#Septoria_tritici_balatch
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کا جب گندم پہ حملہ ہوتا ہے تو پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں پتے اوپر سے نیچے کی طرف جھلسنا شروع ہوتے ہیں جب پتوں پر ہاتھ لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر پیلا کلر کا زنگ یا پاوڈر بھی ہاتھ پر نہیں لگتا
یہی اسکی خاص نشانی ہے
جب آپ کے ہاتھ پر زنگ نہ پاوڈر لگے تو سمجھو کہ یہ کنگی ،رسٹ کی بیماری ہےاور اگر ہاتھ پر کچھ بھی نہ لگےتو یہ گنگی نہیں ہے بلکہ یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ ہے عموماً اس وقت گندم ٹلر کی حالت میں ہے اور بعض علاقوں میں گوبھ پر بھی آ چکی ہے اور سٹے کی طرف جا رہی ہے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ
بیماری متاثرہ پودوں سے صحت مند پودوں میں 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران داخل ہو کر نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے.یہ لازمی نہیں کہ اگر پتے پیلے رنگ کے ہو رہے ہیں تو یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ بیماری ہو سکتی ہے
پتوں کا پیلا ہونا جڑی بوٹی مار سپرے کے سڑس کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیّں اور موسمی صورتحال کی وجہ سے اور کورے کی وجہ سے بھی اس طرح ہو جاتے ہیں اس کے لیے کوئی سپرے نہیں حفاظت کے طور پر این پی کے کا سپرے کر سکتے ہیّں اس سے نئے نکلنے والے پتے ٹھیک نکلیں گے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیےسوات ایگرو کی ٹاپ گارڈ بحساب 4 ملی لیٹر فی لیٹر پانی یا فینٹک ایم بحساب 2.5 گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر اسپرے کریں. اسپرے کو 6 دن کے وقفے سے دوہرائیں.اس طرح گندم پر بلاچ کے حملے کے ساتھ رسٹ کے خلاف بھی بھرپور مدافعت حاصل ہو گی
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.