💝خوابزادی 💝 Profile picture
don't trust anyone, don't cry for anyone, don't beg to anyone for time/care or anything else #Ik supporter follow to get 💯 follow back . No DM means No DM🚫

Apr 30, 2023, 6 tweets

"اُمید "
Part#2
سالگرہ کے بعد سب کچھ معمول پر آگیا مگر دادی کی صحت خراب ہوتی جا رہی تھی ایک رات حسبِ معمول مشعل اپنی دادی کے ساتھ سو رہی تھی اچانک دادی کی طبیعت خراب ہونے لگی سب اٹھ کر اُن کے ارد گرد جمع ہو گئے امی بابا سمجھ گئے کہ انکا وقت آگیا ہےمشعل اس سب سے بہت ڈر گئی تھی👇

کیوں کہ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے دادی کو جاتا دیکھ رہی تھی مگر و کچھ بھی نہ کر سکی
اس واقعے کے بعد سالوں گزر گئے مگر مشعل اب بلکل خاموش سی ہو گئی تھی ایسے لگتا تھا کہ اسکا بچپن اُسکی خوشی دادی کے ساتھ ہی دفن ہو گئے ہوں یہ دکھ اُس کے لئے بہت بڑا تھا
مگرزِندگی کے امتحان اور بھی 👇

باقی تھے
دادی کی وفات کے بعد آہستہ آہستہ گھر سے رحمت بھی ختم ہونے لگی تھی
رزق کی تنگی ،لڑائی جھگڑا ،پریشانیاں بڑھتی جا رہی تھی
وہ اسکول جاتی تو گھر آنے کا دل نہ کرتا لیکن اسکول میں فیس لیٹ ہونے کی وجہ سے مشعل کو اکثر شرمندہ کیا جاتا
اُس کے پرانے یونیفارم اور جوتوں کی وجہ سے 👇

سب اسکا مزاق اڑایا کرتے تھے لنچ بریک کے وقت جب سب لڑکیاں اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہوتی تو مشعل کے سادہ کھانے پر بھی بہت مزاق اڑایا جاتا اور قہقہے لگتے تھے مگر مشعل ہر بات کو اندیکھا،انسناکر دیتی بظاھر تو وہ بہت مطمئن تھی مگر اندر سے بہت دکھی ہوتی تو اپنی دادی کی آخری نصیحت کو 👇

یاد کرتی اور اللہ پاک سے باتیں کرتی ساری دنیا کی شکایات اللہ پاک کے سامنے کرتی اور جب جب وہ ایسا کرتی اُسکے دل کو بہت سکون ملتا اور وہ اپنی ساری پریشانیاں بھول جاتی
اور پھر ایک دن بابا کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے مشعل کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کا فیصلہ کیا👇

مشعل کے لئے یہ بہت مشکل تھا کیوں کہ اس نے سرکاری اسکول کے متلق بہت کچھ سن رکھا تھا جیسے وہاں کی اُستانیاں بہت مارتی ہیں اور تعلیم اچھی نہی وہاں کی وغیرہ وغیرہ
اُس نے امی سے بات کی مگر وہ نہ مانی اور آخر اُسے سرکاری اسکول میں بھیج دیا گیا
Next part upload tomorrow
#Dreamers_Diary

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling