, 14 tweets, 4 min read Read on Twitter
معزرت کے ساتھ، پاکستانی پراڈکٹس بین الاقوامی سطح پر غیرمعیاری اور نچلے درجے کی تیاری ہونکی وجہ سے اپنی مانگ کھو رہی ہیں، اوراس میں کوئی سیاسی وجہ نہیں، بلکہ انڈسٹرئیلسٹس اور ایکسپورٹرز کی بے ایمانی شامل ہے۔
ذیل میں تین مثالیں دوں گا۔
۱- اجناس جیسے دالیں اور چاول
یورپی منڈیوں میں
آپ کو جتنی بھی معیاری اور نسبتاً سستی دالیں ملیں گی انکی اوریجن بھارت ہوگی۔ کچھ عرصہ پہلے ایک مارکیٹ میں میسور کی دال کے دو پیکٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا، ایک کی اوریجن پاکستان تھی اور دوسری بھارتی، دال کی صفائی اور اس کی رنگت سے ہی پتہ چل رہا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز نے زیادہ منافع
کمانے کی خاطر دال کی اچھے سے صفائی نہیں کروائی اور اسکو گرد اور باریک کنکریوں سمیت ہی پیک کردیا ہے۔
جبکہ مقابلے میں نھارتی اوریجن والی دال نہایت صاف تھی۔ یہی حال چاولوں کا ہے،دعویٰ یہ کہ دنیا میں نمبرون چاول پاکستان کا ہے(نمبرون لفظ پر دھیان نمبرون گوج کیطرف چلا جاتا ہے) حالانکہ
نمبرون کے دعوےدار ہونیکے باوجود مارکیت شئیر کا دس فیصد پاکستانی چاول ہیں۔ اب کچھ لوگ (محبِ وطن) یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارتی ایکسپورٹر پاکستانی چاول خرید کر میڈ ان بھارت کا ٹھپہ لگاکر یورپی و امریکی منڈیوں میں بیچ رہے۔ ان کے اس دعوےپر نو کمنٹس اور خاموشی کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا
کیونکہ نمبرون (چاولوں) بارے بات کرکے غداری کا فتویٰ نہیں لگوانا چاہتا۔ اگرچہ یہ نالائقی ہے اگر یہ بات درست ہے تو، کہ آپکا ہمسایہ آپ کے چاولوں کو اپنی (good will) کی بنیاد پر بیچ رہا ہے۔
خیر یہ تو مختصر چرچہ تھا اجناس بارے
اب بات کرتے ہیں اگلی چیز پر جو ہے،
۲- سبزیاں اور پھل
سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی بے ایمانی بارے آپکو کیا بتاؤں، کپڑا اٹھانے سے پیٹ اپنا ہی برہنہ ہوتا ہے،
ایک وقت تھا کہ دیسی پھل اور سبزیاں روزانہ کی بنیاد پر پاکستان سے ایکسپورٹ ہوکر انگلینڈ، جرمنی، فرانس اٹلی اور اسپین میں آگی تھیں، مگران ایکسپورٹرز کی
ناجائز منافع خوری اور بےایمانی نے نہ صرف ان ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کروا دی بلکہ ادھر جو خریدار تھے انکو بھی بدظن کردیا۔
مثال کے طور پر پاکستان سے آنیوالی سبز مرچ کے ڈبے میں نیچے گندی اور گلی سڑی مرچ ڈال کر اوپر اوپر صاف مرچ رکھ دیتے۔ اس سے ایک تو انسپیکشن کے دوران
ایک تو مزکورا سبزی پھل کسٹم والے ضبط کرلیتے۔ اور اگر قسمت سے کسٹم والوں سے بچ کرنکل آتا تو گاہک اس مال کو اٹھانے سے انکار کردیتا۔ اب نقصان تو اس غریب کا ہوا جس نے یہ سبزی/پھل منگوایا ہوتا۔
اسوجہ سے پاکستانی سبزی کا قصہ ٹھپ ہوگیا۔
اسکے مقابلے میں بھارت انتہائی پروفیشنل پیکنگ میں
کدو، کریلا، بھنڈی، سبز مرچ وغیرہ کو نہ صرف ایکسپورٹ کررہا بلکہ کسی سبزی کے ضائع ہونیکی صورت میں امپورٹر کا کلئم بھی بھرتا ہے۔
۳- تیسرے نمبر پر جو بات آپ سے شئیر کرنے لگا ہوں وہ گارمینٹس بارے ہے۔ ۲۰۱۵ اور ۲۰۱۸ کے درمیان یورپی برینڈز جن میں(zara)، (bershka)، (pull&bear) وغیرہ آتے
انہوں نے میڈان پاکستان کافی پراڈکٹس بنوائیں، مگر ادھر بھی ہمارے بزنس مینوں اور ایکسپورٹرز نے اپنی سائنس دکھا دی، کپڑا تو چلیں ہلکی کوالٹی کا لگایا ہی لگایا، سلائی(stitching) کا معیار بھی اتنا گھٹیا رکھا کہ دوسری سے تیسری دھلائی میں دھاگہ اکھڑ جاتا اور جوڑ سے کپڑا الگ۔
یہ تمام باتیں نہ تو سیاست سے متعلق ہیں اور نہ ہی انکا تعلق خراب معیشت سے ہے۔ بلکہ ان باتوں کا تعلق اخلاقی اقدار (moral values) سے ہے۔ اور اخلاقی اقدار میں ہم شائد پست سے بھی پست درجے پر ہیں۔
ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے ایکسپورٹ کو حکومتی پالیسیوں سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اگر ایکسپورٹ
کو ٹھیک طریقے سے نہ چلایا گیا تو باہر سے پیسہ آنے کا بڑا اور اہم ذریعے ہم کھو دیں گے۔ جو تقریباً کھوئے جانے کے قریب ہے۔
(یہ ساری باتیں میرے ذاتی مشاہدے اور کاروباری تجزیئے کی بنیاد پر ہیں، آپکو میری باتوں سے اختلاف کا مکمل اختیار ہے)
@threadreaderapp “unroll”
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Waqar Ahmed
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!