My Authors
Read all threads
قدرت، یتیموں کو سائے دینے والے درختوں کے سائے لمبے کر دیتی ہے۔

ایک حاجی صاحب کافی بیمار تھے۔ کئی سالوں سے ہر ہفتے پیٹ سے چار بوتل پانی نکلواتے تھے، اب ان کے گردے واش ہوتے ہوتے ختم ہو چکے تھے۔ ایک وقت میں آدھا سلائس ان کی غذا تھی۔ سانس لینے میں بہت دشواری کا سامنا تھا۔ نقاہت…
…اتنی کہ بغیر سہارے کے حاجت کیلئے نہ جا سکتے تھے۔ ایک دن چوہدری صاحب ان کے ہاں تشریف لے گئے اور انہیں سہارے کے بغیر چلتے دیکھا تو بہت حیران ہوئے۔
انہوں نے دور سے ہاتھ ہلا کر چوہدری صاحب کا استقبال کیا، چہل قدمی کرتے کرتے حاجی صاحب نے دس چکر لان میں لگائے، پھر مسکرا کر ان کے…
…سامنے بیٹھ گئے۔ ان کی گردن میں صحت مند لوگوں جیسا تناؤ تھا۔ چوہدری صاحب نے ان سے پوچھا کہ یہ معجزہ کیسے ہوا؟ کوئی دوا، کوئی دعا، کوئی پیتھی، کوئی تھراپی۔ آخر یہ کمال کس نے دکھایا۔
حاجی صاحب نے فرمایا؛ میرے ہاتھ میں ایک ایسا نسخہ آیا ہے کہ اگر دنیا کو معلوم ہو جائے تو سارے…
…ڈاکٹر، حکیم بیروزگار ہو جائیں۔ سارے ہسپتال بند ہو جائیں اور سارے میڈیکل سٹوروں پر تالے پڑ جائیں۔
چوہدری صاحب مزید حیران ہوئے کہ آخر ایسا کونسا نسخہ ہے جو ان کے ہاتھ آیا ہے۔

حاجی صاحب نے فرمایا کہ میرے ملازم کی والدہ فوت ہو گئی۔ میرے بیٹوں نے عارضی طور پر ایک چھ سات سالہ بچہ…
…میری خدمت کیلئے دیا۔ میں نے ایک دن بچے سے پوچھا کہ آخر کس مجبوری کی بنا پر تمہیں اس عمر میں میری خدمت کرنا پڑی؟ بچہ پہلے تو خاموش رہا پھر سسکیاں بھر کر بولا کہ ایک دن میں گھر سے باہر تھا، میری امی، ابو، بھائی، بہن سب سیلاب میں بہہ گئے۔ میرے مال، مویشی، ڈھور ڈنگر، زمین پر رشتہ…
…داروں نے قبضہ کر لیا۔اب دنیا میں میرا کوئی نہیں۔ اب دو وقت کی روٹی اور کپڑوں کے عوض آپ کی خدمت پر مامور ہوں۔
یہ سنتے ہی میرا دل پسیج گیا، اور پوچھا بیٹا کیا تم پڑھو گے؟
بچے نے ہاں میں سر ہلا دیا۔ میں نے منیجر سے کہا کہ اس بچے کو شہر کے سب سے اچھے سکول میں داخل کراؤ۔ بچے کا…
…داخل ہونا تھا کہ اس کی دعاؤں نے اثر کیا، قدرت مہربان ہو گئی۔ میں نے تین سالوں کے بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا۔ سارے ڈاکٹر اور گھر والے حیران تھے۔ اگلے روز اس یتیم بچے کو ہاسٹل میں داخلہ دلوایا اور بغیر سہارے کے ٹائلٹ تک چل کر گیا۔
میں نے منیجر سے کہا کہ شہر سے پانچ ایسے اور بچے…
…ڈھونڈ کر لاؤ جن کا دنیا میں کوئی نہ ہو۔ پھر ایسے بچے لائے گئے، انہیں بھی اسی سکول میں داخل کرا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور آج میں بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔ سیر ہو کر کھا پی رہا ہوں اور قہقہے لگا رہا ہوں۔ حاجی صاحب سینہ پھلا کر گلاب کی کیاریوں کی طرف چل دیئے اور فرمایا…
…میں اب نہیں گِروں گا جب تک کہ یہ بچے اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہو جاتے۔

حاجی صاحب گلاب کی کیاریوں کے قریب رک گئے اور ایک عجیب فقرہ زبان پر لائے؛ ’’قدرت، یتیموں کو سائے دینے والے درختوں کے سائے لمبے کر دیتی ہے۔"

یتیم بچہ کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے۔ اس کا اندازہ اس…
…حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن حکیم میں تیئس مختلف مواقع پر یتیم کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں یتیموں کے ساتھ حسن سلوک، اْن کے اموال کی حفاظت اور اْن کی نگہداشت کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اور اْن کے ساتھ زیادتی کرنے والے، ان کے حقوق و مال غصب کرنے والے پر وعید کی گئی ہے۔
منقول
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with !!!🇵🇰 میرے مطابق 🇵🇰!!!

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!