ammar 📚 Profile picture
Founder @kitabzindagi, I give free #books to readers through my facebook page ⬇️

Sep 10, 2017, 33 tweets

آج کا دن انور شعور کی شاعری کے نام۔

گلی کون گھومے کہ اس چاند کو
جھروکا بجھائے بہت دن ہوئے
نہیں یاد کس دن ہوئے تھے وداع
سب اپنے پرائے،بہت دن ہوئے

انور شعور #اردو

سخت نظر فریب ہے آئینہ خانہء جمال
اس کی چمک دمک نہ دیکھ، دیکھ بجھا بجھا مجھے

صبر کرو محاسبو! وقت بتائے گا تمہیں
دہر کو میں نے کیا دیا، دہر نے کیا دیا مجھے

انورشعور #اردو

وہ خوش لباس_بزم، وہ گلدستہ پیرہن
کنج_خیال میں سہی، عریاں ہوا تو ہے

#انورشعور #اردو

شکریہ سلسلہء نان و نمک کا لیکن
کچھ ہوا بھی تو کبھی اے مرے صیاد آئے

#انورشعور #اردو

آہ کیسا دوست میں نے کھو دیا تیرے لیے
آج اپنے آپ کو رہ رہ کے یاد آتا ہوں میں

#انورشعور #اردو

سارے شریف، سارے کمینے گزر گئے
جو جو بھی جگ میں آئے تھے جینے، گزر گئے

#انورشعور #اردو

تمہارا رند پیاسا، یاد رکھنا
تمہاری میزبانی میں رہا ہے

ہمارے ساتھ تھا صحرا میں مجنوں
پتا ہے، کتنے پانی میں رہا ہے

#انورشعور #اردو

گھروں میں جھانک لے گلی تو چیخ اٹھے کہ شکر ہے
مکان جتنے پاس ہیں، مکین اتنے دور ہیں

#انورشعور #اردو

دکان_دل میں نوادر سجے ہوئے ہیں مگر
یہ وہ جگہ ہے کہ آتے نہیں لٹیرے تک

سڑک پہ سوئے ہوئے آدمی کو سونے دو
وہ خواب میں تو پہنچ جائے گا بسیرے تک

چمک دمک میں دکھائی نہیں دیے آنسو
اگرچہ میں نے یہ نگ راہ میں بکھیرے تک

#انورشعور #اردو

جو فقیہوں کا خدا ہے، وہ نہیں ہے میرا
اور اگر ہو بھی تو اس پر مرا ایمان نہیں

#انورشعور #اردو

آگہی و علم کا میں نہیں منکر مگر
بےخبری چاہیے باخبری کے لیے

سوکھنے والی ہیں اب، تھیں جو ہری پتیاں
من کے چمن میں کسی بھاگ بھری کےلیے

پھول کی ہر پنکھڑی جھیل گئی آندھیاں
زور ضروری نہیں بےجگری کے لیے

#انورشعور #اردو

ہزار ذائقے ہوں گے حیات کے لیکن
ہم ایک ذائقہء تلخ سے شناسا ہیں

#انورشعور #اردو

ہم درد و ہم مزاج میں کیا فرق ہے، نہ پوچھ
دکھ بانٹنے کو گھر میں سبھی ہیں، سبھی نہیں

#انورشعور #اردو

نظام_زر میں کسی اور کام کا کیا ہو
بس آدمی ہے کمانے کا اور کھانے کا

#انورشعور #اردو

سب اپنے اپنے در و لعل گاڑ آتے ہیں
لحد سا کوئی دفینہ نہیں دفینوں میں

#انورشعور #اردو

خدا کا شکر، سہارے بغیر بیت گئی
ہماری عمر تمہارے بغیر بیت گئی

وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
ترے طفیل گزارے بغیر بیت گئی

#انورشعور #اردو

نہ بیتتی تھی کبھی جس کی چاند رات اس کی
سہاگ رات ہمارے بغیر بیت گئی
شعور تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی
کہ ہار جیت شمارے بغیر بیت گئی
انور شعور

فرشتوں سے بھی اچھا میں، برا ہونے سے پہلے تھا
وہ مجھ سے انتہائی خوش، خفا ہونے سے پہلے تھا

#انورشعور #اردو

یہ سمجھتا ہے ہر آنے والا
میں نہ آئوں تو تماشا ہی نہ ہو

#انورشعور #اردو
@HashTagUrdu

اتنی کم مدت میں جینے کا ہنر
اے حیات_مختصر، آتا نہیں

انور شعور

نہ اس گلی میں، نہ اس شہر بھر میں کوئی ہے
یہاں سے دور ہماری نظر میں کوئی ہے

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے، گھر میں کوئی نہیں
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے، گھر میں کوئی ہے

انورشعور

اس طرح آدمی کو حق اپنا
اے مرے نرم خو، نہیں ملتا

انورشعور

سفر کے وقت ذرا احتیاط بہتر ہے
کسی خضر کے، کسی رہنما کے بارے میں

عمل کرو تو عموما" قبول ہوتی ہے
یہ تجربہ ہے ہمارا دعا کے بارے میں

انورشعور

جہاں اب صرف دن ہے اور دن کا شور، ہنگامہ
یہاں اک رات تھی پہلے، یہاں اک خواب تھا پہلے

انورشعور
@HashTagUrdu @ammarmasood3 #اردو

قابو رہے زبان پہ لیکن کبھی کبھی
یہ تیغ بےنیام بھی کرتے رہا کرو

برداشت اور صبر کی کیا بات ہے مگر
تسکین_انتقام بھی کرتے رہا کرو

انورشعور

اٹھتے جاتے ہیں لوگ دنیا سے
اور کوئی کمی نہیں ہوتی

انورشعور

وہ جانتے ہیں بہت بولیاں مگر بولی
سبا پہنچ کے سلیمان ایک بولتے ہیں

انورشعور

مے کدے میں بتا رہے تھے شیخ
لطف زہد و صفا میں کیا کیا ہے

انورشعور

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling