Kiyya Baloch Profile picture
Communication Officer @PEN_Norway |Journalist by profession. Bylines| @AJEnglish, @guardian, @RFERL. Et al. Words for @BBCWorld. Most tweets are personal views.

Oct 18, 2022, 8 tweets

پی ڈی ایم (PDM) کی اقتدار سنبھالنے کے بعد بلوچستان میں کتنی تبدیلی آئی؟

حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد نوشکی اور چاغی میں ایف سی نے ڈیزل بردار ڈرائیوروں پے فائرنگ کی نتیجے میں ایک ڈرائیور ہلاک متعدد زخمی ہوۓ تھے-

پھر ہم نے کراچی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کے بعد جبری گمشدگیوں میں اضافہ دیکھا۔ کراچی اور کیچ سے خواتین غائب کئے گئے-

اور پھر جولائی میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مبینہ جعلی مقابلے میں زیارت اور ہرنائی کے گردنواع میں 12 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کیا-

ایک مہینہ بعد ضلع ہرنائی کے رہائشیوں نے سیکیورٹی فورسسز پر الزام عائد کی کہ اُنکی فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما ہلاک کئے گئے ہیں- ہرنائی کے رہائشیوں نے ضلع میں دھرنے اور احتجاج شروع کیئے-

اسی دوران جبری گمشدگیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا- نصراللہ نے کہا رواں سال 2 سو لوگ لاپتا ہوئے ہیں اور 65 افراد واپس اپنے گھروں کو لوٹے بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں جبری گمشدگیوں میں تیزی کا سلسلہ کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے کے بعد شروع ہوا

۹ ستمبر کو رانا ثناء اللہ کی یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے گورنر ہاؤس کے باہر 50 دن بعد دھرنا ختم کر دیا۔

5 روز پہلے بلوچستان سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعوی کیا کہ بلوچستان میں دو ماہ کے دوران جبری گمشدگی کے واقعات میں کم از کم 50 لوگ لاپتہ کئے گئے ہیں-

اور آج صبح VBMP نے دعویٰ کیا کہ لاپتہ ہونے والے مزید چار افراد کو خاران سے انسداد دہشت گردی کے محکمے نے مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ VBMP کا دعوی ہے کہ ان کے نام بھی وزیر داخلہ کو فراہم کیے گئے تھے۔

یہ بلوچستان میں PDM کی چھ ماہ کی کارکردگی ہے۔ #Balochistan #Baloch

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling