My Authors
Read all threads
آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سُوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری
مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگی اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا، اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے
روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... "میرا پیٹ فُل ہوگیا تھا اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میرا ضائع ہو جانا تھا" بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا
بھی.... اتنے میں آواز آئی، جی سر آپکا آرڈر کیا ہے؟
میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتنا کہا کہ..."مجھے برگر نہیں پسند" اور کھڑکی چھوڑ کر ان مزدوروں کے پاس جا کر رُک
گیا، مجھے سر پر کھڑا دیکھ کر وہ دونوں بوکھلا گئے.... ایک نے کہا باؤ جی ابھی چلے جاتے ہیں بس روٹی کھانے چھاؤں میں بیٹھ گئے... اور میری آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگے میں نے انکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کہا اپنی روٹی سے ایک نوالہ دوگے؟ اس نے پوری روٹی میری طرف بڑھا
دی اور جھٹ سے ایک پرانی سی بوتل کھول کر اپنا پانی بھی میرے آگے کر دیا....
میں نے ایک نوالہ اچار کے ساتھ جو منہ میں لیا کاش میرے پاس الفاظ ہوتے کہ اس دنیا کے سب کھانوں سے لذیذ لقمہ تھا میں نے روتے ہوئے ہی پوچھا یہ کھانا اتنا لذیذ کیسے ہے؟ وہ بھی اچار کے ساتھ؟
مزدور نے کہا باؤ جی حلال کمانے کی کوشش کرتے ہیں شاید تبھی مزہ آتا ہے رُوکھی سُوکھی کھانے کا بھی.
مجھے نہیں یاد میں نے کتنے لقمے لگائے اسکے بعد اسکی روٹی کے اور اپنی کمائی پر دھیان لگا کر سوچتا رہا خود کا گریبان حرام سے بھرا لگا.... وہ دن ہے اور آج کا دن
ہے...
حلال کمانے کی کوشش کرتا ہوں اور ہاں....

" مجھے اب برگر نہیں پسند، سادہ روٹی کھاتا ہوں جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ “
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with علـمــی محــفــل

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!