My Authors
Read all threads
نعیم الحق کون تھے؟
نعیم الحق نے 11 جولائی 1949 کو کراچی میں آنکھ کھولی، جامعہ کراچی سے 1970 میں انگریزی کے مضمون میں ایم اے کیا جس کے بعد 1971 میں سندھ مسلم لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لا پریکٹس شروع کر دی، بعد ازاں بینکنگ سے منسلک ہوکر NBP میں خدمات ادا کرنےلگ گئے.
1980 میں نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی ایک شاخ انگلینڈ میں کھولی جس کی افتتاحی ٹیم کےممبرز میں سب سے نوجوان رکن نعیم الحق تھے.جس کے بعد وہ انگلینڈ میں مقیم ہو گئے اوروہاں بینکاری کے شعبہ سےجڑےرہے.
نعیم الحق کی وزیراعظم عمران خان سے پہلی بار 80 کی دہائی میں انگلینڈ میں ملاقات ہوئی
جہاں عمران خان کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے، عمران خان کبھی کبھار نعیم الحق اور ان کی اہلیہ نازو سے ملاقات کے لیے ان کے گھر جایا کرتے تھے۔ جہاں انکو اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا تھا.
عمران خان اور نعیم الحق کے درمیان مزید روابط اس وقت مزید بڑھ گئے جب 1983 میں عمران خان کرکٹ کھیلتے ہوئے
انجری کا شکار ہو گئے تب نعیم الحق نے اپنی ایکسرسائز بائیک عمران خان کو استعمال کرنے کے لئے دے دی تاکہ انہیں انجری سے چھٹکارہ پانے میں مدد مل سکے.
نعیم الحق نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 1984 سے ایئرمارشل اصغر خان کی تحریک استقلال میں شمولیت سے لندن میں شروع کیا
اور چند برس بعد اپنے کاروبار اور سیاست کو مزید وسعت دینے کے لیے کراچی منتقل ہوگئے, جہاں سے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاالحق کے دور اقتدار کے بعد 1988 میں انہوں نے تحریک استقلال کی جانب سے اورنگی ٹاؤن سے الیکشن لڑا لیکن بد قسمتی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم
کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست میں انکی دلچسپی برقرار رہی.
1996 میں عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تو ابتدائی پہلے 10 اراکین اور عمران خان کے قریبی دوستوں میں نعیم الحق بھی شامل تھے.
نعیم الحق نے ایک اچھا دوست اور قابل اعتبار
ساتھی ہونے کی حیثیت سے عمران خان کو 1997 اور 2001 میں والے انتخابات میں شکست کے بعد سنبھلنے میں مدد کی. جبکہ 2008 میں جب ان کی اہلیہ نازو کا کینسر کے باعث انتقال ہوا تو انہوں نے خود کو پی ٹی آئی کے لیے وقف کردیا جس کے بعد سندھ میں پی ٹی آئی کے صدر رہنے کے علاوہ مرکزی
سیکریٹری اطلاعات کے طور بھی اپنی خدمات ادا کرتے رہے.
یاد رہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات سے تقریباً 8 ماہ قبل ہی نعیم الحق میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے علالت اور علاج کے طویل سیشنز ہونے کے باوجود انتخابی مہم چلانے میں بھر پور ساتھ دیا. جبکہ انہوں نے میڈیا
میں نہ صرف پارٹی بلکہ عمران خان کا بھی با خوبی دفاع کرتے ہوئے انتخابی مہم جاری رکھی. حس کے ثمرات کے نتائج کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے 2018 عام انتخابات میں تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی.
الیکشن میں کامیابی سمیٹنے کے بعد عمران خان نے نعیم الحق کو اپنا معاون خصوصی برائے پولیٹیکل افئریرز مقرر کر دیا. جس پر انہوں نے اپنی ذمہ داری با خوبی نبھائی. پاکستان تحریک انصاف کے لئے انکی خدمات نا قابل فراموش ہیں.
اللہ انکی مغفرت فرمائے اور انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Desi Coffee

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!