دنیـــائےادبــــــ Profile picture
علم حاصل کرنا میرا فرض اور پھیلانا میرا شوق ہے.
Muhammad Qasim Profile picture 🇵🇰مانوس اجنبی🇹🇷 Profile picture kashmir Profile picture Kamran Gill Profile picture Taha Rasheed Profile picture 6 subscribed
Mar 18, 2022 8 tweets 2 min read
سہیل بن عمرو حدیبیہ میں سرکار ﷺ کے ساتھ صلح کی شرائط طے کرنے کے لیے آئے تھے تب یہ حضور ﷺ اور دین اسلام کے بہت بڑے دشمن مانے جاتے۔ رویہ میں خاصی سختی تھی۔ معاہدہ جب لکھا جانے لگا تو(بسم اللہ الرحمٰن الرحیم) پر جھگڑا کھڑا کر دیا۔ پھر (محمد رسول اللہ) لکھنے پر جھگڑا۔ پھر اپنے لڑکے ابو جندل رضی اللہ عنہ کے واپس لوٹانے پر تنازع کھڑا کر دیا۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی ہر بات مانتے رہے۔ یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم زچ گئے کہ آپﷺ جھک کر ان لوگوں کی شرائط کیوں مان رہے ہیں۔ لیکن نگاہ نبوتﷺ بڑی دورس تھی۔ صحابہ کرام
Mar 17, 2022 17 tweets 4 min read
خلیفہ عمر بن عبد العزیز
ثمرقند سے طویل سفر طے کر کے آنے والا قاصد ، سلطنت اسلامیہ کےحکمران سے ملنا چاہتا تھا۔اس کے پاس ایک خط تھا جس میں غیر مسلم پادری نے مسلمان سپہ سالار قتیبہ بن مسلم کی شکایت کی تھی۔ پادری نے لکھا ہم نے سنا تھا کہ مسلمان جنگ اور حملے سے پہلے قبول اسلام کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر دعوت قبول نہ کی جائے تو جزیہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر کوئی ان دونوں شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرے تو جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں کیا گیااور اچانک حملہ کر کے ہمیں مفتوح کر لیا گیا ہے۔یہ خط ثمر قند کے سب سے بڑے پادری نے اسلامی
Dec 25, 2021 25 tweets 6 min read
قائدِ اعظم کی علالت اور وفات
مارچ 1945ء میں قائددہلی میں بیمار ہوئے تو ان کا علاج 6انڈر ہل روڈ کے ڈاکٹر البرٹ نے کیا ۔ اپریل کے دوسرے ہفتے میں صحت یاب ہو کر قائد پھر بمبئی چلے گئے ان کی جسمانی صحت کسی بھی لحاظ سے اطمینان بخش نہیں تھی ۔ ان کی کھانسی میں اضافہ ہونے لگا اور حرارت بھی بڑھنے لگی ۔ ایک طرف بابائے قوم کی ذات اور صحت تھی تو دوسری طرف نومولود ریاست کے ناختم ہونے والے مسائل ۔ قائداعظم نے اپنی پروا کیے بغیر شب و روز مملکت خداداد کے لئے وقف کر دیے ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ذاتی فزیشن ڈاکٹر رحمن سے معائنہ کرواتے۔ ڈاکٹر
Dec 18, 2021 10 tweets 3 min read
اٹھارویں صدی کے اوائل میں مغربی دنیا نے جہاں دیگر سائنسی علوم و فنون کی طرف پیش رفت کی تو وہیں میڈیکل سائنس کے فروغ کے لئے بھی نئے کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی گئیں،جن میں انسانی اجسام کو بطور تجربہ کے استعمال کیا جاتا اور ان کی چیڑ پھاڑ کر طب کے طالب علموں کو تعلیم دی جاتی، جسے "ڈسیکشن"کہا جاتا تھا۔اس کام کے لئے ان قیدیوں کے جسم تختۂ مشق بنائے جاتے تھے جنہیں سرکاری طور پر سزائے موت کی نوید مل چکی ہوتی۔ قیدیوں کو اپنی موت سے زیادہ اس چیز کا غم ستائے رکھتا کہ مرنے کے بعد نہ جانے ان کے جسموں پر کیا بیتے گی اور کس قسم کے تجربات ان پر
Jul 20, 2021 7 tweets 2 min read
ایک گائے راستہ بھٹک کر جنگل کی طرف نکل گئی۔ وہاں ایک شیر اس پر حملہ کرنے کیلئے دوڑا۔ گائے بھاگنے لگی ۔ شیر بھی اُس کے پیچھے دوڑتا رہا۔ گائےنے بھاگتےبھاگتےبالآخر ایک دلدلی جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ شیر نےبھی اس کے پیچھے چھلانگ لگادی لیکن گائے سے کچھ فاصلے پر ہی دلدل میں پھنس گیا۔ اب وہ دونوں جتنا نکلنے کی کوشش کرتے دلدل میں اُتنا ہی پھنستے جاتے۔
بالآخر شیر غصے سے بھُنَّاتا ہوا ڈھاڑا: ’’ بدتمیز گائے! تجھے چھلانگ لگانے کیلئے اور کوئی جگہ نہیں ملی تھی۔ کوئی اور جگہ ہوتی تو میں تجھے چیر پھاڑ کر کھاتا اور صرف تیری جان جاتی، میں تو بچ جاتا لیکن اب تو
Jul 18, 2021 6 tweets 2 min read
كسان كى بيوى نے جو مكهن كسان كو تيار كر كے ديا تها وه اسے ليكر فروخت كرنے كيلئے اپنے گاؤں سے شہر كى طرف روانہ ہو گيا، یہ مكهن گول پيڑوں كى شكل ميں بنا ہوا تها اور ہر پيڑے كا وزن ايک كلو تها۔ شہر ميں كسان نے اس مكهن كو حسب معمول ايک دوكاندار كے ہاتھوں فروخت كيا اور دوكاندار سے چائے كى پتى، چينى، تيل اور صابن وغيره خريد كر واپس اپنے گاؤں كى طرف روانہ ہو گيا. كسان كے جانے کے بعد…… دوكاندار نے مكهن كو فريزر ميں ركهنا شروع كيا…. اسے خيال گزرا كيوں نہ ايک پيڑے كا وزن كيا جائے. وزن كرنے پر پيڑا 900 گرام كا نكلا، حيرت و
Jun 7, 2021 4 tweets 2 min read
حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے کہ میں نے توحید اپنے پڑوسی کے ذریعے سیکھی پوچھا گیا وہ کیسے؟ آپ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔ ایک دِن میں اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا قرآن شریف کی تلاوت کر رہا تھا پڑوس سے لڑنے جھگڑنے کی آواز آئی میں نے جب غور سے سنا تو پتہ چلا کہ بیوی اپنے شوہر سے جھگڑ رہی تھی یہ کہہ کر کہ۔۔۔۔۔۔۔میں نے تمہارے خاطر کئی تکلیفیں برداشت کی، بھوکے رہ کر بھی دِن گزارے، ہمیشہ سادہ لباس پہنا، ہر دکھ سکھ میں تمہارا ساتھ دیا اور میں اب بھی تمھارے خاطر ہر دکھ ہر تکلیف برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر تم یہ چاہو کہ
Jun 6, 2021 5 tweets 1 min read
ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ؟
ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺭﺧﺼﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺟﻨّﺎﺕ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺗﻌﻮﯾﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺗﺒﺮﮎ ﯾﺎ ﺑﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﻣﯿّﺖ ﮐﮯ ﺍﯾﺼﺎﻝ ﺛﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ﺑﻨﺎ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻃﻮﻃﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟؟
نئی دکان ، مکان کے افتتاح کے لیے ؟
ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟
ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﮐﻮ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ
Mar 25, 2021 9 tweets 2 min read
سلطان احمد سنجر سلجوقی ، سلجوق سلطنت کے ایک عظمت و شان والے بادشاہ اور سلجوق خاندان کے چھٹے سلطان اور سلطان الپ ارسلان کے پوتے تھے۔
ان کا سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے :
احمد سنجر بن ملک شاہ اوّل بن الپ ارسلان بن داؤد بن میکائیل بن سلجوق بن دقاق۔ ان کی والدہ ایک لونڈی تھی اور اُن کا نام تاج الدین خاتون الصفریہ تھا، جو سلطان ملک شاہ بن الپ ارسلان کی غلام تھی۔

سلطنت :
ملک شاہ سلجوقی کا تیسرا بیٹا تھا اس کی حکومت خراسان ، غزنی ، خوارزم اور ماوراءالنہر تک پھیلی ہوئی تھی۔
اور اس کا نام
Mar 25, 2021 6 tweets 2 min read
اسے کہتے ہیں دوستی

امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں کہ ایک شخص اپنے دوست کے پاس گیا اور اس کا دروازہ کھٹکھٹایا.....،
دوست نے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا؟ اس نے کہا کہ مجھ پر چار سو درہم قرض ہیں؛ دوست نے چار سو درہم اس کے حوالے کر دیے اور روتا ہوا (گھر کے اندر) واپس آیا! بیوی نے کہا کہ اگر ان درہموں سے تجھے اتنی محبت تھی تو دیے کیوں؟
اس نے کہا کہ میں تو اس لیے رو رہا ہوں کہ مجھے اپنے دوست کا حال اس کے بتائے بغیر کیوں نہ معلوم ہو سکا حتی کہ وہ میرا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گیا-

(انظر: احیاء العلوم الدین، اردو، ج3، ص843)
Mar 24, 2021 7 tweets 2 min read
امیر العزیز محمد ایوبی ،ایوبی سلطان ظاہر غازی کے بیٹے اورعظیم سلطان فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کے پوتے تھے-
1216 میں آپ کے والد الظاہر غازی کا 45 سال کی عمر میں انتقال ہوا توآپ کی عمر صرف 3 سال تھی اور مجبوراً آپ کو والد کی جگہ تخت سنبهالنا پڑا- آپ کی والدہ کا نام داٸفہ خاتون (Dayfa Hatun) تھا جو عظیم سلطان صلاح الدین ایوبی کے بھاٸی عادل غازی کی بیٹی تھی- العزیز کی ایک بہن بھی تھی-
اتنی کم عمری میں آپ سلطنت کے امور چلا نہیں سکتے تھے لہذا ایک کمیٹی تشکیل دی گٸ جس میں شہاب الدین
Mar 24, 2021 8 tweets 2 min read
ہارون رشید کی بیوی زبیدہ رحمتہ اللہ بہت ہی دیندار صاحب علم و فضل خاتون تھیں ان کے محل میں ایک ہزار با ندیاں چو بیس گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہتی تھیں۔ ایک دفعہ مکہ مکرمہ میں پانی کی شدید قلت ہو گئی اور پانی کا ایک مشکیزہ دس درہم سے لیکر ایک دینار تک بک گیا حجا ج اکرام کو بہت تکلیف اٹھانی پڑی ۔ زیبدہ رحمتہ اللہ علیہا کو جب اس کی خبر ہوئی تو ان کو بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنے انجنیروں کو جمع کر کے حکم دیا کہ کسی طرح مکہ مکرمہ کے لیے پانی کا بندوبست کرو اور پانی کے چشمے تلاش کرو چنانچہ انہوں نے کافی تگ و دو
Mar 23, 2021 12 tweets 3 min read
دنیا کے انوکھے اور ریکارڈ بنانے والے سانپ

سانپ ایک لمبا٬ لچکدار اور خطرناک جانور ہے- دنیا بھر میں سانپوں کی 2900 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے تقریباً 400 انتہائی زہریلی ہیں- سانپ چوہوں٬ پرندوں٬ چھوٹے ہرن٬ رینگنے والے جانوروں کے علاوہ انسان کو بھی اپنا شکار بناتے ہیں- سانپ اپنے سر کے قطر سے دو گنا زائد بڑے جانور کو نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے- لیکن ہم یہاں ڈوئچے ویلے کے توسط سے جن سانپوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ دنیا کے انوکھے اور ریکارڈ بنانے والے سانپ ہیں-

سب سے زیادہ زہریلا سانپ
شمالی آسٹریلیا میں
Mar 23, 2021 7 tweets 2 min read
دنیا میں ایسے علاقے میں بھی لوگ آباد ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ یہ علاقے روس کے سرد ترین خطے سائبیریا میں واقع ہیں۔معروف عربی جریدے الشرق الاوسط نے دنیا کے اس سرد ترین علاقے میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ Image روسی دارالحکومت ماسکو سے 18 سو کلومیٹر شمال میں دنیا کا سب سے سرد ترین شہر ”نورلسک“ (Norilsk) واقع ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ 75 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ نورلسک میں سال کے 365 ایام میں سے 270 روز برفباری ہوتی ہے۔ دریائے لینا کے ساتھ آباد نورلسک
Mar 22, 2021 13 tweets 3 min read
ترکی کا سستا مگر حسین ترین مقام ’’بودرم‘‘ جہاں دنیا کے امیر ترین لوگ بھی جاتے ہیں!
کہا جاتا ہے کہ ترکی کے ضلع ’’معلا‘‘ کا مشہور سیاحتی مقام ’’ بودرم ‘‘ لوگوں کے لئے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے یہ کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سستا بھی ہے- یہاں کا شفاف نیلا پانی اور سرسبز Image وادیاں انسان کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ صرف چند دن گزار کر لوگ یہاں سے زندگی بھر کیلئے حسین یادیں اپنے دامن میں سمیٹ کر لے جاتے ہیں ۔ یہاں امن و سکون کا دور دورہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان یہاں بغیر کسی ڈر و خوف کے گھوم پھر سکتے ہیں ۔
Mar 22, 2021 5 tweets 2 min read
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! قیامت کب آئے گی؟ ''
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے،نماز سے فارغ ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
'' قیامت کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟ '' اس شخص نے عرض کِیا:
'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں حاضر ہوں۔ ''
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
'' تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ ''
اس نے عرض کِیا:
'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
Mar 21, 2021 19 tweets 4 min read
جولائی 1965 میں مرینر 4 نامی خلائی جہاز نے مریخ کا پہلا کامیاب دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مریخ کے قریب سے اڑان بھر کر اس کے بارے میں مفید معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ زمین کے ہمسائے سیارے مریخ پر اس کے بعد تسلسل سے خلائی مشنز بھیجے گئے جو اس کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کرتے رہے۔

لیکن یہ سب بھی اس ایک سوال کا جواب نہیں دے سکے جس کے ہم سب منتظر ہیں: کیا مریخ پر زندگی موجود ہے؟چلیے آپ کو ایک ایسی ٹیکنالوجی سے متعارف کرواتے ہیں جو ممکنہ طور پر ہمیں اس سوال کا جواب دے سکتی ہے۔

یہ اینالیٹیکل
Mar 21, 2021 18 tweets 4 min read
ایوب خان کے دور میں پاکستان پر کوئی قرضہ نہیں تھا ۔ پاکستان قرض لینے کے بجائے دینے والے ممالک میں شامل تھا ۔ اس دور میں پاکستان نے جرمنی جیسے ملک کو 120 ملین کا ترقیاتی قرضہ دیا ۔
ایوب خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 4 روپے کا تھا اور 11 سال بعد جب وہ چھوڑ کرگیا تب بھی ڈالر 4 روپے کا ہی تھا۔
ایوب خان کے دور میں ایک چینی وفد پاکستان آیا تو حبیب بینک کی عمارت دیکھ کر حیران رہ گیا اور وہ پاکستان سے اسکا ڈیزائن لے کر گئے ۔ اس دور میں کراچی کا مقابلہ لندن اور نیویارک سے کیا جاتا تھا ۔
ایوب خان کے دور میں صنعتی ترقی کی
Mar 20, 2021 10 tweets 3 min read
شہر کے بِیچ میں جامع مسجد کے دروازے کے سامنے رِیحان کا چائے کا ہوٹل ہے۔اس کا ہوٹل خُوب چلتا ہے۔اس نے ہوٹل کی دِیوَار پَر پچاس اِنچ کی ایل سی ڈی لگارکھی ہے جس پر سارا دن لوگ فلمیں دیکھتے ہیں۔ ہندی،انگریزی،چائنیز وغیرہ،رات دس بجے کے بعد والے شو بالغ افراد کے لئے ہوتے ہیں۔ ریحان کو فلموں کی کافی جانکاری ہے۔ ہارر،رومانوی، تاریخی،آرٹ ہر طرح کی فلموں کا وسیع علم ہے۔
ریحان پانچ وقت کا نمازی بھی ہے۔جیسے ہی اذان ہوتی ہے وہ دکان چھوٹے لڑکے کو سَونپ کر مسجد کا رُخ کرتا ہے۔اس کا ماننا ہے کہ پنجگانہ نماز کی
Mar 20, 2021 14 tweets 3 min read
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی
ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔
یرکا آپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن آپ نے فرمایا یرکا آج مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے آٹھ میل دور جانا پڑے گا دریا کے پاس مچھلی لینے اور آٹھ میل واپس آنا پڑے گا مچھلی لے کے ۔۔
پھر آپ نے فرمایا رہنے دو کھاتے ہی نہیں ایک چھوٹی سی خواہش کیلئے اپنے آپ کو اتنی مشقت میں ڈالنا اچھا نہیں لگتا کہ اٹھ میل جانا اور اٹھ میل واپس آنا صرف میری مچھلی کے لئے؟
چھوڑو یرکا۔۔۔۔۔۔۔
Mar 19, 2021 5 tweets 2 min read
ایک مصری عالم کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں کسی نے لاجواب نہیں کیا سوائے ایک عورت کے جس کے ہاتھ میں ایک تھال تھا جو ایک کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا میں نے اس سے پوچھا تھال میں کیا چیز ہے۔
" وہ بولی اگر یہ بتانا ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی۔" پس اس نے مجھے شرمندہ کر ڈالا "
یہ ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں بلکہ ساری زندگی کی دانائی کی بات ہے۔
" کوئی بھی چیز چھپی ہو تو اس کے انکشاف کی کوشش نہ کرو۔"
کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں خواہ آپ کو یقین ہو کہ وہ