My Authors
Read all threads
پاکستان میں ارتغرل سیریزکوجہاں بےانتہا پزیرائی مل رہی ہے وہیں ایک عادت سے مجبور ٹولہ اپنے پونے علم کے ساتھ پھر سے اٹھ کھڑا ہوا کے جی وہ اس سےہمارا کیا تعلق؟ سیریز کیونکہ تمثیل ہےتوکہیں مبالغہ بھی ہےاور تھوڑا فکشن بھی۔کیامبالغہ اورکیا نہیں یہ موضوع نہیں۔ موضوع “کیا تعلق” کاہے 1/25
ویسے تو مسلم تاریخ ہماری ہی تاریخ ہے۔ خلفہ راشدین سے لے کر آخری مسلمان سلطنت عثمانیہ تک ہر تاریخ مشترکہ اور ہماری۔ لیکن اس قسم کے جوابات پر یہ طبقہ ذخمی ہو کر مزید گھمانا شروع کر دیتا ہے لہذا تھوڑا تاریخی پس منظر انتہائی ضروری ہے ۔۔ تاکہ کچھ ریکارڈ درست کیاجاۓ۔ 2/25
پچھلے۲۰برس میں کتاب تاریخ سےدوری اورذرائع ابلاغ پرمعلوماتی موادناہونےکےبرابرکی وجہ سےفکری بددیانت ٹولےنےلوگوکابھرپور فائدہ اٹھایا۔پھرکچھ اداکارشان جیسےبھی،جودل صاف اورمخلص ہیں لیکن تاریخ سےلاعلم۔ترک رکن پارلیمنٹ نےاسےکوٹ کرکےبتایاکےکس طرح یہ مشترکہ تاریخ ہےاوراقبال کوکوٹ کیا3/25
کچھ ماہ پہلےہمارےملک کےچندارسطوؤں کی جہالت بھی دیکھی جنہیں بابرکاپتہ ہی نہیں وہ کون تھاآج کسی سےپوچھوکےمحمودغزنوی کون تھاتو90فیصدپاکستانیاسےکابل کاپٹھان بتائینگے۔سبکتگین کابیٹامحمود،جس نےغزنوی سلطنت کی بنیادرکھی”ترک”تھا۔جوغزنی میں پیداہوااس کےباپ نےبخارہ کےسامانیوں سےغزنی لیا4/25
پوچھیں بابرکون تھا؟یادکرواناپڑےگاغلط العام”مغل سلطنت”(تیموری سلطنت اصل،بابرنے تیموری سلطنت ہی آگےبڑھائی جوبعدمیں آسانی کےلیۓمغل کہلائی بابرنےمغل کالفظ استعمال نہیں کیا)پھرکہینگےکابل سےآیا تھاافغان تھا🤦‍♂️جبکےچغتائی ترکیش مادری ذبان والابابرتیموری ترک تھاجومنگول ترک بھی کہلاتاہے5/25
اس کا لکڑ دادا تیمور چغتائی خانت کے فرماں رواؤں کو ذیر کر کے اس پر براجمان ہوا اور بابر کا اصل وطن ماورا النہر (بلخ، بخارا، سمرقند، خجند، فرغنہ، خوارزم، ترمز، تاشقند، کیش جیسے علاقے آتے تھے ۔۔ موجودہ اذبکستان، ترکمانستان، تاجکستان وغیرہ) تھا،بابر فرغنہ کا بادشاہ تھا 6/25
ماوراالنہر کاعلاقہ جہاں منگولوں کی تباہی کےبعدوہاں سےترک خانہ بدوش قبائل مشرق اورمغرب میں پھیل گۓ۔سمرقند بخارا اناتولیا کونیا فارس (ایران) کابل جس کو جہاں امان ملی وہاں نکلا۔انہی میں ایک قبیلہ اوغوزترکان کاتھا جواناتولیا کی طرف گۓجنکی اولادوں نےعثمانی سلطنت کی بنیادرکھی7/25
ایک طرف سلجوقی ترک ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوکرختم ہو رہےتھےتو دوسری طرف ایوبی ٹوٹ رہے تھے۔تیموری (بابر کےباپ کا لکڑ دادا)،اوغوذ ،گوک ترک یہ سب کےسب یوریشیااور ماورا النہر کےعلاقوں میں پھیلےہوۓ ترک خانہ بدوش قبائل ہی ہیں۔جن میں شادیوں اور معاہدوں سے منگول ترک قبائل بھی مکس ہوۓ 8/25
منگول اپنےعروج کےبعدختم ہونےلگی تو۱۲۹۹ میں عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھی جارہی تھی ساتھ تیمورلنگ اٹھا،۱۳۷۰تک تیمورنےچغتائی خانت کواپنےذیراثرکیاجہاں سےاسنے مصروشام کےمملوکوں اورہندوستان کی دہلی سلطنت کوذیرکیااورعثمانیہ کےکچھ علاقوں کوذیر نگیں کیا۔مضبوط تیموری سلطنت کی بنیاد رکھی 9/25
تیمور کی۵ویں پشت میں بابر پیداہوا۔بابرکوچنگیز خان کی اولادوں میں ڈالنےوالےاس بارےبھی سن لیں بابر کی ماں قطلق نگارخانم کاتعلق۱۳ویں پشت میں جاکر چنگیز خان سے ملتا ہے۔لہذا ماں کی طرف سے تیروہیں پشت میں چنگیز خان ہے۔بابر کےلکڑ دادایعنی تیمور لنگ کاچنگیز خان سےبراہراست تعلق نہیں۔10/25
جب تیمورنے اپنی مہم شروع کی تواسنےمہم کی دھاک بٹھانےاوراسےسیاسی جواز دینےکےلیۓچنگیزخان کےبھی جدتمانےخان کاحوالہ دیاجونویں پشت میں تیمورکادادااور کسی اورسلسلےکی چوتھی پشت میں چنگیز خان کا داد تھایعنی تیمور چنگیزکاکزن توہوسکتا ہے لیکن اس کی اولاد نہیں۔بابر برلاس،چغتائی ترک تھا11/25
خیر لمبی تمہید کے بعد۔۔ ایک آدھ تاریخ اور اسلاف سے نابلد لوگوں کے منہ سے سنا کے عثمانی ترکوں (اوغوز ترک) کا برصغیر کی تاریخ سے کیا لنک ہے ۔۔ تو سوچا کچھ تاریخ درست کر دوں ۔۔
12/25
پہلی بات کےسلطنت عثمانیہ۶۰۰سال پرمحیط مشرق ومغرب میں مسلمانوں کی سب سےبڑی سلطنتوں میں سےتھی اس لحاظ سےمشترکہ تاریخ ہے۔دوسری بات اوغوزقبائل بھی تیموری برلاس قبیلےاوردوسرےترک قبائل کی طرح ماورا النہر سےہجرت کرکے باہرنکلےبابر،محمودوغیرہ ترک تھےاورانکےوطن ماوراالنہرکےعلاقےتھے13/25
بابر کاباپ عمرشیخ میرزا فرغنہ کاامیرتھا جسکےانتقال کےبعد ۱۲سال عمر میں بابروہاں کاحاکم بنااورپھربابرکےماموؤں (چنگیز خان کی اولادیں) کے اکسانے پر بابر کے تایا نے فرغنہ پر حملہ کر کے بابر کو بے دخل کیا ۔۔ جس کے بعد بابر کے مامو اس کی سلطنت پر قابض ہوۓ توبابرماورا النحرسےنکلا 14/25
ایک لمبی تاریخ ہے کہاں کہاں کی خاک چھانتا اپنےباپ دادا کی سلطنت کاعلاقہ سمرقند اپنےہی ناعابت اندیش عیاش رشتےداروں سےفتح کیاپھرہارا،پھر جیتتا ہارتا پھر جیتتا پھر ہارتا بالآخر کابل پہنچا جہاں اس نے حکومت بنائی اورپھرہندوستان کی طرف آیا ۔۔ 15/25
ہندوستان کی مہم سے پہلے اس کا سب سے بڑا اور مشکل حریف شیبانی خان(جسنے بابرکی بہن کوقید میں رکھا اوراس سےذبردستی نکاح بھی کیاتھابعدمیں بابرکی وہ بہن بابرکےسب سےقریبی وفادارکے نکاح میں آئی)کو ایرانی صفویوں(ترکان صفوی) نےہرا کربابر کی مدد کی ۔۔ عثمانی ترکوں کی بھی مدد شامل رہی 16/25
کونیااناتولیاسےماوراالنہرایران کابل ہندوستان ایک مشترکہ تاریخ ہےاورایک دوسرےسے جڑی ہے۔اقبال اوررومی کاتعلق،کیاوجہ کےموجودہ ترکی کےانٹلیکچول اقبال کانام لیتےہیں انہیں پڑھاجاتاہےاورانکاموجودہ ترکی میں کیامقام ہے۔تیموری،غزنوی،عثمانی سب ترک قبائل تھےاور کہیںناکہیں آپس میں جڑےہوۓ17/25
بابرکابیٹاہمایوں شیرشاہ سوری سےشکست کھاکرصفویوں کےپاس پناہ گزین ہوااورپھرانہی کی مددسےواپس ہندوستان پرحملہ آورہوکراپنےباپ کی سلطنت دوبارہ فتح کی۔یہ تمام اصلاحات”بیگ،خان،بیگم، ہاتون،خاتون،مرزا،شاہ وغیرہ مغل ایرانی اورعثمانی ترکوں میں اسی لیۓملینگےکےیہ جڑےہوۓہیں کہیں ناکہیں)18/25
مغل شہزادوں اور شہزادیوں کی شادیاں بھی ہوئیں عثمانی سلطنت کے شہزادے اور شہزادیوں میں ۔ نظام حیدرآباد دکن آصف جاہ، میر عثمان علی خان کی شادی سلطنت عثمانیہ کے آخری ولی عہد عبدلماجد دوئم کی صاحبزادی شہزادی اعظم جاہ در شہوار سے ہوئی 19/25
اردو ذبان اور ترک ذبان کے بے انتہا الفاظ اور تعبیریں ایک جیسے ہیں ۔کیوں ہیں یہ سمجھیں۔ 20/25
ایک تکلیف توعمومی کےحالت دیکھو ہماری پتا ہی نہیں اپنی تاریخ کااوردوسری ذاتی اسلیۓذیادہ تھی کےنانا کی طرف سےخود تیموری بیگ ہوں۔اسلیۓ الٹ پلٹ تاریخ اورکم علمی باتیں سن کرسر دیوارپرمارنے کوجی کرتاہے)اپنانہیں🙂) بیگ، چغتائی،برلاس،مرزاسرنیم والےجواپنی تاریخ سےواقف ہیں انسےپوچھیں 21/25
یہ میں نے کچھ بھی نہیں لکھا ہے بس سرسری سا خلاصہ اور تھوڑا تاریخی پس منظر دیا ہے تاکہ جن کو نہیں پتا انہیں کچھ ہتہ لگے اور جن میں تحریک ہو وہ تھوڑا انسپائر ہوکر کچھ مزید تفصیلی تاریخ کا مطالعہ کر کے مستفید ہوں 22/25
عثمانی سلطنت ہو،تیموری، سلجوقی ،صفوی ،غزنوی، ایوبی یا دوسری طرف عباسی اموی فاطمی اندلوسیہ وغیرہ سب کاآغاز شاندار تھا۔جزبہ ایمانی بھی کہیں تھا (سب ملوکیتیں تھیں)سب کاایک دور عروج اورپھر عیاشی محلاتی سازشیں بھائی بھائی کا خون آرام طلبی سے ہوتا ہوا ذوال کی طرف گامزن ہو کر خاتمہ23/25
اگر پڑھنا چاہیں تو سلطنت عثمانیہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ تزک بابری اور ہمایوں نامہ کا مطالعہ ضرور کریں ۔۔ اور کچھ نہیں کر سکتے تو ایک پرانا ڈرامہ ہے قاسم جلالی کا “بابر” کے نام سے جو تزک بابری کی روشنی میں ہی بنا وہی دیکھ کیں ۔۔ تاکہ کچھ تو ، کچھ تو ربط پیدا ہو کچھ تو آگاہی ہو ۔۔24/25
اگر اوغوز ترک منگول ترک گوک ترک تیموری ترک مغل وغیرہ کے حوالے سے کوئی الجھن ہے تو ترکمانستان کی تاریخ کا خلاصہ پڑہیں
خیرخواہ!
تقویم احسن صدیقی 25/25
—————————-
ایک جگہ ربط کے ساتھ تحریر پڑھنی ہو تو یہاں پڑہیۓ:
facebook.com/590295960/post…
تھوڑی سی رہنمائی یہاں سے بھی لیں ۔۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Taqveem Ahsan Sidiqi NA256

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!