Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Jul 12, 2022, 19 tweets

#Termite ‼️دیمک
ایک چھوٹا،ہلکا جسم رکھنے والا کیڑا جو بڑی کالونیوں میں مختلف قبیلوں کےساتھ رہتا ہے،عام طور پر سیمنٹ زمین کے اندرٹیلوں اور لکڑی کھانے پرگذارہ کرتاہےجودرختوں اور لکڑیوں کے لیئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔بہار کے آخر اور گرمیوں کے آخر میں دیمک اپنے عروج پہ ہوتی

دیمک لگنے کی وجہ کیا ہے ؟‼️
دیمک کے پاس زیر زمین مٹی نم ہو ، گرم مرطوب موسم ، لیکی پائپ ، ڈرینج سسٹم کا مناسب نا ہونا ، ہوا کی Circulation نا ہونا یہ وہ عوامل ہیں جو دیمک کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایک اوسط سا کیڑا ہے جو گھر میں لال بیگ ، چیونٹیوں ، مکھیوں ، ٹڈیوں ،

مکڑیوں ، مچھروں ، گھریلو مکھی ، بھڑوں کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے ۔ یہ آپ کو بغیر کچھ بتائے بنا آپ کی توجہ کے لکڑی ، فرش اور وال پیپرز کو بھی چبا جاتا ہے ۔ جس سے گھر میں ناگوار سی فضا قائم ہو جاتی ہے ۔ اور آپ اسے ختم کرنے کے لیئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ۔

دیمک کے قبائل اور فائدے ‼️
دیمک کے خاندان قبیلے میں سپاہی ، کارکن ملکہ اور دوسری فیملی میں مشتعمل ہوتی ہے ۔ ملکہ ایک دن میں 30 ہزار انڈے دے جاتی ہے ۔ ان کی کالونی زیر زمین 18 سے 20 فٹ نیچے گہرائ میں ہو سکتی ہے
، یہی وجہ ہے زمینی درجہ حرارت انہیں پنپنے میں سازگار ہوتا ہے ،

اور وہاں نمی کا ذخیرہ ہمہ وقت رہتا ہے ، جو لوگ دیمک زدہ گھروں میں رہنے کے عادی ہوں وہ الرجک جیسے مسائل اور دمہ کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں
۔دیمک کے جہاں نقصانات ہیں وہاں اس کے فطرت نے فائدے بھی رکھ دیئے یہ مردہ درختوں کو گلنے میں موثر کردار ادا کرتی ہے

اور ان درختوں کو مٹی میں بدل دیتی ہے ، جس سے جنگلات تیزی سے پھلتے پھولتے ہیں
دیمک کی عمر :-
ملکہ دیمک 10 سے 12 سال زندہ رہتی ہے جبکہ اس کے کارکن اور سپاہی 2 سال میں اپنی زندگی پوری کر کرتے ہیں

دیمک سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے قدرتی طریقے‼️
سرکہ Vinegar :
ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے دیمک کے خاتمے کے لیئے بہت ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ آدھے کپ سرکہ میں آپ چار چمچ لیموں کا جوس ملائیں اور پھر اسپرے بوتل میں ڈال کر اسپرے کریں۔ اوریہ اسپرے دن میں آپ 3 دفعہ کریں۔دیمک ختم ہو جائے گی

اورنج آئل Orange Oil :‼️

اورنج آئل صرف دیمک کو مقامی طور پر ہلاک مہیا کرتا ہے ، یہ صرف اس علاقے میں دیمک کو مار دیتا ہے جس میں آپ اسے لگاتے ہیں ۔ اس کو درختوں سے متاثر ہونے والی لکڑی میں سوراخ ہو جاتے ہیں وہاں آپ اسے اپلائ کر سکتے ہیں ۔ اس سے دیمک کے باقیات باقی نہیں رہتے ۔

گیلا گتہ Wet Cardboard : ‼️
ایک گیلے گتے کا باکس دیمک کے لیئے بہترین پھندا ہے ۔ اسے کسی متاثرہ علاقے کے قریب رکھیں اور دیمک کے آنے اور گتہ کھانے کا انتظار کریں۔ ایک بار جب آپ ان میں سے متعدد دیمکوں کو گتے پر آنا شروع ہوں تو انہیں ختم کر دیں۔ آپ کو یہ عمل بار بار دہرانا پڑ سکتا ہے

بورکس پاوڈر Borex Powder‼️
بورکس پاوڈر عام دستیاب ہے جب آپ اس پاوڈر کو متاثرہ جگہ پہ لگاتے ہیں تو دیمک اس کی طرف راغب ہوتی ہیں اور اسے کھا جاتی ہیں۔ کھانے کے بعد یہی پاوڈر دیمک کے ہاضمے کے نظام میں جا کر اس کی آنتوں کو پھلا دیتا ہےجس سے اس کی ہلاکت بجلی کی تیزی کی طرح ہوجاتی ہے۔

نمک Salt :‼️
نمک دیمک کو مارنے کا ایک مؤثر اور فطری طریقہ ہے۔ آپ ایک جاربرتن لیں اورپھر اس جار کو برابر حصوں میں نمک اور گرم پانی سے بھریں اب اس نمکین Solution کو سرنج میں بھریں اور اسے متاثرہ تمام علاقوں میں انجیکشن لگانا شروع کر دیں۔ نمک کی تیزابی خاصیت دیمک کو ہلاک کردے گی

کلوروکس بلیچ Clorox Bleach :‼️
دیمک کو مارنے کے لیئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دیمک اپنے exoskeleton میں چھوٹے سوراخوں سے سانس لیتے ہیں ۔ جب آپ بلیچ کے ساتھ دیمک چھڑکتے ہیں تو ، بلیچ دیمک میں جذب ہو جاتا ہے جس سے یہ دم گھٹنے سے مر جاتے ہیں

بیت کا پودا Bait Plant :‼️
فاؤنڈیشن کے ارد گرد ہر دس فٹ کے فاصلے پر چھوٹے سبز بیت اسٹیشن مٹی میں نصب کریں ۔ تو دیمک سے دیمک تک جانے کی کالونی کو ختم کرنے کے لیئے کافی ہیں

دیمک کے قدرتی دشمن کون کون ہیں ؟‼️
چیونٹی ، سینٹی پیڈز ، کاکروچ ، کرکیٹ ، ڈریگن فلائز ، بچھو اور مکڑیاں ، چھپکلی ، مینڈک اور ٹاڈ جیسے امپائین دیمک کا خاتمہ کرتے ہیں ، اورم مکڑیاں ماہر دیمک کی شکاری ہیں ۔

فپرونیل Fipronil‼️
یہ سفید ، ہلکے بو والا پاؤڈر اپنے دیمک کے مرکزی اعصابی نظام کے کام میں رکاوٹ ڈال کر اسے ہلاک کر دیتا ہے
ویٹی ور گراس Vetivar Grass : ‼️

ویٹی ور گراس کا پودا دیمک کو اپنی طرف راغب کرنے میں بہت اہم ہے اپنا گارڈن گھر سے باہر لگانے سے دیمک آپ کے گھر نہیں آتی ۔

مٹی کا تیل‼️

دیمک والی جگہ پراسپرے میں مٹی کا تیل بھر کرچھڑک دیں،ا سپرے زیادہ کریں تاکہ وہ جگہ مٹی کے تیل سے تر ہوجائے۔
صابن کا پانی‼️

صابن کا پانی دیمک کے خول پر ایک تہہ بنادیتا ہے، جس سے ان کا سانس لینے کا نظام ختم ہوجاتا ہے اور وہ مرجاتی ہیں۔

طریقہ: ‼️
دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لیکویڈ سوپ 4 کپ پانی میں ملائیں۔ اس محلول کو اسپرے بوتل میں ڈال کر متاثرہ جگہوں پر اسپرے کریں۔ نتائج سامنے آنے تک روزانہ یہ عمل کریں۔

نیم کا تیل‼️
نیم کا تیل ہلکے ہلکے اثر دکھاتا ہے لیکن یہ دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا۔ اگر یہ تیل براہ راست دیمک پر لگے تو اس کا خاتمہ کردیتا ہے۔ روئی پر نیم کا تیل لگا کر اسے دیمک سے متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔ دیمک اس تیل کو چاٹ کر ختم ہوجاتی ہے۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling