𝓗𝓪𝓭𝓲 🩺 Profile picture
We are strong professionals – we fight with death every day🙂

Nov 14, 2022, 9 tweets

آج کل پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے یورپین ملک نیدرلینڈ کے بہت چرچے ہیں، اور نیدرلینڈ سے اپ سیٹ شکست کے بعد ہی ساؤتھ افریقہ ورلڈ کپ سے باہر اور پاکستان فائنل میں پہنچا تھا

نیدرلینڈ بے شک کرکٹ میں ایک کمزور ملک ہو لیکن جب بات آتی ہے دنیا کو فوڈ ایکسپورٹ کی تو 🔻

نیدرلینڈ کا نام آپ کو ٹاپ پر ملے گا تو کیا نیدرلینڈ کوئی بہت بڑا زرعی رقبہ رکھنے والا ملک ہے؟ جی نہیں.!!
نیدرلینڈ کا رقبہ ہمارے صوبہ پنجاب سے بھی کم ہے۔ لیکن انہوں نے پانی کے استعمال میں 90 % کمی، عمودی کھیتی، گرین ہاؤسز، بلیڈنگ ایج #agritech R&D میں سرمایہ کاری کر کے ایسا کیا 🔻

صرف یہی نہیں نیدرلینڈ تین ارب ڈالرز سے زائد کے صرف دنیا میں پھول بیچ رہا ہے۔
سردیاں شروع ہوتے ہی پاکستان میں انڈوں کا قحط پڑ جاتا ہے اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں
یہی نیدرلینڈ دنیا کو پانچ سو ملین ڈالر کے انڈے سپلائی کر رہا ہے، جو کہ اوپر چارٹ میں دکھایا گیا ہے 🔻

یعنی کہ پنجاب کے رقبے سے بھی چھوٹا ملک نیدرلینڈ دنیا کو فوڈ سے ریلیٹڈ ہر چیز ، سبزیاں، پھل، گوشت، دودھ، انڈے، پھول، وغیرہ سپلائی کر رہا ہے، اور دنیا کا دوسرا بڑا فوڈ ایکسپورٹر ملک ہے

جب کہ بہترین نہری نظام رکھنے والا، زرخیز زمینوں کا مالک، پانچ دریاؤں کا مشہور زرعی خطہ 🔻

رکھنے والا ملک پاکستان ابھی تک اپنی خوراک میں ہی خودکفیل نہیں ہو سکا ہمارے پاس کس چیز کی کمی ہے؟؟
جس طرح ہمارے پاس زرعی رقبہ ہے ہم بھی فوڈ سے ریلیٹڈ ہر چیز پیدا کر کے دنیا کو بیچ سکتے اور اپنی حالت سدھار سکتے ہیں لیکن ہماری ذہنیت ہمیں کسی طرف نہیں جانے دے رہی۔🔻

جب ہمیں مرغیاں، کٹے، بچھڑے پالنے کا کہا گیا تو ہم نے اس کا مذاق اڑایا، حالانکہ یہ چیزیں ہمیں ریلیٹ بھی کرتی ہیں کیونکہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے اور یہ چیزیں پالنے میں کوئی مشکل نہیں.
🔻

چلیں ٹھیک ہے آپ پھر لیپ ٹاپ بنا کر ایکسپورٹ کر لو، آئی فون بنا لو، کمرشل جہاز بنا کر ایکسپورٹ کر لو ہمارا آدھا ملک انپڑھ ہے اور نخرے دیکھ لو انکے۔

اسی جہالت کی وجہ سے ہمارا زرعی رقبہ کم ہو رہا ہے اور جو کسر رہتی تھی وہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پوری کر رہی ہیں. 🔻

پورے ملک میں زرعی زمینوں، ندی نالوں کو بہت تیزی سے ختم کر کے وہاں ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں. پھلدار باغوں کو ختم کر کے وہاں ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں. یہ اسلام آباد میں صرف 69٪ سوسائٹیز اللیگل ہیں
🔻

پہلے ہی یہ ملک کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے گلوبل وارمنگ نے لوگوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے لیکن ہم بجائے درخت لگانے کے کنکریٹ لگا رہے ہیں .

شائد ہماری نوجوان نسل اس بارے سوچ بچار کر لے اور اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے زرعی ملک کو بچا لے.
تھوڑا نہیں پورا سوچیے..!!!

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling