Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Dec 22, 2022, 10 tweets

#Trifolium_pratense
برسیم سخت سردی میں اپنی نشوونما برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھنے والا چارہ دس سالہ تاریخ کیساتھ مصر سے تعلق رکھتا ہے اس کا سائنسی نام Trifolium pratense ہے برٹش
اسے Egyption clover fodder کہتے ہیں اردو میں برسیم یا برسین اور پنجابی میں چھٹالہ،شٹالہ کہتے ہیں۔

برسیم کی 2 قسمیں ہیں
1_سرخ پھول والابرسیم trifolium red clover
2_سفید پھول والابرسیمtrifolium White clover
برسیم میں پاۓ جانے والے اجزا
1_ فاسفیٹ Phosphate p1_p2
2_ سلفر sulpher s1_s2
3_ پوٹاش Potash k1
4_ لاٸیم Lime ca1
سرخ برسیم میں نیوٹریشن کی مقدارسفید کی نسبت زیادہ ہے

برسیم کی بیماریاں ‼️
1_ تنے کا گلاؤ (Stem Rot )
یہ بیماری ایک پھپھوند(Phytophthora megaspora) کے حملہ سے پیدا ہوتی ہیں جو زمین میں کالے دانوں کی شکل میں کئی سال تک زندہ رہتی ہے ۔یہ زیادہ نمی اور 10 سے 20 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر تیزی سے پھیلتی ہے۔

موجودہ موسمی حالات میں یہ بیماری دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں ٹکڑیوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہے
اس بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کے تنے کے نچلے حصہ پر دھنسے ہوئے دھبے بن جاتے ہیں۔ اس متاثرہ جگہ سے تنا گل جاتا ہے اور سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ پودے مرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔

2_ جڑ کا کھیڑا یا گلاو(Barseem Root Rot)
یہ بیماری ایک پھپھوند (Rhizoctonia solani) سے لگتی ہے۔ اس بیماری کے حملہ کے بعد اچانک ہی پودا مرجھا جاتا ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ پودے آسانی سے کھینچنے پر نکالے جا سکتے ہیں۔ متاثرہ پودوں کی جڑ کی چھال گلی ہوئی اور اتری ہوئی نظر آتی ہے۔

3_ برسیم کا سڑناBarseem White Mould
یہ بیماری ایک پھپھوندSclerotinia trifoliorumسے لگتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے سفید روئی کے گالوں کی طرح کی پھپھوند زمین اور پودوں پر نظر آتی ہے۔جس سے پودے گلنا شروع ہو جاتے ہیں اور آخر کار مرجھا جاتے ہیں۔یہ بیماری کھیت میں ٹکڑیوں میں نظر آتی ہے۔

انتھرا کنوز (Anthracnose)
یہ بیماری ایک پھپھوند(Collectotrichum Trifoli) سے لگتی ہے۔ اس بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں اور تنوں پر گہرے بھورے بیضوی شکل کے دھبے بنتے ہیں۔ شدید حملہ کی صورت میں تنے گل جاتے ہیں اور پودے مرجھا جاتے ہیں۔

برسیم کی بیماریوں کا تدارک
اکثر کاشتکار برسیم کو بیماریوں سے بچانے کے لیے نمک کا چھٹہ کرتے ہیں
جس سے بیماری کا جانا نہ جانا ایک الگ بحث ہے زمینی نمکیات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔۔
پانچ کلو فی ایکڑ نیلا تھوتھا فلڈ کرنے سے برسیم بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے

فصل کی پہلی کٹائی سے پہلے پانی کے ساتھ 1.5 کلو سلفر WDG80% فلڈ کریں۔اور ہر کٹائی سے پہلے یہ عمل دوہرائیں فصل 98 فیصد تک محفوظ رہتی ہے۔
فصل کی اچھی طرح کٹائی کریں اورکاربنڈا زیم یا ٹاپسن ایم بحساب 2گرام فی لیٹریا سکور1cc فی لیٹر پانی یا امیسٹار ٹاپ 2cc فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling