My Authors
Read all threads
#مرد کو #درد نہیں ہوتا؟؟

1۔صبح صبح دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ چارپائی سے اٹھے دروازہ کھولا تو سامنے ان کی بڑی بیٹی اپنے دو بچوں سمیت کھڑی تھی۔ "ارے عائشہ تم اس وقت؟نعمان کہاں ہے؟ چھوڑنے نہیں آیا؟"
"انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے بابا" لڑکھڑاتی ہوئی آواز جیسے ہی ان کے کانوں میں پڑی کچھ 👇
کچھ لمحوں کے لیے جیسے ان پر سکتہ طاری ہو گیا۔ بیٹی کو گلے سے لگایا۔ کچھ بھی پوچھنے کی بجائے اپنی آواز کی کپکپاہٹ پر قابو پاتے ہوئے بولے "بابا ابھی زندہ ہیں میرے بچے بابا ابھی زندہ ہیں۔۔"
جوان بیٹی کی طلاق نے ان باریش بزرگ کی کمر توڑ تو دی تھی مگر وہ اپنے آنسو بیٹی سے چھپا کر 👇
چھپا کر اسے تسلیاں دینے میں لگ گئے۔

2۔ سارے راستے وہ یہیں سوچتا آیا کہ کس طرح بیوی کو اپنی ملازمت سے نکالے جانے کا بتائے۔ عید سر پر تھی۔ جیب خالی تھی۔ ملازمت اب پتہ نہیں دوبارہ کب ملنی تھی۔ انہیں پریشانیوں میں گھرا وہ گھر پہنچا۔ "آگئے آپ؟ تھکے ہوں گے , آرام کر لیں۔ پھر
👇
پھر شام کو شاپنگ کے لیے چلیں گے۔ چند ہی دن رہ گئے ہیں عید سے۔"
اس ایک جملے نے ان تمام جملوں کو مات دے دی جو وہ سارے راستے ذہن میں بناتا آیا تھا۔

چہرے پر مسکراہٹ سجائی اور گویا ہوا
"ہاں کیوں نہیں ضرور۔ شام کو تیار رہنا۔"
اور پھر ایک اور پریشانی نے زہن کو منتشر کر دیا 👇
زہن کو منتشر کر دیا۔ قرض کس سے اٹھاوں اب۔

3۔ دوپہر کا وقت تھا۔ شدید گرمی کا مارا ہوا وہ کام سے لوٹتے ہی سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا۔ ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ زور سے دروازہ بج اٹھا۔ اس نے دروازہ کھولا تو سامنے چھوٹی بہن کھڑی تھی۔ہاتھ پاوں پھولے ہوئے تھے۔ آنکھیں پانی سے بھری
👇
آنکھیں پانی سے بھری ہوئی اور سانس اکھڑا ہوا۔ اس کا دل زور سے دھڑکا
"کیا ہوا میری شہزادی کو۔ کسی نے کچھ کہا؟"
"بھیا وہ گلی میں۔ ۔ میں کالج سے واپس آرہی تھی۔ تو۔ گلی میں کچھ لڑکے میرے پیچھے پڑ گئے۔ روزانہ تنگ کرتے ہیں مگر آج تو حد ۔ ۔ ۔ حد ہی کر دی"
اتنا سنتے ہی غصے سے
👇
غصے سے اس کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ وہ باہر کی طرف بھاگا۔ گلی میں پہنچا تو کوئی نہیں تھا۔
وہ واپس آیا بہن کو پانی پلایا اور اس دن سے آج تک وہ کام پر جانے سے پہلے وہ بہن کو کالج چھوڑ آتا ہے اور واپسی پر خود ہی لے کر بھی آتا ہے۔

👇
4- میرے دوست کی ماں کا آپریشن تھا۔ ہسپتال جاتے ہوئے میں سارے راستے یہی سوچتا رہا کہ آپریشن کے لیے اتنی بڑی رقم کا انتظام کیسے کیا اس نے !
ہسپتال پہنچا تو وہ ایک طرف کرسی پر نڈھال پڑا تھا۔ایک لمحے کو مجھے لگا کہ آپریشن اس کا ہوا ہے۔
جب نزدیک پہنچا تو وہ مجھے شدید بیمار لگا
👇
وہ مجھے شدید بیمار لگا۔
" کیا ہوا ہے یار تم ٹھیک تو ہو؟
وہ زبردستی مسکرایا
" ہاں میں ٹھیک ہوں"

اسی لمحے میں کچھ سوچ کر لرزا گیا۔میں نے مشکوک انداز میں اس سے پوچھا
" پیسے کہاں سے آئے ؟ "

کہیں تم نے_____ !!!

"ہاں ایک گردہ بیچ دیا ہے کیونکہ ماں سے بڑھ کر بھی کچھ ہے بھلا "
👇
ہم اکثر مرد کا ایک ہی روپ دیکھتے ہیں کہ وہ ظالم جابر اور حوس پرست ہے لیکن ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مرد کے اور بھی کئی روپ ہیں۔
وہ باپ بیٹا بھائی اور شوہر کی شکل میں عورت کا محافظ بھی ہے۔
اگرچہ ہمارے معاشرے میں جاہلیت کی وجہ سے مرد کو ہی تمام حقوق حاصل ہیں۔مرد حاوی ہے مگر
👇
مگر اسی معاشرے میں وہ مرد بھی موجود ہیں جو خود کو دھوپ میں رکھ کر اپنے گھر کی خواتین پر چھاؤں کئے ہوئے ہیں۔

#سوچ__بدلیں
🍁🍁🍁🍁🍁
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with ⒷⓊⓃⓉⓎ😎

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!