ammar 📚 Profile picture
Founder @kitabzindagi, I give free #books to readers through my facebook page ⬇️
Dec 25, 2020 5 tweets 2 min read
دوستو، کتاب زندگی ڈاٹ کام لانچ ہو چکی ہے، فیس بک پر کتاب زندگی کے فالورز بغیر کسی اشتہاری مہم کے، تین ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر بھی احباب کی طرف سے اچھا ریسپانس آ رہا ہے جس کےلیے آپ سب کا مشکور ہوں۔ کتاب زندگی پراجیکٹ کا بنیادی مقصد دوست احباب میں کتب پڑھنے کی خواہش پیدا کرنا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اب اکثر کسی نہ کسی دوست کی کال یا میسج پر فرمائش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی اچھی سی کتاب تجویز کی جائے جس سے ان میں کتب پڑھنے کا شوق پیدا ہو۔
Sep 25, 2020 7 tweets 3 min read
Thread # 5

جغرافیہ کا پانچواں قیدی: افریقہ

نقشہ پر افریقہ بظاہر امریکہ جتنا ہی دکھائی دیتا ہے لیکن درحقیقت یہ امریکہ سے تین گنا زیادہ بڑا رقبہ ہے۔یہ ایک متنوع جغرافیہ پر مشتمل ملک ہے جس کے ناموزوں موسم اورسخت گرمی نے بہت سی متعدی بیماریوں کے پنپنے میں اہم کردار ادا کیا۔ Image افریقہ کے دریا قابلِ سفر نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ تجارت کے فروغ میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے۔افریقہ کے تین اطراف میں سمندر اور چوتھی سمت صحرائے صحارا ہے جس کی وجہ سے یہ ہزاروں سال تک باقی دنیا سے لاتعلق رہا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جغرافیائی حدود و قیود کی وجہ سے باقی دنیا کی
Sep 24, 2020 5 tweets 2 min read
Thread #4
جغرافیہ کا چوتھا قیدی: یورپ

ورپ میں موسم، زمین اور دریا سبھی تجارت ،زراعت اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ہیں۔ دریائے ڈینوب کئی ممالک کی قدرتی سرحد کا کام سرانجام دیتا ہے۔البتہ شمالی اور جنوبی یورپ کی ترقی میں فرق ضرور ہے کیونکہ شمالی یورپ کا جغرافیہ تجارت، زراعت اور Image صنعتوں کے فروغ کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ جبکہ جنوبی یورپ کے ساحلی علاقوں، ناہموار زمین اور ناقابلِ سفر دریاؤں نے اسے شمالی یورپ سے کم ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سویڈن اور فن لینڈنیٹو میں شامل ہونے کی جتنی مرضی خواہش رکھیں،وہ کیونکہ جغرافیائی طور پرروس کے قریب ہیں
Sep 23, 2020 10 tweets 3 min read
Thread # 3

جغرافیہ کا تیسرا قیدی: امریکہ

امریکہ کی قدرتی سرحدیں ہی اس کا سب سے بڑا دفاعی ہتھیار ہیں۔دو اطراف میں سمندر ہی سمندر ہے۔باقی دو اطراف میں فرمانبردار ہمسائے ہیں جو معاشی،فوجی اور نظریاتی اعتبار سے اتنے طاقتور نہیں کہ امریکہ کےلیے خطرہ بن سکیں۔ Image کسی بڑی طاقت کو امریکہ پر لشکر کشی کےلیے ہزاروں کلومیٹر لمبی سپلائی لائن برقرار رکھنا ہو گی جو کہ ایک طاقتور امریکی بحریہ کی موجودگی میں ناممکن ہے۔کہا جاتا ہے کہ امریکہ کے دو نقشے ہیں۔ایک اس کا حقیقی جغرافیائی نقشہ جو براعظم امریکہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حدود متعین کرتا ہے
Sep 22, 2020 9 tweets 3 min read
Thread # 2
جغرافیہ کا دوسرا قیدی: چین

چین کے شمال میں صحرائے گوبی کی صورت میں ایک جغرافیائی دفاع موجودہے،روس کے ساتھ سرحدی علاقہ پہاڑی ہے۔ جنوب میں لاؤس اور برما کے ساتھ سرحدی علاقہ بھی پہاڑی ہونے کی وجہ سے محفوظ ہے۔اس طرف صرف ویتنام ہی ہے جہاں سے چین پر حملہ کیا جا سکتا ہے Image لیکن ویتنام ایک کمزور ملک ہے جس سے چین کو کوئی خطرہ نہیں۔تبت کو چین کا پانی کا منبع کہا جاتا ہے،یہاں بھارت کا اثرورسوخ چین کےلیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔اسی خطرہ کو کم کرنے کےلیے چین نے ایک ناممکن کام کیا،تبت کے خطرناک پہاڑوں سے ریلوے ٹریک گزار کر اسے چین کے باقی علاقوں سے
Sep 21, 2020 10 tweets 3 min read
Thread
جغرافیہ کا پہلا قیدی

روس جغرافیہ کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ساٹھ لاکھ مربع میل پر مشتمل اس ملک کا رقبہ گیارہ ٹائم زونز سے گزرتا ہے۔ایک طرف اس کی سرحدیں یورپ میں ہیں دوسری طرف اس کا ایک وسیع رقبہ ایشیاء میں بھی ہے۔روس کا جغرافیہ ہی اس کا سب سے بڑا دفاعی ہتھیار ہے Image شمال میں آرکٹیکٹ ہے جو ہزاروں سال سے منجمد ہے، جنوب میں منگولیا اور کازکستان ہیں جہاں سے دو وجوہات کی بنا پہ روس کو کوئی خطرہ نہیں۔ایک تو ان دونوں ملکوں کے ساتھ روس کا جغرافیہ ایسا نہیں کہ کوئی فوج وہاں سے روس پر لشکر کشی کر سکے، اگر جغرافیہ ایسا ہو تب بھی یہ دونوں ملک
Sep 6, 2020 4 tweets 2 min read
Thread
چار ستمبر سنہ انیس سو پینسٹھ تک پاکستانی ٹینک جموں میں بیس میل تک آگے پہنچ چکے تھے۔ جنرل موسیٰ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ آپ نے دشمن کو اپنے دانتوں میں دبوچ لیا ہے۔ کاٹیں، اسے اتنا شدید کاٹیں کہ دشمن تباہ ہو جائے۔ اور انشاءاللہ آپ اسے ضرور تباہ کر دیں گے۔
1/ Image چھ ستمبر کو بھارت نے فیروزپور اور امرتسر کی طرف سے لاہور پر سہ طرفی حملہ کر دیا۔ پنجاب کے دل لاہور کو خطرے میں دیکھ کر، اور بھارتی آرمرڈ ڈویژن کے سیالکوٹ سیکٹر کی طرف سے ہونے والے حملے نے پاکستانی ٹینکوں کو جموں سے مزید آگے جانے سے روک دیا۔

2/
Aug 11, 2020 41 tweets 6 min read
یہ وہی اختر عثمان ہیں جن کا ایک شعر کچھ دن پہلے بہت مشہور ہوا تھا؛

شام آئے اور گھر کےلیے دل مچل اُٹھے
شام آئے اور دل کےلیے کوئی گھر نہ ہو

ایک ویڈیو میں یہ مکمل غزل اختر عثمان کی اپنی آواز میں سنی اور واللہ، کیا غزل ہے اور کیا پڑھت ہے!! خیر، ان کی کتابوں کا سیٹ منگوایا ہے. Image اب اس میں سے، وقتاً فوقتاً، منتخب اشعار اس تھریڈ میں پوسٹ کرتا رہوں گا.

پہلی کتاب: کچھ بچا لائے ہیں

مری طلب کی کوئی چیز شش جہت میں نہیں
ہزار چھان چکا ہوں تری دکان کو میں

تجھے نخیلِ فلک سے پٹخ نہ دوں آخر
ترے سمیت گرا ہی نہ دوں مچان کو میں Image
Aug 10, 2020 7 tweets 2 min read
"بینظیر بھٹو کی بیس ماہ پر مشتمل حکومت کے تمام دورانیہ میں جنرل بیگ جب بھی صحافیوں سے ملتے تو پہلا سوال ہمیشہ یہی ہوتا تھا کہ آرمی کب مداخلت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ شاید بھٹو صاحبہ کے علاوہ یہ کسی کےلیے بھی حیران کن بات نہیں تھی جب صدر نے، آرمی کے دباؤ پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں. لیکن یہ سوال کہ پاکستان پر حکومت کون کرتا ہے، اس کا تعلق نہ سفید رنگت والی ملکہ(بینظیر) اور جرنیلوں کی لڑائی کے نتیجے سے ہے اور نہ ہی بینظیر اور نواز شریف کی چپقلش سے. پاکستان میں اصل طاقت کا انحصار آپ کے ماننے والوں کی تعداد اور اس پر ہے کہ آپ کو کتنے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے
Nov 28, 2019 6 tweets 1 min read
As Tolstoy very eloquently elaborated in his marvelous work 'War and Peace', individuals have very little room to maneuver the course of history. It's the collective mood of a nation or era which compels the men in command to adopt a certain line of action. They are the captives of the prevailing popular opinion, and dare not to take the road less expected by a majority of their devout followers. Disillusioned by their innate desire to remain at the helm of affairs, they start believing in the centuries old illusion of one's being indispensable for the
Nov 8, 2019 126 tweets 22 min read
تھریڈ: منتخب کلام عزیز حامد مدنی Image اک حسیں خواب میں دنیا کا جنوں گم ہے ابھی
تم ہو اور شام و سحر ایک تبسم ہے ابھی
_________
یہ تبسم کی سپر کام نہیں آ سکتی
راہ پر گردش_ ایام نہیں آ سکتی

عزیز حامد مدنی
Aug 4, 2019 19 tweets 4 min read
لو مرثیہ پڑھنے کو دبیر آتا ہے Image دریا جو دور پیاس میں تھا شہ کی فوج سے
منہ پر طمانچے مارتا تھا دست_موج سے

دبیر
Apr 2, 2019 21 tweets 3 min read
اس تھریڈ میں جمال احسانی کے منتخب اشعار پوسٹ کیے جائیں گے۔ Image یہ سانحہ تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا

جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائل
وہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا

یہ غم نہیں کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکے
یہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھا

جمال احسانی
Mar 5, 2019 31 tweets 3 min read
تھریڈ: احمد ندیم قاسمی کے منتخب اشعار Image خدا گواہ، ستم گر جری نہیں ہوتا
گجر پہ ضرب پڑی اور رات ڈرنے لگی

احمد ندیم قاسمی
Jan 14, 2018 9 tweets 2 min read
اس ٹویٹ کے ریپلائیز میں جون ایلیاء کی کتاب فرنود سے چنیدہ فقرے پوسٹ کیے جائیں گے۔ Image بدی پہلے سے زیادہ منہ پھٹ ہو گئی ہے اور نیکی نے ہکلانا شروع کر دیا ہے۔

فرنود، جون ایلیاء
Nov 28, 2017 21 tweets 5 min read
Thread: Saleem Kousar's selected poetry Image اب یہ موسم مری پہچان طلب کرتے ہیں
میں جب آیا تھا یہاں تازہ ہوا لایا تھا

جنگ کے آخری لمحوں میں عجب بات ہوئی
شاہ لڑتے ہوئے پیادے کو بچا لایا تھا

سلیم کوثر
Nov 17, 2017 16 tweets 2 min read
Thread: Khursheed Rizvi's selected poetry from 'Dairyaab'. Image پیش_آئینہ لبھاتا ہے بڑھاپے کا وقار
ہم نہیں کہتے کہ افسوس جوانی افسوس
Oct 25, 2017 43 tweets 4 min read
Thread: Qamar Raza Shehzad's selective poetry
پیاس بھرا مشکیزہ، قمر رضا شہزاد Image گلاب شاخوں سے توڑتا ہے جو لمحہ لمحہ
انہیں فلک پر کہاں سجائے گا اے خداوند
Sep 10, 2017 33 tweets 11 min read
آج کا دن انور شعور کی شاعری کے نام۔ گلی کون گھومے کہ اس چاند کو
جھروکا بجھائے بہت دن ہوئے
نہیں یاد کس دن ہوئے تھے وداع
سب اپنے پرائے،بہت دن ہوئے

انور شعور #اردو