RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Jan 6, 2022, 9 tweets

#زندگی_یا_جدوجہد

جدوجہد کی کہانی جو تاریخ میں امر ہوگئی

انھوں نےکہا کہ میں فوج کےخلاف لڑائی ملک میں رہتےہوئےلڑونگا
وکیل نےمشورہ دیا کہ یہ باتیں چھوڑیں
فورا ملک سےنکلیں
لندن چلےجائیں
انھوں نےکہا
کیا آپ چاہتےہیں
میں مجرموں کیطرح فرار ہوجاؤں؟ آپکواحساس ہے
کیا کہہ رہےہیں؟
👇1/9

لوگ کہیں گےکہ میں بزدلوں
کیطرح بھاگ گیا
دوست دشمن سب مذاق اڑائیں گے
وکیل نےکہا
یہ حقیقت ہےکہ جیل جاکر آپ پوری دنیا کی ہمدردیاں سمیٹ سکتےہیں
مرگئےتو شہید کا رتبہ پالیں گے
لیکن یاد رھے
کچھ کرنےکےقابل نہیں رہینگے
لندن جاکرآپ طاقت حاصل کرلیں گے
آپ وہ کرسکیں گےجو کرنا چاہتےہیں
👇2/9

کبھی کبھی بزدل بننےکیلئے
بڑےحوصلےکی ضرورت ہوتی ہے
وکیل کےآخری جملےنےان پر اثرکیا
وہ لندن چلےگئے
وہاں سےجدوجہد کرنےلگے
دوسری جانب فوج کا وقار داؤ پرتھا
جرنیلوں نےطےکر رکھاتھا کہ فوج غلطی نہیں کرتی اور جو کسی غلطی کی نشاندہی کرے وہ ملک دشمن ہے
عدلیہ بھی جرنیلوں کےساتھ تھی
👇3/9

لیکن پھر کیا ہوا؟
تاریخ میں لکھا ہےکہ فوج کےجرنیل ہار گئےاور وہ واحد شخص کامیاب ٹھہرا۔
انکا نام ایمیل زولا تھا
وہ فرانس کےبڑے ناول نگار اور صحافی تھے
انھیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیاگیا تھا
انکے دور میں ایک غدار فوجی افسر
نےجرمنی کو خفیہ معلومات بھیجنے کی کوشش کی
وہ پیغام
👇4/9

راستےمیں پکڑا گیا
لیکن یہ علم نہیں ہوسکا کہ وہ کس نےبھیجا تھا
فوجی قیادت نےایک یہودی افسر کو مجرم ٹھہرا کےجیل میں ڈال دیا
کچھ عرصےبعد جرنیلوں کو حقیقت معلوم ہوگئی
اصل مجرم انکا ایک ساتھی تھا
لیکن انھیں شرم آئی کہ اگر یہودی افسر کی سزا ختم کی اور اپنےایک ساتھی کو سزا سنائی
👇5/9

تو انکا مذاق اڑےگا
انھوں نےبات دبا دی
یہودی افسر کی بیوی کو صورتحال کا علم ہوگیا
وہ #ایمیل_زولا سےملی
انھیں بتایاکہ اسکا شوہر بےقصور ہے
اس نےٹپ دی کہ انٹیلی جنس
کےسابق سربراہ کوحقیقت کاعلم ھے
وہ عدالت میں گواہی دےسکتا ہے
زولا نےاخبار کےپورےصفحہ اول پر صدر کےنام خط لکھا
👇6/9

جس میں فوج پر سخت الزامات لگائے
وہ سرخی اب تاریخ میں یادگار ہے
"میں الزام لگاتا ہوں"
مقدمہ چلا لیکن جج جانب دار تھے
وہ فوج کےخلاف کوئی بات سننےکو تیار نہ تھے
انھوں نےانٹیلیجنس کےسابق سربراہ کی گواہی بھی مستردکردی
زولا پر بھاری جرمانہ ہوا اور جیل کی سزا سنائی گئی
👇7/9

ان سےفرانس کا سب سےبڑا اعزاز
چھین لیاگیا
وکیل کےمشورے پر زولا لندن فرار ہوگئے
وہاں اپنی تحریروں سےمسلسل سچ بیان کرتےرہے
آخر حکومت پر دباؤ پڑا
یہودی افسر کا مقدمہ کھولاگیا
الزام سےبری کرنےکیبعد فوج میں بحال کیاگیا
دوسری جانب تحقیقات کےبعد فوج کےسربراہ اور ساتھیوں
کو فارغ
👇8/9

کردیاگیا
#ایمیل_زولا عزت کےساتھ وطن واپس آئے
انکا انتقال1902میں62سال کی عمر میں ہوا
ہالی ووڈ میں انکی زندگی پر
1937میں دا لائف آف ایمیل زولا کےنام سےفلم بنائی گئی
جسےآسکر ایوارڈ سےنوازا گیا
#نوازشریف بھاگا نہیں
زہر دینے سےاسکی جان کو خطرہ تھا
بھگایا گیا
#انقلاب
فالو شیئر کریں🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling