My Authors
Read all threads
موجودہ ترکی کو بنے ہوئے 100 سال بھی نہیں ہوئے اور ترکوں کی اصل سرزمین ترکستان میں آج کے دور کا ترکی شامل ہی نہیں!!! بلکہ ترکی کے عثمانی ترکوں کی ہمارے تیموری ترک منگولوں یعنی مغلوں سے شدید جنگ تھی۔
1
ترکستان میں وسطی ایشیا شامل تھا۔ قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، افغانستان کا کچھ حصہ اور چین کا صوبہ سنکیانگ ترکستان میں شامل تھا۔
ترکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف ترک فاتحین نے کئی سلطنتوں کی بنیاد رکھی جس میں تیموری سلطنت(وسطی ایشیا) ، دہلی سلطنت(ہندوستان)، چغتائی سلطنت(وسطی ایشیا) اور عثمانیہ سلطنت(موجودہ ترکی) شامل ہیں۔
3
ترکستان کو مغربی اور مشرقی ترکستان میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مغربی ترکستان وہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جس پر سوویت یونین نے قبضہ کر لیا تھا جبکہ مشرقی ترکستان اب بھی چین کے زیر قبضہ ہے جسے چین میں سنکیانگ(یعنی نیا صوبہ) کہا جاتا ہے۔
4
1948 میں سنکیانگ میں ترک(ایغور) آبادی 98 فیصد تھی جو اب سکڑ کر 46 فیصد رہ گئی ہے۔

ماضی میں منگولوں نے جب ترکستان پر قبضہ کیا تو اس علاقے کا نام ترکستان سے بدل کر منگولستان (فارسی میں مغلستان) رکھ دیا۔ فارسی میں منگول کو مغل کہتے ہیں۔
5
قابض منگول چونکہ خود اقلیت تھے اس لیے جلد ہی فارسی تہذیب و تمدن اپنا لیا۔ یہاں سے اس مغل خاندان کا آغاز ہوا جس نے ہندوستان پر حکومت کی، یہ منگول تھے لیکن ان کی زبان فارسی تھی۔ اس ترک-منگول خاندان کا موجودہ ترکی سے کوئی تعلق ہی نہیں!!!
6
پہلا مغل حکمران ظہیر الدین بابر دراصل تیمور لنگ کی اولاد سے ہے۔ تیمور سمرقند(ازبکستان) کے ایک معمولی زمیندار کا بیٹا تھا جس نے عظیم تیموری سلطنت کی بنیاد رکھی۔ تیمور کی حکومت ترکی سے لے کر ہندوستان تک پھیلی ہوئی تھی جس کا مرکز سمرقند تھا۔ تیمور لنگ ترک-منگول تھا،
7
یعنی وہ منگول جو ازبکستان(ترکستان) میں آ کر بس گئے تھے۔ چنگیز خان اور امیر تیمور دونوں کا جد امجد تومنہ خان تھا۔ تیمور خود کو منگول حکمران چنگیز خان کا جانشین بھی کہتا تھا۔ اس ساری کہانی کا موجودہ ملک ترکی سے دور دور کا کوئی تعلق ہی نہیں۔
8
ہندوستان کے مغلوں (تیموری ترک منگولوں) اور ترکی کے عثمانی ترکوں کا آپس میں صرف یہ تعلق ہے کہ مغلوں کے جد امجد امیر تیمور نے جنگِ انقرہ میں ترکی کے عثمانی سلطان بایزید یلدرم کو شکست دے کر ترکی کی عثمانی سلطنت کو تقریباً ختم کر دیا تھا
9
جسے بعد میں بایزید کے بیٹے 'محمد اول' نے بحال کیا۔ عثمانی سلطان بایزید یلدرم ایک سال بعد امیر تیمور کی قید میں ہی سسک سسک کر انتقال کر گئے۔

مغل سلطنت کو دوسری تیموری سلطنت بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو ترکی کی عثمانی سلطنت یا موجودہ ملک ترکی سے جوڑنا تاریخ کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔
10
اسی طرح ہندوستان میں قائم مغل حکومت ترکی کے زیرِ اثر کبھی نہ تھی۔ خلافتِ عثمانیہ، جس کا مرکز ترکی تھا، میں کبھی برِصغیر شامل ہی نہیں تھا۔ اگر یہاں ترکی والوں کی حکومت ہوتی تو ہندوستان کو بھی خلافتِ عثمانیہ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔
11
اس کے برعکس مغل حکمران اپنا تعلق تیموری سلطنت سے جوڑتے اور سمرقند، بخارا اور کاشغر (تیموری سلطنت کے مراکز) کی تہذیب پر ناز کرتے، اسی وجہ سے مغلوں کی زبان فارسی تھی۔

12
اور تمام باتوں کی ایک بات، عمران خان کو یہ کس نے کہہ دیا کہ پاکستان کے عوام ترکی کی عزت اس لیے کرتے ہیں کہ ترکوں نے یہاں 600 سال حکمرانی کی؟ بلکہ پاکستان کے عوام ترکی کی عزت صرف خلافتِ عثمانیہ کی وجہ سے کرتے ہیں جس کا برصغیر سے کوئی تعلق نہ تھا۔

13
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Shafiq Ur Rehman پتلی گر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!