Samurai Khan Profile picture

Aug 27, 2022, 6 tweets

عقیدے نہیں انسان بچائیں

سیلاب (قدرتی آفات) آنے کی وجہ ہمارے گناہوں کی کثرت کی وجہ سے خدا کی ناراضگی کا اظہار ہے لہذا قوم کو چاہیے کہ توبہ استغفار کرے۔(علماء کرام، مذہبی رہنماؤں کے بیانات)
سیلاب (قدرتی آفات) آنے کی وجہ خدا کی ناراضگی نہیں
1/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

بلکہ نئے ڈیم نہ بنانا اور بروقت زیادہ بارشیں ہونے کی آگاہی ہونے کے باوجود نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ کرنا یا خطرے والے علاقوں سے بروقت عوام کا انخلاء نہ کرنا ہے۔
(روشن خیال لوگوں کے بیانات )
ملک کے بیشتر حصے اس وقت سیلاب سے متاثر ہیں لیکن اس موقع
2/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

پر بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے کچھ لوگ اپنی دکان داری چمکانے میں لگے ہوئے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے کہ جس کا عقیدہ ہے کہ یہ آفت گناہوں کی کثرت کی وجہ سے آئی ہے وہ خدا سے توبہ استغفار کرے آئندہ کے لئے گناہ نہ کرنے کا عہد کرے
اور خدا کا شکر ادا کرے
3/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

کہ خدا نے اتنے گناہ کرنے کے باوجود مہلت توبہ دی، پھر سیلاب سے متاثرہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے خدا کو راضی کرنے کی کوشش کرے، اور قرآنی آیت پر عمل کریں، مفہومِ آیت"جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا"
جن کا خیال ہے کہ یہ آفت
4/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

خدا کی نافرمانی کی وجہ سے نہیں بلکہ بروقت مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے آئی ہے وہ انسانیت کے نام پر دکھی انسانیت کی خدمت کریں، اور لوگوں کو بتا دیں کہ وہ نظریاتی اختلاف کو خدمت خلق پر غالب نہیں آنے دیں گے اور ان کی نظر میں انسانیت ہر چیز پر مقدم ہے
5/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

اس لئے اس موقع کو بحث مباحثے کے بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کریں، لوگ سلامت رہے تو آپ کے عقیدے خودبخود سلامت رہیں گے

Copied
6/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling