Ayyan Profile picture
🕋 ماشاءاللہ الحمدللہ Blessed,Vegan,Patriotic,Supermodel,Singer-Songwriter,Producer,Entrepreneur,Environmentalist, Humanitarian✨👸🏻💫 management@ayyanworld.com

Jul 31, 2022, 16 tweets

#ThoriSiMoneyLaundering
گئے دنوں کی بات ہے وطن عزیز میں کچھ لوگوں نے کچھ لوگوں سے حساب چکانے کے لیے ایک 20 سالہ لڑکی کو تختہ مشق بنایا تھا
اُس لڑکی پر جو مقدمہ ہوا وہ تھا "منی لانڈرنگ"
اِس مقدمے کی تفتیش میں محکمہ کسٹم نے اُس لڑکی سے مطعلق 17 ممالک کو خطوط ارسال کیے /1

اِن خطوط کو قانون کی زبان میں MLAT کہتے ہیں
Request for Mutual Legal Assistance
کسٹم نے MLAT کے ذریعے ان 17 ممالک سے درخواست کی کہ اس لڑکی سے مطعلق جو کچھ بھی دستیاب وہ ان سے شئر کیا جائے
وہ لڑکی جو 1993 میں دبئی میں پیدا ہوئی تھی، 1 سال کی عمر سے بین الاقوامی سفر کر رہی تھی /2

لہذا شئیر کرنے کو تو بہت کچھ تھا
اگلے چند ماہ میں کسٹم کو اِن ممالک سے بہت کچھ ملا
اُس لڑکی کی ہوٹل ریزرویشنز، ماڈلنگ کی تفصیلات، Record Label Contract، سی سی ٹی وی فوٹیجز، ایمیگریشن فوٹیجز اور نہ جانے کیا کیا
لیکن جو نہیں ملا وہ تھے منی لانڈرنگ کے کوئی رتی برابر بھی ثبوت /3

الحمدللہ 🕋👆🏼💯
کسی بھی ملک نے یہ نہیں کہا کہ 2 سال کی عمر سے لے کر 20 سال کی عمر تک اُس لڑکی نے کبھی "Beyond Permissible Limit" کرنسی یا کوئی اور "Contraband Item" کیری یا ڈیکلئیر کیا ہو
نتیجتاً منی لانڈرنگ کا مقدمہ منہ کے بل عدالت میں گرا اور وہ لڑکی باعزت بری ہو گئی /4

اس بریئت کو حاصل کرتے کرتے کیا ذہنی، جسمانی، مالی، خاندانی اور ذاتی قیمت چکائی وہ کہانی پھر کبھی!
اب آتے ہیں #ThoriSiMoneyLaundering کی جانب
ابراج گروپ کے عارف نقوی نے الیکشن کمشن میں داخل کیے گئے ایک مبینہ ایفیڈیوٹ میں دعوہ کیا تھا کہ Wootton Cricket Ltd اُن کی ذاتی ملکیت ہے/5

اور اِس کمپنی کے اکاؤنٹس میں صرف اُن کا ذاتی سرمایہ موجود ہے
اِسی ذاتی سرمایہ سے اُنہوں نے عمران نیازی کی پارٹی کو فنانس کیا ہے جس میں کسی غیر ملکی کا کوئی حصہ نہیں
البتہ گزشتہ روز برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی ایک سٹوری میں اِس کے دعوے کی مکمل نفی کی گئی ہے /6

معروف صحافی @ClarkWriting کی اِس سٹوری کے مطابق Wootton Cricket Ltd کے اکاونٹ میں "فلاحی کاموں" کے نام پر نہ صرف معروف غیر ملکیوں سے "چندہ" وصول کیا جاتا تھا بلکہ "بعض بین الاقوامی حکومتی شخصیات" یعنی "Foreign Govt Representatives" سے بھی خطیر رقوم وصول کی جاتی تھیں /7

پھر یہی رقوم عمران نیازی کے لاہور کے بینک اکاونٹ میں ترسیل کر دی جاتی تھیں جسے طارق شفیع چلاتا تھا
بعذ اوقات بین ال اقوامی شخصیات سے عطیات ملنے اور اُن کے نیازی تک پہنچنے کے درمیان چند ساعتوں کا فاصلہ ہوتا تھا جو پلک جھپکنے میں ہی طے ہو جاتا تھا /8

اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے تو عمران نیازی کی @PTIofficial ایک Foreign Aided & Abetted جماعت بن جاتی ہے جس کا کالعدم قرار پانا ضروری ہے
مگر یہ کیسے ہو گا؟
اب @ClarkWriting نے جو کرنا تھا کر دیا
کچھ تردد @CMShehbaz @RanaSanaullahPK @MiftahIsmail اور @marriyum_a کو بھی کرنا ہو گا /9

آپ حکومت ہیں
آپ کا کام محض @ECP_Pakistan کے سر پر ذمہ داری ڈالنا نہیں ہے
تفتیش کرنا بھی ہے
کم از کم برطانوی حکومت کو ایک MLAT ہی لکھ کر Wootton Cricket Ltd کی تصدیق شدہ بینک سٹیٹمنٹ ہی حاصل کر لیں
یہ بینک سٹیٹمنٹ ہی عمران نیازی کو اُس کے انجام تک پہنچانے کے لیے کافی ہو گی /10

گر MLAT لکھنے میں مشکل ہو تو برطانوی حکومت ہی کو اُس لڑکی کے خلاف لکھا جانے والا MLAT استعمال کر لیجیے گا
وہ بھی تو آپ کی حکومت نے لکھا تھا
بصورت ِدیگر Double Taxation Treaty کے تہت ہی عارف نقوی کی بینک سٹیٹمنٹ مانگ لیجیے گا
جیسے آپ کی حکومت نے اُس لڑکی کے خلاف مانگی تھی /11

یا پھر مان لیجیے گا کہ آپ کا زور محض اُس لڑکی پر ہی چلتا تھا جو ہر روز ایک نئے مقدمے کا منہ دیکھتی تھی اور چُپ چاپ بلا آپ کو گالیاں دیے اُس کو بھگتنے میں جُت جاتی تھی
ایسے ہی اُس نے منی لانڈرنگ،قتل و دہشت گردی تک کے مقدمات جیتے
کیا عمران نیازی آپ کی استعدادِ کار سے باہر ہے /12

ابھی تو @mrazaharoon اور ہم جیسے کراچی کے شہری آپ سے یہ سوال نہیں پوچھ رہے کہ @KElectricPk سے پوچھ کر بتائیں کہ ہمارے بلز کے پیسے ٹرانسمشن لائنز اپ گریڈ کرنے اور سوئی سدرن کے واجبات ادا کرنے میں خرچ کیوں نہیں ہوئے اور نیازی کو فنانس کرنے میں کیوں خرچ ہوئے؟ /13

یہ سوال پوچھنے کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کی نمائندہ جماعتیں شہریوں کو بتائیں کہ گرمی میں لوڈ شیڈنگ اور اُس کے نتیجے میں ہونے والی حلاکتوں کا اصل ذمہ دار کون ہے
جب عوام اُس ذمہ دار کو پہچان لیں گے تو Wootton Cricket اور @KElectricPk کا گٹھ جوڑ لندن تا لاہور خود سامنے آ جائے گا /14

تب تک دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ کراچی کے عوام اس مسیحا کے روپ میں چور سے اور پاکستان کے عوام اس بین الاقوامی حکمرانوں کے چندوں پر پلنے والے غلام سے محفوظ رہیں
اللہ تعالیٰ ہماری حکومت کو وہی ہمت و طاقت عطا فرمائے جو اُس لڑکی کے خلاف عطا فرمائی تھی آمین یا رب العالمین 🕋💯👆🏼/15

پاکستان زندہ باد پاکستان عدلیہ زندہ باد پاک فوج زندہ باد 🕋👆🏼💯💫👸🏻✨🤍💐 /16

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling