Iftikhar Naqvi Profile picture
پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی ہم سب کو ضرورت ہے۔پاکستان ہماری پہچان ہے۔ #قلمکارپاکستان ❤️🇵🇰❤️

Aug 26, 2022, 9 tweets

آج سے بارہ برس پیشتر، ستمبر 2010ء میں پاکستان میں سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر تشریف لائیں تاکہ پاکستان کی امداد کا تعین کیا جائے۔

واپسی پر انجلینا جولی نے اقوام متحدہ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔
#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو
👇👇

جس میں پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی۔ رپورٹ میں چند اہم باتوں کا ذکر ضروری ہے۔
اس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید دکھ ہوا جب میرے سامنے حکومت کے بااثر افراد سیلاب سے متاثرین کو دھکے دیکر کر مجھ سے ملنے نہیں دے رہے تھے۔
#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو
👇👇

مجھے اس وقت اور تکلیف ہوئی جب پاکستانی وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی اور مجبور کیا کہ انکے اہل خانہ سے ملوں اور ان کی بے چینی دور کروں،میرے بارہا انکار کے باوجود وزیراعظم کا پورا خاندان مجھ سے ملنے کیلئے ملتان سے ایک خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچ گیا
#سیلاب_زدگان_آپکی_مددکےمنتظر
👇

جبکہ بیش قیمت تحائف بھی لائے۔ وزیراعظم کے خاندان نے میرے لئے کئی اقسام کے طعام بنا کر میری دعوت کی، کھانے کی میز پر انواع و اقسام کے کھانے دیکھ کر مجھے شدید رنج ہوا کہ ملک میں لوگ فاقوں سے مر رہے تھے اور یہ کھانا ایسے کئی سو لوگوں کیلئے کافی👇👇
#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو

تھا جو صرف آٹے کے ایک تھیلے اور پانی کی ایک چھوٹی بوتل کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیکر ہماری ٹیم سے حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔
مجھے حیرت ہوئی کہ ایک طرف بھوک، افلاس، غربت اور بدحالی تھی اور دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اور کئی سرکاری 👇👇

#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو

عمارتوں کی شان و شوکت، ٹھاٹھ باٹھ، حکمرانوں کی عیاشیاں تھیں،جوکہ یورپ والوں کو حیران کرنے کیلئے کافی تھا۔
انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ امداد مانگنے سے پہلے شاہی پروٹوکول، عیاشیاں اور فضول اخراجات ختم کریں۔ 👇👇
#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو

اس پورے دورے کے دوران انجلینا جولی پاکستان کے میڈیا اور فوٹو سیشن سے دور رہنا پسند کیا۔
اس واقعہ کو آج بارہ برس بیت گئے اور اس رپورٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہوا مگر ہم آج بھی اسی روش پر قائم ہیں،آج بھی وہی زبوں حالی یے،
👇👇

#سیلاب_زدگان_آپکی_مددکےمنتظر

آج بھی وہی صورت حال ہے،ووٹر بھوکے مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری وساری ہیں،یہی حکمران رجیم چینج میں اربوں کے عوض ضمیر خرید کرتے رہے مگر انکے پاس عوام کو دینے کیلئے ایک دھیلا بھی نہیں ہے۔
✍️نثار نندوانی

کیا ہم اپنے سیاستدانوں کے بھی غلام رہیں گے؟
#سیلاب_زدگان_کی_مدد_کرو

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling