لمبوترا منہ، چھوٹا سا سر، احساس سے عاری آنکھیں، وحشت زدہ چہرہ، ڈھیلا ڈھالا پیوند زدہ لباس، گلے میں منکوں کی مالا، ہاتھ میں کشکول
بچپن میں ایسے افراد بازاروں، چوراہوں میں بھیک مانگتے نظر آتے تھے،ان سے خوفزدہ ہوتے تھے تو اماں کہا کرتی تھیں کہ یہ تو دولے شاہ کا چوہا ہے،
👇
اللہ لوک ہے
ہمیں کبھی سمجھ نہیں آئی کہ آخر ایک جیتے جاگتے انسان کو چوہا کیوں کہا جا رہا ہے؟ یہ چوہا بنا کیسے اور آخر یہ شاہ دولہ صاحب اتنے سارے چوہے بنانے پہ کیسے قادر تھے؟
زرا بڑے ہوئے تو پتہ چلا کہ یہ ایک بیماری ہے
چھوٹا سر یا مائیکرو کیفلی (Microcephaly) ایسی صورت حال
👇
ہے جس میں دماغ اپنے اصل حجم پہ نہیں پہنچ پاتا سو نتیجتا چھوٹے سر والا بچہ پیدا ہوتا ہے جس کی دماغی اہلیت بہت کم ہوتی ہے زندہ رہنے کے بنیادی حواس تو کام کرتے ہیں لیکن ذہن عقل و دانش کی منزلیں طے نہیں کر پاتا
چھوٹے سر یا مائیکرو کیفلی کی وجہ تو جان چکے تھے لیکن شاہ دولے کے مزار
👇
پہ اتنے سارے بچوں کا مائیکرو کیفلک ہونا ایک ایسا اسرار رہا جس کو کھوجتے کھوجتے ہمیں بہت سی لرزہ خیز کہانیاں سنائی دیں، ان کہانیوں کا تعلق بھیک منگوانے کے منظم گروہ سے جا ملتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اغوا شدہ بچوں کے سر پہ آہنی خود چڑھا کے ان کی دماغی بڑھوتری کو روک دیا جاتا تھا.
👇
آہنی ٹوپی سالہا سال تک پہننے سے سر ایک مخصوص شکل میں آجاتا اور نتیجے میں ہمیں وہ انسان نظر آتا جسے شاہ دولے کا چوہا پکارا جاتا ہے
خدا جانے ان سب داستانوں میں کتنا سچ اور کتنا جھوٹ شامل تھا لیکن آج جب ہم اپنے ملکی حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ایسی ہی دولے شاہ کی چوہیا
👇
نظر آتی ہیں
اور یہ چوہے بھیک نہیں مانگتے، ملک کے وسائل پر قابض ہیں
دولے شاہ کی چوہیوں کی طرح تقدس کے لبادے میں عوام کو خوفزدہ کرتے ہوئے، لوٹتے ہوئے، تبھی تو حاجی آئے یا حافظ، بھاگ لگے رہتے ہیں ان سات لاکھ چوہوں کے
کبھی شہادت بیچتے ہیں تو کبھی خوف کا چورن
👇
ہم جاگتے ہیں تو آپ سوتے ہیں
اور پھر---
سر پکڑ کر روتے ہیں
جس طرح دولے شاہ کی چوہیا بنتی ہے بلکل اسی طرز پر ایک چوکیدار تیار ہوتا ہے محدود عقل لئے چھے فٹ کا چوہا
جو مالک کے حکم پر اپنے گھر کی بنیادوں کو کھود ڈالتا ہے
عسکریت پسندوں نے اس ملک میں جمہوریت کو بھی لوہے کی ٹوپیاں
👇
پہنا پہنا کر دولے شاہ کی چوہیا بنا کر رکھ دیا ہے اور پھر
کہتے ہیں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے؟
یہ واقعی کیسی جمہوریت ہے
یہ کیسی عدالت ہے
یہ کیسا نظام ہے
ملکی خزانے کا بڑا حصہ لے جاتے ہیں چوہے
دولے شاہ کے چوہے
#نکلو_پاکستان_کی_خاطر
#ازقلم_موناسکندر
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.