My Authors
Read all threads
مائی ڈیر ایکس!
کیسی ہو تم ؟امید کرتا ہوں بخیر و عافیت کسی کی زندگی جہنم بنانے میں محو ہو گی مجھے آج مال سے گزرتے ہوئے ارم ملی تھی جس نے تمہارا نمبر دیا اور بتایا کہ تم نے شادی کر لی ہے۔میرے لئے یہ بالکل بھی حیرانی کی بات نہیں تھی کیونکہ جتنی تم تھڑی ہوئی تھی شادی کرنا ہی بہتر تھا
یہ خط نما میسج لکھنے کا مقصد کچھ یوں تھا کہ میں وہ باتیں کہنا چاہتا ہوں جو میں ریلشن میں رہتے ہوئے نا کہہ سکا ۔ میرے دل میں جو کسک ہے وہ میں نکالنا چاہتا ہوں ۔
جو تم نے زیبا کی شادی پر جھمکے پہنے تھے وہ آرٹیفیشل تھی ۔ اتنی تم سنار کی بچی کہ سونا سونا کر کے سب کو دکھا رہی تھی
وہ جو تمہارے پرس میں سے یکے بعد دیگرے تین اور دو ہزار گم ہوا تھا جو بقول تمہارے تم نے گرا دیا تھا وہ میں نے نکالا تھا ۔
تمہاری گاڑی جو چوری ہوئی تھی جو تاحال لاپتہ ہے وہ میں نے ہی بیچ کھائی تھی ۔
ہوٹل میں ہمارے سٹے کے دوران جو تمہارے کبٹ میں سے چوہا نکلا تھا وہ میں نے ہی ڈالا تھا
تمہارے ایک بھی تصویر اچھی نہیں آئی تھی کیونکہ اچھی تصاویر کیلیے شکل اچھی ہونا ضروری ہے جو کہ تمہارے پاس دور دور تک آثار نہیں ملتے۔
تمہارے تمام میسجز میں ڈلیٹ کر چکا تمہارے سبھی گفٹ میں نظر آتش کر چکا تمہاری یادیں میں مٹا چکا ہوں۔تمہاری سب تصاویر مٹا چکا ہوں۔چند ایک جو رہ گئی ہیں
وہ ھماری ساتھ میں سیلفیز ھیں
آج تمہیں وہ بھی بھیج کر ڈلیٹ کرکےدل سے بوجھ اتار رہا ہوں ایک آخری بات میں نےبھی شادی کر لی ہے۔تمہیں یاد ہو گا ہماری ایک کالج فیلو جسکا نام سحر تھا تمہیں زہر لگتی تھی بس وہی میری شریک حیات ہے خوش رہو اللہ تمہارے شوہر کو اپنے امان میں رکھے ۔ آللہ حافظ
ہیلو کھڑوس ۔!
مجھے تمہارا مسیج ملا ۔بہت اچھی بات ہے کہ تم نے مجھے حقائق سے بہرمند کروایا جو کہ اس وقت کی اشد ضرورت تھا ۔تم نے دل کی بھڑاس تو نکال لی اب چلو میں تمہیں کچھ جوابی جھٹکے دینے والی ہوں۔ امید ہے برداشت کر لو گے
جن جھمکوں کو تم آرٹیفیشل کہہ رہے ہو وہ تمہارے ھی انکل کی
دوکان سے گمشدہ سونے کے جھمکوں کا جوڑا تھا جن کے گم ھونے کی وجہ سے ان کو غشی کے دورے پڑتے تھے
مجھے پتا تھا وہ پیسے تم نے ھی نکالے تھے مگر تم بھول چکے ھو کہ تمھارا ATM اور Pin code ابھی بھی میرے پاس ھے تم نے نا بدل کر صریحاً غلطی کی اپنا بینک بیلنس چیک کرو تمہارے ہوش ٹھکانے
آ جائیں گے اور یہ پتا بھی چل جائے گا کہ ایسے سچ کتنے مہنگے پڑتے ھیں،
میری گاڑی کو چوری کرنے کا اقرار تم کو ھی چکے ھو اب پولیس تمہارے ساتھ خود نپٹ لے گی مجھے گاڑی کو مزید تلاشنے کی ضرورت ھی نہیں،
مجھے علم تھا یہ مرا ھوا چاھا ڈالنا تمہارا ھی چھچھورا پن تھا اسی لئے اگلے دن میں نے
جو تمھیں بریانی کھلائی تھی وہ کوا بریانی تھی امید ھے تمھیں ہضم ھو چکی ھو گی۔
میری تصویریں اچھی نا آنے کی وجہ تمھارا موبائل ھے جیسے تم سستے ویسا ھی تمھارا موبائل سستا
یہ تم نے بہت اچھا کیا کہ میرے میسج ڈیلیٹ کر دئے مگر میں نے تمھارے میسج بلکل بھی ڈیلیٹ نہیں کئے تمھارے پیار
محبت اور فلرٹ کی داستانیں آج بھی جوں کی توں موجود ھیں
اور تمھیں بتانا چاھتی ھوں کہ سحر میں ساتھ فیس بک پر ایڈ ھے اور اس وقت آن لائن ھے ھماری سیلفیز اور تمھارے میسجز کے سکرین شاٹ اسے ان باکس کر دئے ھیں اور تمھارا نمبر میں بلاک کر رھی ھوں امید ھے عقل ٹھکانے آ گئی ھو گی اللہ تمھاری
بیوی کے شوھر کا حامی و ناصر ھو
اللہ حافظ

"آیا سی میرے نال پنگے لین انی دا 😂"
ابتدا تم۔نے کی تھی انتہا میں نے کر دی جانی
میرے پیارے بھائیو
بریک اپ سوچ سمجھ کر کیا کرو اور جب کر لو تو پھر اپنی حد میں رھا کرو
#پکلی_کا_مخلصانہ_مشورہ
@threadreaderapp
"Unroll"
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Pagli Says (نوری)

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!