1/ مسئلہ فلسطین، امت مسلمہ کے ان اساسی اور بنیادی مسائل میں سے ایک ہے، جس نے گزشتہ کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کررکھا ہے۔ ارض فلسطین جسے انبیاء کی سرزمین کہا جاتا ہے اور بیت المقدس جو مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے اس وقت سے غاصب صیہونی ریاست کے قبضے میں ہے، جب سے ایک عالمی
2/ سازش کے تحت برطانیہ اوراس کے ہم نواؤں کی کوششوں سے دنیا بالخصوص یورپ کے مختلف علاقوں سے متعصب یہودیوں کو فلسطین کی زمین پر بسایا گیا۔

صیہونیوں کے اس سرزمین پر آتے ہی وہاں کے مقامی فلسطینی باشندوں کو کنارے لگادیا گیا اور آہستہ آہستہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم اس سطح پر پہنچ
3/ گئے کہ فلسطینیوں کو ہاتھ اپنے ہی ملک میں تیسرے درجے کا شہری بننا پڑا یا مجبور ہوکر انہیں ترک وطن کرنا پڑا۔

مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کیا ہواہے اور چن چن کر مسلمانوں کو گولی کے نشانے پر رکھ کر قتل کیا جارہا ہے اور دنیا خاموش ہے اور انسانی حقوق کے
4/ اداروں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ۔

بانئ انقلاب اسلامی ایران، خمینی صاحب نے کئی سال پہلے فلسطین کے مسئلے کو عالمی اور تمام امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ قرار دینے کے لئے، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھرمیں فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے
5/ #يوم_القدس_العالمي منانے کا اعلان کیا۔ جمعۃ الوداع کے دن #یوم_القدس منانے کے اعلان نے دنیا بھر میں فلسطین کے مسئلے کو زندہ کردیا۔

غاصب صیہونی ریاست کے ناجائز قیام سے لے کر اب تک اگر اس ظالم ریاست کے ظلم و تشدد اور مظلوم فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے انسانیت سوز اقدامات
6/ کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ اسرائیل نے آج تک جو کچھ کیا ہے، اس کے پیچھے مغرب اور امریکہ کی بھرپور حمایت تھی۔

اسرائیل کے مظالم کے خلاف عالمی اداروں میں کئی دفعہ قراردادیں آئیں، لیکن امریکہ نے کبھی بھی ان قراردادوں کو منظور نہیں ہونے دیا
7/ اگر کبھی غلطی سے کوئی قرارداد امریکہ کے ویٹو سے بچ بھی گئی تو اسرائیل نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت کی وجہ سے اسے کبھی بھی قابل توجہ اور قابل عمل نہیں سمجھا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے مقرر مبصر کو استعفی بھیٰ دینا پڑا۔ اس کا
8/ کہنا تھا کہ اسرائیل نے اس کو فلسطینی علاقوں میں جانے سے روک دیا ۔

اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں قائم فیکٹریوں کی وجہ سے فلسطینیوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاروں کے لیے مکانات کی تعمیر عالمی دباؤ کے باوجود نہیں روکی جارہی، اس طرح
9/ مغربی کنارے پر مکمل قبضہ کے لئے اسرائیل نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

اگر اسرائیل کے خلاف آواز نہ اٹھائی جائے تو مظالم میں اور اضافہ ہوسکتا ہے۔ #یوم_القدس اس بات کا بہترین موقع ہے کہ ہم امت واحدہ کی صورت میں اپنے تمام تر فروعی اختلافات اور مسائل کو بالائے طاق رکھتے
10/ ہوئے اپنے قبلۂ اوّل کی آزادی کے لئے سراپا احتجاج بن جائیں ۔یہ قانون قدرت ہے کہ جب ظلم انتہا سے بڑھ جائے تو حالات اپنا رخ بدل لیتے ہیں اور مظلوموں کی چیخ و پکار ظالموں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کا باعث بن جاتی ہے۔
#پیرکامل
#يوم_القدس_العالمي
#قلمکار #قلمدان

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

💎 پـیــــــKamilــــــر™ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Peer_Kamil_

Mar 2, 2022
ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
"ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں"
پروفیسر نے مسکرا کر جواب دیا
"دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے۔"

بچے کا اگلا سوال تھا
"کیسے؟"

پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا
👇👇👇

#قلمکار #پیرکامل
اور اسکے کھوکھے کی دیوار پر دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں۔۔۔

پہلی لکیر پر محنت، محنت اور محنت لکھا۔
دوسری لکیر پر ایمانداری، ایمانداری اور ایمانداری لکھا۔
اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر (Skill) لکھا۔

بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا۔ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد۔۔
👇👇👇
بچے کی طرف مڑا اور بولا
"ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں۔
پہلا زینہ محنت ہے۔ آپ جو بھی ہیں، آپ اگر صبح، دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان، فیکٹری، دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور
👇👇
Read 10 tweets
Feb 10, 2022
ایک عابد نےخدا کی زیارت کے لیے 40 دن کا چلہ کیا
دن کو روزہ اور رات کو قیام کرتا
بوجہ اعتکاف، خدا کی مخلوق سے یکسر کٹ گیا تھا
اس کا سارا وقت آہ و زاری میں گذرتا تھا

36 ویں رات اس نےایک آواز سنی
"شام 6 بجے تانبے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو"
👇
عابد وقت مقررہ سے پہلے تانبہ مارکیٹ پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا،
وہ کہتا ہے
میں نےایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبےکی دیگچی پکڑے ہر تانبہ ساز کو دکھا رہی تھی
بیچنا چاہتی تھی
وہ جس تانبہ ساز کو دیگچی دکھاتی، تول کرکہتا
4 ریال ملیں گے
👇
وہ بڑھیا کہتی
6 ریال میں بیچوں گی

کوئی تانبہ ساز خریدنے کو تیار نہ ہوا

آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی، تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا
بوڑھی عورت نے کہا
میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور 6 ریال میں بیچوں گی؟
تانبہ ساز نے پوچھا
صرف 6 ریال میں کیوں؟
👇
Read 8 tweets
Jan 18, 2022
دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم) ،
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا) ،
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ) ،
4-ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز) ،
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون) ،
👇👇👇
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں) ،
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل) ،
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی) ،
9۔ مگھر/منگر (سرد) ،
10۔ پوہ (سخت سردی) ،
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند) ،
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)
👇👇👇
برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔
👇👇👇
Read 9 tweets
Aug 26, 2021
غسل کے دوران مدینہ کی ایک عورت نے مردہ عورت کی ران پر ہاتھ رکھتے ہوئے یہ الفاظ کہے
"اس عورت کے فلاں مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے"
بس یہ بات کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنی ڈھیل دی ہوئی رسی کھینچ دی
اس عورت کا انتقال مدینہ کی ایک بستی میں ہوا تھا اور غسل کے دوران جوں ہی۔۔۔
👇👇👇
غسل دینے والی عورت نے مندرجہ بالا الفاظ کہے تو اس کا ہاتھ میت کی ران کے ساتھ چپک گیا۔
چپکنے کی قوت اس قدر تھی کہ وہ عورت اپنا ہاتھ کھینچتی تو میت گھسیٹتی تھی مگر ہاتھ نہ چھوٹتا تھا۔
جنازے کا وقت قریب آ رہا تھا، اس کا ہاتھ میت کے ساتھ چپک چکا تھا اور بے حد کوشش کے باوجود۔
👇👇👇
جدا نہیں ہو رہا تھا، تمام عورتوں نے اس کے ہاتھ کو پکڑ کر کھینچا، مروڑا، غرض جو ممکن تھا کیا مگر سب بے سود رہا!
دن گزرا ، رات ہوئی، دوسرا دن گزرا، پھر رات ہوئی سب ویسا ہی تھا، میت سے بدبو آنے لگی اور اس کے پاس ٹھہرنا ،بیٹھنا مشکل ہو گیا!
مولوی صاحبان، قاری صاحبان اور تمام۔۔
👇👇
Read 9 tweets
Jul 2, 2021
ہم میں سے کچھ لوگ پیسے کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ جائز و ناجائز کی کوئی تمیز باقی نہیں رہی
ایک تازہ مثال snack video app ہے۔ ہر وقت اس کی تشہیر کی جا رہی ہے اور اب تو یہ آفر آگئی ہے کے ایپ انسٹال کریں اور پیسے حاصل کریں اور اس امت کے نوجوان، بچے اور تقریباً۔۔۔
👇👇👇
ہر عمر کے افراد اسے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں۔
بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس پر دوسروں کو invite کریں اور پیسے حاصل کریں اور جتنا ٹائم آپ بے حیائی کو دیکھیں گے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے

لوگوں  کو گمراہ کرنے والوں  کے بارے میں  ایک مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:۔۔۔
👇👇👇
اس لئے کہ قیامت کے دن اپنے پورے بوجھ اور کچھ ان لوگوں  کے گناہوں  کے بوجھ اُٹھائیں  جنہیں  اپنی جہالت سے گمراہ کر رہے ہیں۔ سن لو! یہ کیا ہی بُرا بوجھ اُٹھاتے ہیں(نحل:25)

اور حضرت ابوہریرہ رض سے روایت ہے، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس شخص نے۔۔۔
👇👇👇
Read 8 tweets
Apr 20, 2021
کیا کفار نے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا؟
نہیں۔
کیا کفار نے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پڑھی؟
اکثریت نے نہیں۔
کیا کفار کی نبی صل اللہ وآلہ وسلم سے ذاتی دشمنی ہے؟
نہیں۔
پھر وہ خاکے کس کے اور کیوں بناتے ہیں؟
انہوں نے کس کو دیکھا ہے جس کی شبیہ وہ دیکھ کر۔۔۔
👇👇👇
نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے بناتے ہیں؟
دراصل وہ خاکے ہمارے ہوتے ہیں لیکن چونکہ ہم ڈھٹائی کے اس عروج پر ہیں جہاں ہمیں فرق نہیں پڑتا اور ہم کہہ دیتے ہیں کہ
"سانہو کی"
تو وہ ہمارے خاکوں کو نبی صل اللہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر فٹ کرکے ہمیں تکلیف دیتے ہیں۔
سمجھ آئی کہ۔۔۔
👇👇👇
اصل میں توہین رسالت کا جواز کون مہیا کرتا ہے؟
کون ہے آج نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو توہین کا نشانہ بنانے کی اصل بنیاد؟
ہم کہ جو نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ کے احکامات کو درخو اعتنا نہیں جانتے۔
ہم کہ جو ہر ہر برائی میں طاق ہیں۔
ہم کہ جو۔۔۔
👇👇👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(