Moosa 🇵🇰 Profile picture
Islam | Humanity | Anti Terrorism & Extremism | Pakistan Army | Kashmir & Palestine | RTs not endorsement | Peace | Pakistan comes First 🇵🇰

Dec 24, 2022, 8 tweets

اس سے یہ واضح ثابت ہوتا ہے
کہ جب آپ اقتدار میں ہو تو فوج اچھی اور جب اپوزیشن میں ہو تو فوج بہت بری 🙂
پاکستان کے تمام لیڈران پارٹیاں بشمول میری پارٹی میرے لیڈر
@ImranKhanPTI
اپنے اس دعوے میں مکمل جھوٹے ہیں
کہ
کہ فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہونا چاہیے
4/N
#DirtyPolitics

اب آتے ہیں عوام کے رول کی طرف
بدقسمتی سے ہم پاکستانی
"بحیثیت قوم"
قوم نہیں بلکہ بھیڑ بکریوں کے طرز کا ایک ریوڑ ہیں
جنہیں طاقتور چرواہے کبھی طاقت کے زور پر
تو کبھی کھوکھلے مذہبی، سیاسی، لسانی، نعروں کے دم پر جب چاہیں
جدھر چاہیں موڑ دیتے ہیں
5/N
#DirtyPolitics

ہمارا اپنا کوئی نظریہ یا سوچ ہے ہی نہیں
مختلف جتھے ہیں
جنہیں مختلف نام نہاد لیڈران سیاست، لسانیت، قومیت، فرقہ واریت، کے نام پر تقسیم کر کے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں
اربوں روپے کماتے ہیں
اور ہم اندھی تقلید اور جہالت میں اپنے ملک و ملت کا نقصان کرتے ہیں
#6/N
#DirtyPolitics

پاکستان میں موجودہ معاشی بدحالی
عام غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی
کیا آپکو لگتا ہے
کہ سیاستدان سرمایہ دار، بیروکریٹس کو عام غریب آدمی سے کوئی غرض ہے
انہیں موجودہ حالات سے کوئی فرق پڑتا ہے؟
پاکستان ان سب کے لئے سونے کی چڑیا ہے
جتنی مہنگائی بڑھے گی اتنا زیادہ یہ کمائیں گے
7/N

زندہ قومیں
حال ہی میں کسی ملک میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا
لوگ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے
حکومت نے عوام سے معافی بھی مانگی پرانی قیمت کو برقرار رکھا
چینی مہنگی ہوئی لوگوں نے چینی کا استعمال کرنا ترک کر دیا
شوگر انڈسٹری دیوالیہ کے قریب ہو گئی
8/N

جبکہ ہمارے یہاں
آج اگر پتہ چلے کہ پیٹرول کی قیمت رات بارہ بجے کے بعد بڑھے گی
تو سارے کام چھوڑ کر گاڑی بائیکس کی ٹینکیاں فل کروائیں گے👏
اور پھر کہتے ہیں کہ زرداری اور نواز شریف کیسے ہمارے حاکم بن گئے 😂
اپنے حقوق کے لیے اجتجاج کرنا ہو تو عمران خان کی کال کا انتظار
9/N

ایک اکیلا عمران خان چائے حکومت میں ہو
یا اپوزیشن میں کچھ نہیں کر سکتا
اور اگر اپکو لگتا ہے
کہ صرف یو ٹیوب، ٹویٹر، فیسبک، پر اسٹبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے حالات ٹھیک ہو جائیں گے
تو پھر نواز، زرداری، فضل، کے بعد
بلاول، اسد، مریم، کی غلامی کے لیے تیار رہیں
10/N

تمام مسائل کا ذمہ دار صرف اسٹبلشمنٹ کو سمجھنے والوں سے سوال ہے
کہ کیا اپ نے کبھی اپنے لیڈران سے سوال کیا
کہ وہ کیوں بار بار اپنی نالائقی نااہلی کی وجہ سے اسٹبلشمنٹ کو مواقع فراہم کرتے
کہ وہ سیاست میں مداخلت کریں
اگر تمام سیاستدان نا چائیں تو اسٹبلشمنٹ مداخلت کر سکتی ہے؟
11/🔚

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling