My Authors
Read all threads
رات تقریباً 8 بج رہے تھے جب میں کل اسلام آباد پریس کلب سے نکلا۔ سوچا میٹرو بس سے واپس پنڈی جانے سے پہلے اپنے دوست کرامت مغل سے مل لوں۔ وہ ہم نیوز ابپارہ آفس میں تھے۔ سوچا 3, 4 کلومیٹر کا فاصلہ ہے کیوں نہ پیدل ہی جایا جائے اس بہانے تھوڑی سی واک بھی ہوجائے گی۔
Thread 1
اور یوں چل نکلا۔ ہوتے ہوتے جب اسلام آباد ہوثل ( پتہ نہیں اب اس ہوثل کا کیا نام ہے) کراس کیا اور ذرا اگے اکر سڑک پار کر کے دائیں طرف کو آگیا. اس طرف اکا دکا سثریٹ لائیٹس کام کر رہی تھیں۔ اپنے خیالوں میں مگن شاید لال مسجد سے کچھ ہی فاصلے پر تھا جب اچانک کانوں سے
2/
ایک تیز نسوانی آواز ٹکرائی۔ "کیوں میرا پیچھا کر رہے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے۔" میں چونک گیا، دیکھا تو سامنے ایک لڑکی کو کھڑا پایا اور پاس ہی ایک سفید کار جس میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا، کار کا انجن بھی سٹارث تھا۔ لڑکی پوری طرح سلیثی رنگ کے برقعے میں ڈھکی ہوئی تھی
3/
سوائے آنکھوں کے۔
میں ایک ہی لمحے میں صورتحال سمجھ گیا۔ رات کے اس پہر اکیلی لڑکی کو نسبتاً سنسان علاقے میں دیکھ کر وہ شخص شاید کوئی زبردستی کرنے کے چکر میں تھا۔ اور میرا عین اسی وقت وہاں سے گزرنا شاید اس لڑکی کے لئے مزاحمت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلہ تھا
4/
لہذا اس نے کر ڈالا۔
"یہ کیا ہورہا ہے۔ کون ہے یہ شخص" میں اس کار والے کی طرف دیکھتے ہوئے دھاڑا۔ میری آواز سنتے ہی ایک دم کار حرکت میں آگئی اور الثے سائث پر ہونے کی وجہ سے اسے کار کو موڑنا پڑا۔ "نوث کرلو کار کا نمبر، جانے نہ پائے یہ شخص",
5/
میں نے اسے مزید ڈرانےکے لئے اور اونچی آواز میں کہا۔ وہ شخص بغیر پیچھے دیکھے بھاگ نکلا۔ میں نے کار کی نمبر پلیٹ پر نظر ڈالی، یاد رکھنے کی کوشش کی لیکن کیا کہیئے اس یادداشت کی، اگلے ہی لمحے بھول گیا۔ خیر شاید یاد رکھنے کا کوئی خاص فائدہ بھی نہ تھا
6/
کیونکہ وہ آدمی تو رفو چکر ہو جکا تھا۔ میں نے مڑ کر ایک نظر اس لڑکی پر ڈالی، وہ دبلی پتلی، درمیانہ قد کی عمر تقریباً 25 سال تھی۔ "کون تھا وہ شخص؟" میں نے تجسس کے مارے پوچھ ہی کیا۔ "پتہ نہی۔ میں نہیں جانتی۔" اس نے مختصر سا جواب دیا۔ اوکے۔ میں اپنے منزل کی طرف چل پڑا۔ اور
7/
شاید اس لڑکی کی منزل بھی اسی جانب تھی جدھر میں جا رہا تھا۔ وہ میرے ساتھ ساتھ چل پڑی۔ میں بظاہر اس کے لئے شاید کوئی مسیحا بن کر آیا تھا۔ روڑ کے اسی طرف ویگن سٹاپ پر چند ایک ویگنیں تھیں لیکن کافی سارا حصہ شاید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یا سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے
8/
اندھیرے کی ذد میں تھا شاید اسی وجہ سے شکاریوں کے لئے یہ جگہ موزوں بھی ہو۔ کچھ فاصلے پر دو تین افراد نظر آگئے اور ایک لمحے کے لئے میں نے سوچا کہ کہیں وہ اس کار والے شخص کے ساتھی نہ ہوں۔ میں نے محسوس کیا انہیں دیکھ کر وہ پہلے سے گبھرائی ہوئی لڑکی بھی گبھرا گئی
9/
اور میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے لگی جیسے ہم کوئی برسوں کے شناساں ہوں، شاید اسی میں اسے تحفظ کا احساس ہو رہا ہو۔ لیکن خیریت ہی رہی میرا شک غلط ثابت ہوا وہ کوئی خطرناک لوگ نہ تھے۔ میں نے اس لڑکی سے پوچھا کہ آپ روز اس ٹائم اس راستے سے جاتی ہیں۔ "جی",
10/
اس نے ایک بار پھر مختصر سے جواب پر اکتفا کیا۔ "آپ آئندہ صرف اس جگہ سے کوئی ثیکسی سے جائیں بہتر ہے", میں نے مشورہ دے ڈالا۔ لڑکی خاموش رہی۔ شاید اس کے مالی حالات اس بات کی اجازت نہ دیتے ہوں تب ہی تو وہ ہیدل جارہی تھی، میں نے دل ہی دل میں سوچا۔
11/
اگر آپ برا نہ مانیں میں آپ کو ثیکسی کر کے دوں؟" میں نے پوچھا۔ لڑکی نے پھر کوئی جواب نہ دیا۔ اس کے بعد باقیہ سفر خاموشی میں گزر گیا، نہ میں نے مزید کوئی سوال نہیں پوچھا اور نہ ہی اس لڑکی نے کوئی بات کی۔ ابپارہ چوک پر پہنچ کر اس نے لب کھولے۔
12/
"شکریہ بھائی" اور تیز تیز قدموں سڑک پار کر کے پنڈی جانے والی ویگن سٹاپ کی طرف بڑھنے لگی۔ میں رک کے دیکھتا رہا جب تک وہ ویگن کا دروازہ کھول کر خواتین کے لئے مختص اگلی سیث پر جا بیٹھیں۔ دل کو تسلی ملی اور ایک سکون سا محسوس ہوا لیکن ساتھ میں سوچ رہا
13/
تھا کہ ہم لباس کو جواز بنانے والے اور مورد الزام ٹھہراتے والے مرد کیسی مخلوق ہیں جو نہ تو کسی پردے والی کو چھوڑنے ہیں اور نہ کسی بغیر پردہ والی کو۔ کاش کچھ خوف خدا ہوتا ہم میں یا کچھ انسانیت!
بقول عبدل الخالق تاج,
ہم خدا کو تو ایک مانتے ہیں
لیکن خدا کی ایک نہیں مانتے
14/14
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Shabbir Mir ® شبیر امیر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!