My Authors
Read all threads
دعا خواہ فرض نماز کے بعد ہو یا کسی اور موقع پر اس میں درود شریف پڑھنا فرض اور لازم نہیں، البتہ دعا میں درود شریف کا اہتمام کرنا چاہیے، یہ دعا کے آداب میں سے ہے، اس سے دعا میں تاثیر  پیدا ہو جاتی ہے اور قبولیت کے زیادہ قریب ہوجاتی ہے۔

👇
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک دعا آسمان اور زمین کے درمیان موقوف رہتی ہے، اس میں سے کچھ بھی آسمان کی طرف بلند نہیں ہوتا جب تک تم اپنے نبی ﷺ پر درود نہ بھیجو۔ (ترمذی)

'' عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: إن الدعاء موقوف بین السماء والأرض لا یصعد منها شيء 👇
حتی تصلی علی نبیک ۔ رواه الترمذي''۔ (مشکاة المصابیح، باب الصلاة علی النبي صلی الله علیه وسلم، الفصل الثالث، ص:87 ط: قدیمی)
👇
نیز  یہ کہ درود شریف خود ایک دعا ہے جو شخص درود شریف کا اہتمام کرتا ہے اللہ تعالی اس کی حاجتیں بغیر مانگے  غیب سے پوری فرماتے ہیں۔

سنن الترمذي - شاكر + ألباني (4/ 636)
👇
علماء فرماتے ہیں کہ دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے میں دو حکمتیں ہیں:

1۔ درود شریف خود ایک دعا ہے، اور یہ دعا ایسی ہے جس کی قبولیت میں ذردہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے ؛ کیوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن مجید میں خود اس کی خبر دی ہے، اور 👇
ہمیں بھی درود بھیجنے کا حکم دیا ہے، لہٰذا معلوم ہوا کہ درود شریف ایسی دعا ہے جس کی قبولیت میں ذرہ برابر شک نہیں ہے، اب جب بندہ اپنی حاجت مانگتاہے تو اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہ درود شریف پڑھ کر اپنی حاجت کی دعا مانگے، یا دعا کے فوراً بعد درود شریف پڑھے، اس سے زیادہ امید ہوگی کہ👇
اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائیں گے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بعید ہے کہ ایک دعا قبول فرمائیں اور اس کے ساتھ متصل مانگی جانے والی دعا کو رد کردیں۔
👇
۔ امتی جب درود شریف پڑھے گا تو وہ درود آپ ﷺ تک لازمی پہنچایا جائے گا، جیساکہ صحیح احادیث میں موجود ہے، اور آپ ﷺ ہر امتی کے درود اور سلام کا جواب بھی دیتے ہیں۔ زندگی میں آپ ﷺ کا معمول یہ تھا کہ جو شخص بھی آپ ﷺ کو ہدیہ دیتا یا آپ پر کسی کا معمولی احسان بھی ہوتا 👇
آپ ﷺ اسے ضرور بدلہ دیتے تھے، اور اس کے احسان سے بڑھ کر آپ ﷺ نے ہمیشہ بدلہ دیا ہے، اب جب ہم درود شریف پڑھیں گے اور آپ ﷺ تک ہماری یہ دعائیں پہنچیں گی تو آپﷺ  امتی کے درود کے جواب میں ضرور اس کا بدلہ دیں گے، اور وہ بدلہ امتی کے لیے دعا کی صورت میں ہوگا، یوں👇
امتی کی دعا شرف قبولیت پالے گی۔ (ان شاء اللہ)👇
ہمارے ہاں عموماً مشہور ہے کہ دعا کے اول و آخر میں درود شریف پڑھنا ضروری ہے، اور اس کا مطلب یہ لیا جاتاہے کہ دعا کے بالکل آغاز اور بالکل اختتام پر درود شریف پڑھا جائے، اس کی وضاحت بھی مناسب معلوم ہوتی ہے۔ علماء کرام نے احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں دعا کا یہ ادب ضرور بتایاہے کہ 👇
دعا کے شروع اور آخر میں درود شریف ہو، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دعا ہی درود شریف سے شروع کی جائے، بلکہ دعا کا مسنون طریقہ جو کئی احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود منقول ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوب حمد وثنا کی جائے، 👇
اس کے بعد آپ ﷺ پر درود شریف بھیجا جائے، پھر آپ ﷺ کے آل و اصحاب پر درود بھیج کر اپنی حاجت مانگی جائے، پھر دعا کے اختتام میں درود شریف اور پھر آخر میں حمد وثنا پر دعا ختم کی جائے۔ یہ دعا کا مسنون طریقہ ہے، اس کے مطابق دعا کے شروع اور آخر میں درود شریف بھی ہے، لیکن 👇
سب سے پہلے اور سب سے آخر میں حمد وثنا باری تعالیٰ ہے۔ یہ دعا کا مسنون طریقہ ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص دعا شروع ہی درود شریف سے کرے اور ختم بھی درود شریف پر ہی کرے تو یہ بھی جائز ہے، اگر حضور ﷺ کی محبت میں ایسا کرے گا تو یہ خلافِ ادب بھی نہیں کہلائے گا۔👇
نیز یہ بھی واضح رہے کہ دعا کے شروع اور آخر میں درود شریف کے کوئی بھی ثابت شدہ کلمات پڑھ لیے جائیں(خواہ وہ مختصر ہوں) اس سے درود شریف کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
وسیلہ کی ضرورت نہیں بلکہ اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ وسیلہ کے بغیر اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں سنتے ہی نہیں یا قبول ہی نہیں کرتے تو ایسا عقیدہ رکھنا جائز ہی نہیں البتہ 👇
اگر کوئی حضور اکرمﷺ،انبیاء کرام علیہ السلام صحابہ کرامؓ اور دیگر مقبولانِ الہی کےطفیل اور وسیلے سے دعا مانگے توجائز ہے،جس کی صورت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے کہ اے اللہ!اپنے اس نیک اور مقبول بندے کے طفیل،صدقے، برکت یا واسطے میری یہ دعا قبول فرما یا 👇
میری فلاں مراد پوری فرمادے،البتہ اس کیلئے مزار یا قبر پر جانے کو ضروری سمجھنا ناجائز ہے ، اوراس طرح کی دعا جائز نہیں جس میں کسی صاحبِ قبر کو براہ راست مخاطب کیا جائے کہ آپ ہماری مرادیں پوری فرمائیں ۔
دعا کا مسنون طریقہ
@threadreaderapp pl unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!