Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Jul 12, 2022, 8 tweets

#Cockroach
لال بیگ کا خاتمہ کیسے کریں ؟‼️

کاکروچ کو پھلنے پھولنے کے لیئے نمی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ نم جگہوں پر رہنا پسند کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں اکثر مرطوب ماحول میں پائیں گے۔اور یہ الماریوں میں، باتھ روم میں، کچن سینک کے نیچے بکثرت پائے جاتے ہیں۔
1/8

کیا چیز انہیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے؟‼️

ٹپکنے والا پانی ، رات کا بچا ہوا کھانا ، چکنائی ، بدبو دار چیزیں
کاکروچ میں سونگھنے کا ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے جسے وہ کھانا تلاش کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
2/8

مون سون میں کاکروچ لال بیگ باہر کیوں نکل آتے ہیں ؟‼️

کاکروچوں کو ڈوبنا پسند نہیں مون سون میں Torrential Rain موسلادھار بارشیں نارمل شیڈیول سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ اور ہمارے ملک کا سیوریج نظام ان بارشوں کا لوڈ برداشت نہیں کر پاتا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہو جاتا ہے ۔
3/8

یہی وہ بنیادی وجہ ہے لال بیگ بھی بارش کو NJOY کرتے ہوئے ہر جگہ دندناتے ہوئے پھرتے ہیں ۔

کچن اور باتھ رومز سے کیسے دور کریں ؟‼️

1:- ڈش واشنگ لیکوئڈ سوپ اور پانی‼️
پانی اور صابن کا مرکب کاکروچوں کا دم گھٹا سکتا ہے اور انہیں مار سکتا ہے ۔
4/8

ایک لیٹر پانی میں چار کھانے کے چمچ ڈش واشنگ ڈٹرجنٹ لیکوئڈ سوپ اچھی طرح مکس کریں اور جہاں آپ ان کی سرگرمی دیکھیں وہاں اسپرے کریں ۔ رات میں یہ پانی کی تلاش میں آئیں گے تو یہی میکسچر ان کی موت کا باعث بنے گا
5/8

2:- لیموں کے چھلکے اور فرش کلینر‼️

لیموں کی مہک کاکروچ کو کافی حد تک بھگا دیتی ہے ۔ اپ اپنے واش رومز اور گھر کے فرشوں کی صفائ کے لیئے لیمن فلیور کلینر کا انتخاب کریں اور جب جب آپ کچن میں لیمن استعمال کریں تو رس نکالنے کے بعد اس کے چھلکے الماریوں ، سینک کے قریب ڈال دیا کریں
6/8

3:- بورک ایسڈ Boric Acid Balls بنانا ‼️
ایک حصہ پسی ہوئ چینی لیں اور تین حصہ بورک ایسڈ پاوڈر لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اور رات میں جہاں جہاں اپ کو متاثرہ جگہیں ملیں وہاں یہ پاوڈر چھڑکا دیں ۔ کاکروچ رات میں پاوڈر کھانے کو لپکیں گے ۔
7/8

بورک ایسڈ ان کا نظام انہظام کو سست کر دے گا ،کاکروچ ہضم نہیں کر پائیں گے اور تین دن کے اندر ہلاک ہو جائیں گے
پودینے کا تیل‼️
پودینے کے تیل کا سپرے غیر زہریلے طریقے سے لال بیگ کو روک سکتا ہے ۔ 15 قطرے پودینہ کا آئل اور 10 اونس پانی میں ملائیں اور متاثرہ جگہوں پہ اسپرے کریں۔8n

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling