمت فروخت سے کم رہ جاتا ہے اور پھل اور سبزیاں کھیت میں ہی گل سڑ کر اگلی فصل میں بیماریوں کا رسک بڑھاتے ہیں
#کسان_خوشحال_پاکستان_خوشحال

جب دو چار ایکڑ کا کسان معمولی ریوینیو والی فصلیں کاشت کر کے نسل در نسل غریب رہ جاتا ہے
جہاں سبزی، مچھلی اور پھل خشک ہوتے ہوتے ٹاکسنز سے آلودہ ہو جاتے ہیں اور ایکسپورٹ کے قابل نہیں رہتے
#خوشحال_کسان_خوشحال_پاکستان

جب ستر فیصد ورک فورس استعمال کرنے والا زرعی سیکٹر ایکسپورٹس اور ویلیوایڈیشن کم ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی میں صرف بیس تیس فیصد حصہ ملاتا ہے
جس دنیا میں ہر چیز خام حالت میں بیچنے کی وجہ سے ہم اپنے سے بیس گنا چھوٹے ممالک (#ہالینڈ وغیرہ) سے دس گنا کم خوراک ایکسپورٹ کرتے ہیں

جہاں آبادی میں ہم سے تین گنا چھوٹا ملک (#جرمنی)ہم سے دس گنا بڑی معیشت کا مالک ہے
جہاں بچے اور خواتین تو کیامڈل اور لوئر کلاسز کے مرد بھی متوازن غذاکی کمی کا شکار ہیں
وہاں گھر گھر لگے سولر ڈرائیر،یاکوآپریٹو سسٹم پرلگا ہوا ہر گائوں میں ایک ڈرائیر ان سب مسائل کےحل کی طرف لےجاسکتاہے

کسان خاندانوں کو کم خرچ میں سبزیاں اور پھل خشک کرکے محفوظ کرنا سکھائیں، تاکہ نا تو ٹماٹر 5 روپے کلو پر لا کر ضائع کرنا پڑیں اور نا ہی 200 روپے کلو پر لے جا کر امپورٹ کی جسٹیفیکیشن بنے

جس طرح ٹنل میں ٹمپریچر بڑھا کر بے موسمی سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں، اسی طرح پلاسٹک شیٹ لگا کر ٹمپریچر بڑھا لیا جاتا ہے اور ہوادار ٹرے میں رکھ کر سبزیاں اور پھل خشک کر لیے جاتے ہیں، اگر مقدار زیادہ ہو تو ایک ایگزاسٹ فین لگا کر اس سولر ڈرائیر کی کارکردگی بڑھا لی جاتی ہے

سورج غروب ہونے کے بعد ہوا کا راستہ بند کر دیا جاتا ہے اور صبح سورج نکلنے پر دوبارہ خشک کرنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے

میری خواہش تو یہ ہے کہ پرائمری کے نصاب میں یہ طریقے شامل کر دیے جائیں تاکہ آئیندہ نسلوں کو عملی طور پر تعلیم کا فائدہ نظر آئے

اللہ ہمارا ہادی و ناصر ہو

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling