My Authors
Read all threads
19 جون 1992 کو کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کلین اپ یا آپریشن بلیو فاکس لانچ کیا گیا جس کی بنیاد میجر کلیم کیس تھا، دوران آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعوی کیا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر سے جناح پور کے نقشے برآمد ہوئے
1
#19thJuneDarkestDay
ایم کیو ایم کے خلاف پہلی ایف آئی آر میجر کلیم نے چوبیس جون 1991 کو درج کروائی تھی جس کے مطابق انہیں لانڈھی میں دوران گشت کچھ لڑکوں نے اغوا کیا اور وائٹ ہاوس نامی بلڈنگ میں لے گئے، یاد رہے وائٹ ہاوس آفاق حسین کی ایم کیو ایم حقیقی کا مرکز تھا
2
#19thJuneDarkestDay
میجر کلیم کیس کا پہلہ فیصلہ 9 جون 1994 کو اے ٹی سی نے دیا جسکے مطابق اشفاق چیف، جاوید کاظمی اور حاجی جلال جو کہ لانڈھی سے کونسلر منتخب ہوئے تھے انکو 30 سال سزا اور بیس ہزار جرمانہ ادا کرنا قرار پایا
3
#19thJuneDarkestDay
اس فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل سندھ شوکت زبیری نے سندھ ہائی کورٹ میں 5 فروری 1998 میں اپیل فائل کی کہ کیس کو ری اوپن کیا جائے جو سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی، یاد رہے کہ آپریشن جاری ہے لیکن درخواست سندھ کے اے جی دائر کر رہے ہیں
4
#19thJuneDarkestDay
جس کے بعد اس درخواست کو 20 فروری 1998 میں ہی سپریم کورٹ میں دائر کیا جاتا ہے اور13 اگست 2007 میں سپریم کورٹ اے ٹی سی کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیتی ہے
یہاں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں لیکن ٹہرئیے سوال سارے ایک ساتھ کریں گے
5
#19thJuneDarkestDay
اب بات کرتے ہیں جناح پور کے نقشوں اور ایم کیو ایم پر عائد کئے گئے ملک دشمن سرگرمیوں بابت لگائے گئے الزامات کی۔
آپریشن کلین اپ یا آپریشن بلیو فاکس کے ابتدا میں ہی ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعوی کیا
6
#19thJuneDarkestDay
کہ #MQM ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے اور یہ دعوی بریگیڈئر آصف ہارون نے پنجاب سے صحافی بلا کر انکے سامنے کیا یاد رہے کہ اس پریس کانفرنس میںکراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا یہ میں نہیں اخبارات کہہ رہے ہیں
thenews.com.pk/print/28991-ma…
7
#19thJuneDarkestDay
اس دعوے کی بابت 19 اکتوبر 1992 کو ہی آئی ایس پی آر بیان دیتا ہے کہ پاک فوج کے پاس جناح پور کے حوالے سے کوئی خبر یا ثبوت نہیں، یاد رہے یہ پاکستان آرمی کا بیانیہ ہے وہ بھی 1992 میں جبکہ اسکے ہی افسران دعوی کر رہے تھے کہ انکے پاس جناح پور کے نقشے موجود ہیں
8
#19thJuneDarkestDay
جناح پور کے نقشوں اور سازشوں کی قلعیاس وقت کھلتی ہے جب 24 اگست 2009 کو بریگیڈئر امتیاز اور جنرل نصیر اختر جو آپریشن کلین اپ کے مرکزی ذمہ دار تھے ٹیلیویژن پر بیان دیتے ہیں کہ جناح پور کے نقشوں میں کوئی حقیقت نہیں تھی بلکہ وہ سب ایک ڈرامہ تھا
9
#19thJuneDarkestDay
یاد رہے کہ جنرل نصیر اختر 1992 میں کور کمانڈر کراچی تھے اور بریگیڈئر امتیاز براہ راست آپریشن کی کمان کر رہے تھے اب جبکہ وہ دونوں بھی خود اقرار کر چکے کہ جناح پور ایک ڈرامہ تھا اور ساتھ ہی میجر کلیم کیس بھی جھوٹا ثابت ہو چکا تو کچھ سوال اٹھتے ہیں
10
#19thJuneDarkestDay
پہلا سوال میجر کلیم کیس جو آپریشن کی بنیادبنا اسکے جھوٹا ثابت ہونے کے بعد کونسی انضباطی کاروائی عمل میںلائی گئیں؟
دوسرا سوال میجر کلیم کو وائٹ ہاوس میں ٹارچر کیا گیا تو کیا وجہ تھی کہ آپریشن شروع ہوتے ہی آفاق حقیقی بناتا ہے اور وائٹ ہاوس اسکا مرکز بنتا ہے؟
11
#19thJuneDarkestDay
تیسرا سوال کون سے عوامل تھے جنہوں نے سندھ حکومت سے سرکاری سطح پر اس کیس کے خلاف اپیل کروائی؟
چوتھا سوال میجر کلیم کیس کے ملزمان کو رہائی کے بعد کس نے ٹارگیٹ کیا جس کے نتیجے میں حاجی جلال اپنے دو بیٹوں سمیت شہید ہوئے؟
12
#19thJuneDarkestDay
پانچواں سوال جناح پور جس نے آپریشن کو دوام دیا کس کے کہنے پر یہ ڈرامہ رچایا گیا؟
چھٹا سوال جناح پور کے نقشے صرف پنجاب سے بلائے گئے صحافیوں کو کیوں دکھائے گئے؟
ساتواں سوال آئی ایس پی آر 1992 میں ہی جناح پور سے لاعلمی ظاہر کر رہا تھا تو آپریشن جاری کیسے رہا؟
13
#19thJuneDarkestDay
آٹھواں سوال جب جناح پور کے نام پر ایم کیو ایم کے خلاف سازش رچی گئی تو اور کردار بھی کھل کر سامنے آگئے تو پاکستان کے اداروں بشمول عدلیہ نے اس پر خاموش تماشائی کا کردار کیوں ادا کیاجبکہ یہ قومی سلامتی اور آئین کے متعدد آرٹیکلز کی کھلی خلاف ورزی تھی؟
14
#19thJuneDarkestDay
نواں سوال جھوٹ کی بنیاد پر رچے گئے آپریشن میں ہزاروں مہاجر شہید، بے گھر اور شہر کراچی کی رونقوں کو چاٹ لیا گیا اسکے کتنے ذمہ داران کٹہرے میں آئے کہ جسکی بنیاد پر مہاجر دشمنی کا بیج پورے ملک میں بویا گیا تھا جو آج ایکی تناور درخت بن چکا ہے؟
15
#19thJuneDarkestDay
دسواں اور آخری سوال ن لیگ اور پیپلز پارٹی بشمول فوج اس آپریشن میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں انکو مہاجر دشمنی اور پاکستان کی ایک سیاسی حقیقت کو مٹانے کی کوشش کرنے پر کتنا مطعون کیا گیا؟

سوال بہت لیکن جواب ایک کا نہیں
ہمت ہے تو سوالات کے جواب دیجئے
16/16
#19thJuneDarkestDay
@threadreaderapp compile please
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with alymasood

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!