RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Apr 8, 2022, 9 tweets

نوازشریف
#جمہور_کا_محسن

جو حقیقت عام عوام پر ایک ویڈیو کے بعد آشکارا ہوگئی ہے
اس سے بڑی حقیقیت کا ادراک
نوازشریف کو تین سال قبل اس وقت بھی تھا جب پانامہ کا ہنگامہ کھڑا کردیا گیا تھا
وہ وزارت عظمیٰ کے دوران استثناء کا سہارا لیکر کسی JIT وغیر کے سامنے پیش ہونے سے
👇1/10

انکار کر سکتےتھے

ڈان لیکس کےمتنازع کرداروں کی JIT میں شمولیت کو ریجکٹ کر سکتے تھے

سپریم کورٹ کے براہِ راست پانامہ کیس سننے پر اعتراض اٹھا سکتے تھے

عدالتوں سے لمبی لمبی تاریخ
لیکرPTI فارن فنڈنگ کیس کی طرح آرام سے پانچ سال گزار سکتے تھے

اور وزرات عظمی کےبعد مشرف کیطرح
👇2/10

بیرون ملک جاکر علاج کے بہانے رک کر اچھے وقت کا انتظار کر سکتے تھے

لیکن نوازشریف وزیراعظم ہوتے ہوئے ایک اٹھارہ گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوتے رہے

اسکے بیٹے بھی گھنٹوں تکJIT کی پیشیاں بھگتتے رہے۔

حتیٰ کہ وہ بیٹی بھیJITکےسامنے پیش ہوگئی جسکا اس قضیے
سےکوئی تعلق نہیں تھا
👇3/10

حد دیکھیں کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے باوجود بھی جی آئی ٹی کے ساتھ تعاون جاری رہا ۔

وزرات عظمیٰ سے برطرفی کے بعد بھی احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان اور نیب کی تاریخ میں کسی ملزم کی پیشیوں کا اس سے بڑا ریکارڈ نہیں ملتا
👇4/10

عصر حاضر کا یہ سقراط اس عدالتی فیصلے کے احترام میں بھی بیمار بیوی کو بستر مرگ چھوڑ کر اپنے بیٹی سمیت ہزاروں میل دور لندن سے گرفتاری دینے آیا ۔ جس کے جانبداری اور ناانصافی پر اسے پورا یقین تھا،

لیکن ذرا سوچئے اس نے یہ سب کچھ کیوں کیا ؟؟؟
کیا وہ قوم یوتھ کو مطمئن
👇5/10

کرنا چاہتے تھے؟
ہرگز نہیں
بیمار ذہنیت والی یہ قوم نہ پہلے کبھی مطمئن تھی نہ اب اسےکوئی فرق پڑا ہے

ضمیر کےاس قیدی نےیہ سب کچھ اپنے پارٹی کےان لاکھوں کارکنوں کا سر بلند کرنےکیلئےکیا،تاکہ کوئی
انکو یہ طعنے نہ دے سکےکہ انکا لیڈر کرپٹ اور مفاد پرست تھا اس لئے بھاگ گیا
👇6/10

جمہوریت کہ اس استعارے نے یہ سب کچھ ھم جیسے جمہوریت پسندوں کے اس بیانیے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کیا کہ یہ کرپشن اور شفافیت کی لڑائی نہیں بلکہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کا معرکہ ہے ۔

ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے نے یہ قربانی اپنے غریب عوام کے اس ووٹ کی خاطر دی
👇7/9

اکہ جمہور کو یقین ہو جائےکہ ووٹ کےسامنےبھاری بوٹ کی کوئی حیثیت نہیں
اور ووٹ والا بوٹ والے کیطرح ڈرپوک اور بزدل نہیں ہوتا

کیا اب ن لیگ کے کارکن اپنے لیڈر کی خاطر کھڑے ہوں گے؟

کیا تمام جمہوریت پسند سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر اس جنگ میں ایک جمہوری لیڈر کا ساتھ دیں گے
👇8/9

اور کیا عوام اپنے ووٹ کو عزت دینےکیخاطر سامری جادوگروں کے مقابلے میں اپنے نہتے لیڈر اور
اسکی بیٹی کا ساتھ دیں گے؟

نوازشریف نے تو سقراط کی پیروی کرتے ہوئے تاریخ میں اپنے مقام کا تعین کرلیا
اب کس سمت کھڑے ہونا ہے
تاریخ ھم سب سے اس کا جواب مانگ رہی ہے،
End
پلیز فالو اور شیئرکریں🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling