RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Mar 9, 2023, 25 tweets

#پاک_فوج_کی_کاروباری_سلطنت

پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس کی ملکی معیشت کے اندر اپنی الگ #معاشی_سلطنت قائم ہے
پاکستان کی کم و بیش 60% معیشت میں حصہ دار ہے
ایمانداری اور حب الوطنی میں اس کی مثال نہیں ملتی
جواس کے غلط کاموں پر سوال اٹھا تاھے
اسے مار دیا جاتاھے
یا غدار قرار
👇1/25

قرار دیکر عوام میں ذلیل کیا جاتاہے یا اگر فوج کےاندر اس پر سوال اٹھتاھےتو اسکا کورٹ مارشل کیا جاتاھے

پاک فوج کے کاروباری سلطنت کے
4 حصے ہیں:
01۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ
02۔ فوجی فاؤنڈیشن
03۔ شاہین فاؤنڈیشن
04۔ بحریہ فاؤنڈیشن
فوج ان 4 ناموں سےکاروبار کر رہی ہے۔ یہ سارا کاروبا
👇2/25

وزارت دفاع کےماتحت کیا جاتاھے
اس کاروبار کو مزید3 حصوں میں تقسیم کیاگیاھے

صرف فوج کے کاروبار 👇

#نیشنل_لاجسٹک_سیل
NLC

#ٹرانسپورٹ
یہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے
جسکا 1,698 سےزائد گاڑیوں کا کارواں ہےاس میںکل 7,279 افراد کام کرتے ہیں جس میں سے2,549 حاضر سروس
👇3/25

فوجی ہیں
باقی ریٹائرڈ فوجی ہیں

#فرنٹیئر_ورکس_آرگنائیزیشن
(FWO
یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹھیکیدار ادارہ ہےاور اسوقت حکومت
کےسارے اہم
Constructional Tenders
جیسے روڈ وغیرہ انکےحوالےہیں اسکے ساتھ کئی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لینےکیلئےبھی اس ادارے کو رکھا گیاھے

ایس سی او

#SCO
👇4/25

اس ادارے کو پاکستان کے
جموں وکشمیر، فاٹا اور Northern Areas میں کمیونیکیشن کا کام سونپا گیاھے
پاکستان کےسابق فوجی صدرجنرل پرویزمشرف نے ریٹائرمنٹ کیبعد (4-5) ہزار افسروں کو مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز کیا
ایک رپورٹ کیمطابق اسوقت پاکستان میں56 ہزار سول عہدوں پر فوجی
👇5/25

افسر متعین ہیں جن میں 1,600 کارپوریشنز میں ہیں۔
پاکستان رینجرز بھی اسی طرح کاروبار میں بڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس میں سمندری علاقے کی 1,800 کلومیٹر لمبی سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر موجود جھیلوں پر رسائی ہے۔ اس وقت سندھ کی 20 جھیلوں پر رینجرز کی عملداری ہے۔ اس ادارے کے پاس
👇6/25

#پیٹرول_پمپس اور اہم #ہوٹلز بھی ہیں

اہم بات یہ ہے کہ FWO کو شاہراہوں پر بل بورڈ لگانے کے بھی پیسے وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔
15 فروری 2005 میں پاکستان کے سینیٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ جس کے مطابق فوج کے کئی ادارے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں اور ان کی یہ
👇7/25

سرمایہ کاری کسی بھی صورت میں عالمی سرمایہ کاری سےالگ نہیں ہے۔ در ذیل لسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتاھےکہ افواج پاکستان کیسے اس سرمایہ کاری میں مصروف ہیں
👈آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے پروجکٹس

01۔آرمی ویلفیئر نظام پور سیمنٹ پروجیکٹ
02۔آرمی ویلفیئر فارماسیوٹیکل
03۔عسکری سیمینٹ لمٹیڈ
👇8/25

04۔ عسکری کمرشل بینک
05۔ عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمٹیڈ
06۔عسکری لیزنگ لمیٹیڈ
07۔عسکری لبریکینٹس لمیٹڈ
08۔آرمی شوگر ملز بدین
09۔آرمی ویلفیئر شو پروجیکٹ
10۔آرمی ویلفیئر وولن ملز لاہور
11۔آرمی ویلفیئر ہوزری پروجیکٹ
12۔آرمی ویلفیئیر رائس لاہور
13۔آرمی اسٹینڈ فارم پروبائباد
👇9/25

14۔آرمی اسٹینڈ فارم بائل گنج
15۔آرمی فارم رکبائکنتھ
16۔آرمی فارم کھوسکی بدین
17۔رئیل اسٹیٹ لاہور
18۔رئیل اسٹیٹ روالپنڈی
19۔رئیل اسٹیٹ کراچی
20۔رئیل اسٹیٹ پشاور
21۔آرمی ویلفیر ٹرسٹ پلازہ راولپنڈی
22۔الغازی ٹریولز
23۔سروسز ٹریولز راولپنڈی
24۔لیزن آفس کراچی
25۔لیزن آفس لاہور
👇10/25

26۔آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کمرشل مارکیٹ پروجیکٹ
27۔عسکری انفارمیشن سروس

فوجی فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس

01۔فوجی شوگر ملز ٹنڈو محمد خان
02۔فوجی شوگر ملز بدین
03۔فوجی شوگر ملز سانگلاہل
04۔فوجی شوگر ملز کین اینڈیس فارم
05۔فوجی سیریلز
06۔فوجی کارن فلیکس
07۔فوجی پولی پروپائلین پروڈکٹس
👇11/25

08۔ فاؤنڈیشن گیس کمپنی
09۔ فوجی فرٹیلائیزر کمپنی صادق آباد ڈہرکی
10۔ فوجی فرٹیلائیزر انسٹیٹیوٹ
11۔ نیشنل آئڈنٹٹی کارڈ پروجیکٹ
12۔ فاؤنڈیشن میڈیک کالج
13۔ فوجی کبیر والا پاور کمپنی
14۔ فوجی گارڈن فرٹیلائیزر گھگھر پھاٹک کراچی
15۔ فوجی سیکیورٹی کمپنی لمیٹڈ

پاکستان کے تمام
👇12/25

بڑے شہروں میں موجود کنٹونمنٹ ایریاز،ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹیز،عسکری ہاؤسنگ پراجیکٹس اور زرعی اراضی اوپر دی گئی لسٹ کے علاوہ ہیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاک فوج کے تحت چلنے والے کاروباری ادارے،خسارے،کرپشن اور بدانتظامی میں پاکستان کے سٹیل مل اور پاکستان ایئر لائن(PIA) سمیت کسی
👇13/25

سرکاری ادارے سے پیچھے نہیں ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اِن کا خسارہ کم دکھانے کا طریقہ اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک سے لیے ہُوئے قرضوں کو ایکُوئیٹی دکھا کر بیلنس شیٹ بہتر دکھانے کا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ آج کی تاریخ میں بھی خسارے میں ہیں۔
یہ ایک ٹرینڈ ہے جو پچھلے 30 سال میں بار
👇14/25

بار ریپیٹ ہوتاھے اور ہر آڈٹ سے پہلےگورنمنٹ سے بیل آؤٹ پیکج نہ لیا جائے یا اندرونی و بیرونی قرضے نہ ہوں تو خسارہ ہر سال اربوں تک پہنچا کرے۔ لیکن ہر گورنمنٹ خود ان کو بیل آؤٹ پیکج دینے پر مجبور ہوجاتی ہے اور جوحکومت بیل آؤٹ پیکج دینے میں تامل کرے تو وہ حکومت گرادی جاتی ہے
👇15/25

سول حکومتوں کو دفاعی بجٹ کے بعد آرمی کے کاروباروں کو ملینز آف ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج بھی دینے پڑتے ہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشنز بھی سول بجٹ سے ادا کی جاتی ہیں۔ پھر بیرونی قرضے اور اُنکا سُود وغیرہ ادا کر کے حکومت کے پاس جی ڈی پی کا کم و بیش 40% بچتا ہے پھر خسارہ پُورا کرنے
👇16/25

اور ملک چلانے اور اگلے سال کے اخراجات کے لیے نیا قرض لیا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسا چکروی ہے جس میں پاکستانی قوم آہستہ آہستہ ایسا پھنستاچلا جا رہا ہے اور ہر گُزرتا سال پچھلے سال سے مُشکل ہوتا جا رہاھے

جولائی 2016 میں پاکستان کے سینیٹ میں وزارتِ دفاع نےتحریری جواب میں بتایاھے
👇17/25

کہ پاکستان کی فوج کے زیر انتظام 50 کاروباری کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

اس وقت کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری جواب میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ، فوجی فاؤنڈیشن اور بحریہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کاروباری اداروں کی تفصیلات فراہم کیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے
👇18/25

سینیٹر فرحت اللہ بابر کیجانب سے پوچھےگئےایک سوال کےجواب میں وزارتِ دفاع نےبتایا کہ ان کاروباری اداروں میں رہائشی سکیمیں، فارمز، کھاد، چینی اور سیمنٹ بنانےکے کارخانے، ریسٹورنٹ، بینک، انشورنس کمپنی، کپڑے بنانے کےکارخانے، بجلی گھر، گوشت پراسیسنگ یونٹ اور سکیورٹی فراہم کرنے
👇19/25

کی کمپنیاں شامل ہیں

وزیر دفاع کا کہناتھاکہ ملک کی آمدن میں سےخطیر رقم دفاعی ضروریات پوری کرنےکیلئےفوج کو فراہم کیجاتی ہےتو پھر کیا وجہ ہے کہ پاکستان کی فوج اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ مختلف کاروباری ادارے بنانے اور انھیں وسعت دینے میں دلچسپی لیتی ہے؟
👇20/25

پاکستان میں دفاعی اُمور کی تجزیہ کار ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جہاں فوج کو مطلوبہ وسائل فراہم نہیں کیےجاتے وہاں فوج کو محدود پیمانے پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن پاکستانی حکومت میں فوج کو پورے وسائل فراہم کرتی ہے

انھوں نےکہا کہ 50 کی دہائی میں
👇21/25

یہ ادارے فوج سےریٹائر ہونیوالے افسران کو مراعات فراہم کرنے
کہلئےبنائےگئےتھے لیکن ریٹائرڈ فوجیوں کو پینشن بھی ملتی ہے

عائشہ صدیقہ نےکہا کہ
پیشہ وارانہ افواج اپنےآپکو کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نہیں کرتیں اور فوج کو ملنےوالے فنڈ کا آڈٹ تو ہوتا نہیں
اسلئےیہ بھی نہیں معلوم
👇22/25

کہ کیا فوج کو ملنےوالا بحٹ کہیں ان نجی کاروباری اداروں میں تو استعمال نہیں ہوتا۔یہ بھی واضح طور پر معلوم نہیں ہےکہ ان میں کتنےریٹائرڈ اور کتنےحاضر سروس افراد شامل ہیں

ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کہتی ہیں کہ فوج کو کاروباری ادارےبنانےکا کوئی جواز موجود نہیں اور اس سےخود فوج کیلئے
👇23/25

پیشہ ورانہ مسائل پیدا ہو رہےہیں

2005 میں پاکستان کےایوان بالا میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے
ہی PPPکیجانب سےفوج کی کاروباری کمپنیوں کے بارے میں سوال اٹھایاتھا اور اسوقت کے
وزیرِ دفاع #راؤ_سکندر نےفوج کی ان کاروباری کمپنیوں کی تعداد 55 بتائی تھی

2018میں فیض آباد دھرنا کیس
👇24/25

کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نےبھی فوج کی کاروباری سرگرمیوں پر سوال اٹھایاتھا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےکہا ہےکہ دنیا کی کوئی فوج کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوتی۔ پاک فوج کیوں #سیمنٹ اور #گوشت فروخت کر رہی ھے
End
فالو اور شیئر پلیز🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling