My Authors
Read all threads
الکحل کی شرعی حیثیت

سوال

کیا چاکلیٹ میں اگر 2 فی صد سے کم ethyl alcohol ہے جو پیکٹ پر لکھا ہے تو کیا اسے کھا سکتے ہیں؟

ethyl alcohol alcohol wine whisky brandy beer کیا سب شراب کی قسمیں ہیں اور مقدار فی صد کے حساب سے کم یا زیادہ حلال و حرام کا تعین کیا ہے؟

جواب

👇
الکحل کی دو قسمیں ہیں: (1) ایک وہ جو منقیٰ، انگور، یا کھجور کی شراب سےحاصل کی گئی ہو،  یہ بالاتفاق ناپاک  وحرام ہے، اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت ناجائز ہے. (2) دوسری  وہ جو مذکورہ  بالا اشیاء کے علاوہ کسی اور چیز مثلاً جو، آلو، شہد، گنا، سبزی وغیرہ سے حاصل کی گئی ہو، 👇
اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت جائز ہے بشر ط یہ کہ نشہ آور نہ ہو۔

اگر چاکلیٹ میں ایتھائل الکحل پہلی قسم کا ہے تو خواہ وہ معمولی کیوں نہ ہو اس کا استعمال جائز نہیں ہے، اگر دوسری قسم کا ہو تو ایسے چاکلیٹ کا استعمال جائز ہے ؛ کیوں کہ اس میں شامل مقدار سے نشہ نہیں آتا۔ 

👇
عام طور پر پرفیوم، ادویات ، اور دیگر مرکبات  مثلاً چاکلیٹ  وغیرہ میں جو الکحل استعمال ہوتی ہے وہ انگوریا کھجور وغیرہ سے حاصل نہیں کی جاتی، بلکہ  دیگر اشیاء سے بنائی جاتی ہے، لہذا  کسی چیز  کے بارے میں جب تک  تحقیق سے ثابت  نہ ہوجائے کہ اس  میں  پہلی قسم (منقیٰ، انگور، یا کھجور 👇
کی شراب )سے حاصل شدہ الکحل ہے ، اس وقت تک اس کے استعمال کو  ناجائز اور حرام نہیں کہہ سکتے،  تاہم اگر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اس سے بھی اجتناب کیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔👇
غذائی مصنوعات میں عام طور پر ایتھائل الکحل استعمال ہوتا ہے،  مختلف چیزوں اور انڈسٹریوں میں استعمال  ہونے والے الکحل کا حکم درج ذیل ہے:

فوڈانڈسٹری میں الکحل کے استعمال کا  شرعی حکم:

 ٭ انگور اور کھجور سے حاصل شدہ ایتھائل الکحل کا استعمال  فوڈ انڈسٹری کی مصنوعات  میں 👇
کسی بھی  مقدارمیں جائز نہیں ۔

٭ انگور اور کھجور کے علاوہ  دیگر ذرائع سے حاصل شدہ ایتھائل الکحل کا استعمال  فوڈ انڈسٹری  کی مصنوعات میں اتنی مقدار میں جائز ہے ،  جس سے نشہ نہ ہوتا ہو۔

👇
کھانے پینے کی مصنوعات  میں استعمال  ہونے والے کیمیکل اور فلیور انڈسٹری میں الکحل کےا ستعمال کا شرعی حکم:

٭ انگور اور کھجور  سے حاصل شدہ  ایتھائل الکحل کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال  ہونے والے کیمیکل  اور فلیور انڈسٹری  کی مصنوعات  میں کسی بھی مقدار میں جائز نہیں۔
👇
٭انگور  اور کھجور  کے علاوہ دیگرذرائع سے حاصل شدہ  ایتھائل الکحل کا استعمال  کھانے پینے  کی اشیاء میں استعمال ہونے والے کیمیکل  اور  فلیور انڈسٹری  کی مصنوعات   اتنی مقدار میں جائز نہیں ،  جس سے نشہ  ہوتا ہو، یا نشہ  ہونے کا امکان ہو۔

👇
مشروبات  کی انڈسٹری میں الکحل کے استعمال کا  شرعی حکم:

٭جن مشروبات کا مقصد ہی نشہ حاصل کرنا ہو ان میں کسی  بھی ذریعے  سے حاصل   شدہ ایتھائل الکحل کا استعمال کسی  بھی مقدار  میں جائز نہیں ۔ اور نہ ہی ایسی  مصنوعات کا استعمال جائز ہے  ۔

👇
٭ جن مشروبات کا مقصد نشہ کا  حصول نہیں  ( Non-Alcohlic bevergaes ) ان میں  انگور  اور کھجو ر کے علاوہ  دیگر ذرائع  سے حاصل  شدہ  ایتھائل الکحل کا استعمال اتنی مقدار  میں جائز ہے، جس سے نشہ نہ ہوتا ہو۔

👇
٭ جن مشروبات کا مقصد نشہ کا حصول نہیں   ( Non-Alcoholic beverages) ان میں انگور  اور کھجور کے علاوہ  دیگر  ذرائع سے حاصل شدہ ایتھائل الکحل کا استعمال اتنی مقدار میں جائز نہیں  جس سے نشہ ہوتا ہو   یا نشہ ہونے کا امکان  ہو۔

٭اور نہ ہی ایسی مصنوعات  کا استعمال جائز ہے ۔
👇
سنگھار اور ذاتی استعمال کی صنعت  ( Cosmetics & Personal care Products Industry)  میں الکحل کےا ستعمال کا  شرعی حکم:

 ٭ انگور اور کھجور سے حاصل شدہ  ایتھائل الکحل کا استعمال کاسمیٹکس اور  پرسنل کئیر انڈسٹری  کی مصنوعات  میں جائز نہیں ۔

👇
٭ انگوراور کھجور  کے علاوہ  دیگر ذرائع سےحاصل شدہ  ایتھائل الکحل کا استعمال سنگھار اور ذاتی استعمال کی صنعت  کی خارجی استعمال کی مصنوعات   میں جائز ہے ۔ مثلاً ٹوتھ پیسٹ، خوشبویات  ہاتھ صاف  کرنے کی چیزیں  ، ذاتی استعمال کی دیگر اشیاء وغیرہ ۔

👇
٭کاسمیٹکس انڈسٹری کی ایسی مصنوعات  جس کے خارجی  استعمال سے بھی ممکنہ طور پر نشہ  ہوسکتا ہو ،ا ن میں انگور  اور کھجور  کے علاوہ  دیگر  ذرائع سے حاصل شدہ ایتھائل الکحل کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

👇
فتوی نمبر : 144004200244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
@threadreaderapp pl compile
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!