ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Civilizations | Geology| Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | Train | Chillai Kalan | #فلسطین_الآن🇵🇸

Sep 18, 2023, 6 tweets

#ancient
#Iran
#architecture
مجسمہ ہیرا قلیطس (بہستن پہاڑ، صوبہ کرمان شاہ)
Statue of Hercules(Behistun Mount, Province Kirmanshah)
رومن دیوتا کابرہنہ مجسمہ اور وہ بھی ایرانی پہاڑی پربارعب انداز میں لیٹےھوئے!
کیاحیران کن معلوم نہیں ھوتا؟
153قبل مسیح بنایاگیاعظیم رومی ہیروہیراقلیطس

کا دیوہیکل مجسمہ بہستن پہاڑی پر شیر کی کھال پہنے آج بھی اس دور کے حیران کن چٹانی طرزتعمیر کا نمونہ ھے۔
یہ مجسمہ 1957 کے آس پاس دریافت کیا گیا جسے 153 قبل مسیح پارتھین سلطنت (Parthian Empire) کے گورنرکیلئے بنایاگیا تھا۔
مجسمہ چٹان پر اداسے بیٹھے بالوں اورداڑھی کے ساتھ زیتون کےدرخت

کی پناہ کے نیچے بائیں جانب ٹیک لگائے ھوئے مکمل طور پر برہنہ ھے جس کے بائیں ہاتھ میں ایک پیالہ ھے۔
مجسمے کی لمبائی 147 سینٹی میٹر ھے جس کے پیچھے دیوار پر قدیم لاطینی یا یونانی رسم الخط میں نوشتہ جات(Inscriptions) اور تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ یونانی مندروں سے بہت مماثلت رکھتاھے۔

انہی نوشتہ سےایک درخت کاپتہ چلتا ھے جس کی شاخ پر دوہرا نوکدار کمان لٹکاھوا ھے۔
جس 2 میٹر لمبے پلیٹ فارم پر یہ مجسمہ کھدا ھوا ھے اس کے دونوں اطراف پتھر کی ایک دیوار دیکھی جا سکتی ھے۔
مجسمےکی بناوٹ اور نقش ونگار کی تکنیک دونوں سےپتہ چلتاھے کہ اسےایک مقامی ایرانی فنکار نے تراشہ ھےجو

یونانی و رومن نقش نگاری سے نابلد تھا۔
جس وقت یہ دریافت ھوا تھا اس کے مکمل مردانہ اعضاء (Penis/Male Organ) صحیح سلامت تھے لیکن ایرانی انقلاب کے بعد اسے عریانیت کے باعث مقامی لوگوں نے توڑ ڈالا۔
کوئی دورائے نہیں کہ ایران(قدیم نام فارس)

قدیم تہذیبوں، جنگ و جدل، زبانوں، ثقافت، مذاہب و تاریخ کی اولین آماجگاہ ھے۔

@threadreaderapp compile it pls.
#Iran
#Archaeology
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling